Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-112 ایت نمبر
| قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِی الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِیْنَ |
| آسان اُردو | وہ (رب) کہے گا: سالوں کی گنتی سے تم کتنا عرصہ واقعی زمین میں رہے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (پھر) اللہ (ان دوزخیوں سے) فرمائے گا : تم زمین میں گنتی کے کتنے سال رہے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | پھر اللہ تعالی ان سے پوچھے گا "بتاؤ، زمین میں تم کتنے سال رہے؟" |
| احمد رضا خان | فرمایا تم زمین میں کتنا ٹھہرے برسوں کی گنتی سے |
| احمد علی | فرمائے گا تم زمین پر گنتی کے کتنےبرس رہے |
| فتح جالندھری | (خدا) پوچھے گا کہ تم زمین میں کتنے برس رہے؟ |
| طاہر القادری | ارشاد ہو گا کہ تم زمین میں برسوں کے شمار سے کتنی مدت ٹھہرے رہے (ہو)، |
| علامہ جوادی | پھر خدا پوچھے گا کہ تم روئے زمین پر کتنے سال رہے |
| ایم جوناگڑھی | اللہ تعالیٰ دریافت فرمائے گا کہ تم زمین میں باعتبار برسوں کی گنتی کے کس قدر رہے؟ |
| حسین نجفی | ارشاد ہوگا تم کتنے برس تک زمین میں رہے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | He will say: how long tarried ye on the earth in number of year? |
| M.M.Pickthall: | He will say: How long tarried ye in the earth, counting by years? |
| Saheeh International: | [Allah] will say, "How long did you remain on earth in number of years?" |
| Shakir: | He will say: How many years did you tarry in the earth? |
| Yusuf Ali: | He will say: "What number of years did ye stay on earth?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
بحوالہ ایت نمبر 103جن لوگوں کے ترازو ہلکے ہوں گے ، یعنی نیکیاں کم ہوں گئیں انکو یہ پوچھا جاے گاجب انکو زندہ کیا جاے گا