اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-114 ایت نمبر

قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِیْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو وہ (اللہ) کہے گا: نہیں رہے تم ماسوائے تھوڑا سا ہی اگر کہ تم، تم جانتے ہوتے تو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اللہ فرمائے گا : تم تھوڑی مدت سے زیادہ نہیں رہے۔ کیا خوب ہوتا اگر یہ بات تم نے (اس وقت) سمجھ لی ہوتی
ابو الاعلی مودودی ارشاد ہو گا "تھوڑی ہی دیر ٹھیرے ہو نا، کاش تم نے یہ اُس وقت جانا ہوتا
احمد رضا خان فرمایا تم نہ ٹھہرے مگر تھوڑا اگر تمہیں علم ہوتا،
احمد علی فرمائے گا تم اس میں بہت نہیں تھوڑا ہی رہے ہو کاش کہ تم سمجھ لیتے
فتح جالندھری (خدا) فرمائے گا کہ (وہاں) تم (بہت ہی) کم رہے۔ کاش تم جانتے ہوتے
طاہر القادری ارشاد ہوگا: تم (وہاں) نہیں ٹھہرے مگر بہت ہی تھوڑا عرصہ، کاش! تم (یہ بات وہیں) جانتے ہوتے،
علامہ جوادی ارشاد ہوگا کہ بیشک تم بہت مختصر رہے ہو اور کاش تمہیں اس کا ادراک ہوتا
ایم جوناگڑھی اللہ تعالیٰ فرمائے گا فی الواقع تم وہاں بہت ہی کم رہے ہو اے کاش! تم اسے پہلے ہی سے جان لیتے؟
حسین نجفی ارشاد ہوگا: تم نہیں رہے۔ مگر تھوڑا عرصہ کاش تم نے یہ بات سمجھی ہوتی۔
=========================================
M.Daryabadi: He will say: ye tarried a little indeed; would that ye had known that:
M.M.Pickthall: He will say: Ye tarried but a little if ye only knew.
Saheeh International: He will say, "You stayed not but a little - if only you had known.
Shakir: He will say: You did tarry but a little-- had you but known (it):
Yusuf Ali: He will say: "Ye stayed not but a little,- if ye had only known!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
بحوالہ ایت نمبر 103جن لوگوں کے ترازو ہلکے ہوں گے ، یعنی نیکیاں کم ہوں گئیں انکو یہ جواب دیا جاے گا