اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-111 ایت نمبر

اِنِّیْ جَزَیْتُهُمُ الْیَوْمَ بِمَا صَبَرُوْۤا١ۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ
آسان اُردو بے شک! میں نے اُن کو آج بدلہ دیا ہے اُس وجہ سے جو وہ صبر کیا کرتے تھے کہ وہ، وہی فتح مند ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی انہوں نے جس طرح صبر سے کام لیا تھا، آج میں نے انہیں اس کا یہ بدلہ دیا ہے کہ انہوں نے اپنی مراد پالی ہے۔
ابو الاعلی مودودی آج اُن کے اُس صبر کا میں نے یہ پھل دیا ہے کہ وہی کامیاب ہیں"
احمد رضا خان بیشک آج میں نے ان کے صبر کا انہیں یہ بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہیں،
احمد علی آج میں نے انہیں ان کے صبر کا بدلہ دیا کہ وہی کامیاب ہوئے
فتح جالندھری آج میں نے اُن کو اُن کے صبر کا بدلہ دیا، کہ وہ کامیاب ہوگئے
طاہر القادری بیشک آج میں نے انہیں ان کے صبر کا جو وہ کرتے رہے (یہ) صلہ عطا فرمایا ہے کہ وہ کامیاب ہو گئے ہیں،
علامہ جوادی آج کے دن ہم نے ان کو یہ جزا دی ہے کہ وہ سراسر کامیاب ہیں
ایم جوناگڑھی میں نے آج انہیں ان کے اس صبر کا بدلہ دے دیا ہے کہ وه خاطر خواه اپنی مراد کو پہنچ چکے ہیں
حسین نجفی (دیکھو) آج میں نے انہیں ان کے صبر کی جزا دی ہے۔ وہی کامران ہیں۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily I have recompensed them today for they bear patiently, verily they! are the achievers.
M.M.Pickthall: Lo! I have rewarded them this day forasmuch as they were steadfast; and they verily are the triumphant.
Saheeh International: Indeed, I have rewarded them this Day for their patient endurance - that they are the attainers [of success]."
Shakir: Surely I have rewarded them this day because they were patient, that they are the achievers.
Yusuf Ali: "I have rewarded them this Day for their patience and constancy: they are indeed the ones that have achieved Bliss..."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بحوالہ ایت نمبر 109جو لوگ اللہ سے رحم مانگتے تھے ان کی جزا