Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-113 ایت نمبر
| قَالُوْا لَبِثْنَا یَوْمًا اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ فَسْئَلِ الْعَآدِّیْنَ |
| آسان اُردو | وہ کہیں گے: ہم واقعی ایک دن یا ایک دن کا کچھ حصہ ہی (اس میں) رہے. پھر گنتی کرنے والوں سے پوچھ لیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ کہیں گے کہ : ہم ایک دن یا ایک دن سے بھی کم رہے ہوں گے۔ (ہمیں پوری طرح یاد نہیں) اس لیے جنہوں نے (وقت کی) گنتی کی ہو، ان سے پوچھ لیجیے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ کہیں گے "ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ ہم وہاں ٹھیرے ہیں شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیے" |
| احمد رضا خان | ، بولے ہم ایک دن رہے یا دن کا حصہ تو گننے والوں سے دریافت فرما |
| احمد علی | وہ کہیں گے "ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ ہم وہاں ٹھیرے ہیں شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیے" |
| فتح جالندھری | ، بولے ہم ایک دن رہے یا دن کا حصہ تو گننے والوں سے دریافت فرما |
| طاہر القادری | وہ کہیں گے: ہم ایک دن یا دن کا کچھ حصہ ٹھہرے (ہوں گے) آپ اعداد و شمار کرنے والوں سے پوچھ لیں، |
| علامہ جوادی | وہ جواب دیں گے کہ ایک دن یا اس کا بھی ایک ہی حصہّ اسے تو شمار کرنے والوں سے دریافت کرلے |
| ایم جوناگڑھی | وه کہیں گے ایک دن یا ایک دن سے بھی کم، گنتی گننے والوں سے بھی پوچھ لیجیئے |
| حسین نجفی | وہ کہیں گے: ایک دن یا ایک دن کا بھی کچھ عرصہ۔ سو تو گننے والوں سے پوچھ لے۔ |
| M.Daryabadi: | -They will say we tarried a day or part of a day; ask those who keep count. |
| M.M.Pickthall: | They will say: We tarried but a day or part of a day. Ask of those who keep count! |
| Saheeh International: | They will say, "We remained a day or part of a day; ask those who enumerate." |
| Shakir: | They will say: We tarried a day or part of a day, but ask those who keep account. |
| Yusuf Ali: | They will say: "We stayed a day or part of a day: but ask those who keep account." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بحوالہ ایت نمبر 103جن لوگوں کے ترازو ہلکے ہوں گے ، یعنی نیکیاں کم ہوں گئیں ان کا یہ جواب ہوگا