Chapter No 16-پارہ نمبر   ‹                  The Cave-18 سورت الکھف  ›Ayah No-91 ایت نمبر
| كَذٰلِكَؕ وَ قَدْ اَحَطْنَا بِمَا لَدَیْهِ خُبْرًا |
| آسان اُردو | ایسا ہی تھا. اورہم خبر کااحاطہ کیئے ہوئے تھے جو کچھ اُس کے پاس تھا (یعنی ہم اس کے بارے میں سب جانتے تھے.) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | واقعہ اسی طرح ہوا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ (سازوسامان) تھا، ہمیں اس کی پوری پوری خبر تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ حال تھا اُن کا، اور ذوالقرنین کے پاس جو کچھ تھا اُسے ہم جانتے تھے |
| احمد رضا خان | بات یہی ہے، اور جو کچھ اس کے پاس تھا سب کو ہمارا علم محیط ہے |
| احمد علی | اسی طرح ہی ہے اور اس کے حال کی پوری خبر ہمارےہی پاس ہے |
| فتح جالندھری | (حقیقت حال) یوں (تھی) اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم کو سب کی خبر تھی |
| طاہر القادری | واقعہ اسی طرح ہے، اور جو کچھ اس کے پاس تھا ہم نے اپنے علم سے اس کا احاطہ کر لیا ہے، |
| علامہ جوادی | یہ ہے ذوالقرنین کی داستان اور ہمیں اس کی مکمل اطلاع ہے |
| ایم جوناگڑھی | واقعہ ایسا ہی ہے اور ہم نے اس کے پاس کی کل خبروں کا احاطہ کر رکھا ہے |
| حسین نجفی | یہاں تک کہ (چلتے چلتے) وہ طلوعِ آفتاب کی جگہ پہنچا۔ تو اسے ایک ایسی قوم پر طلوع ہوتا ہوا پایا کہ جس کیلئے ہم نے سورج کے سامنے کوئی پردہ نہیں رکھا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Thus it was. And surely We have encompassed all that was with him, in knowledge |
| M.M.Pickthall: | So (it was). And We knew all concerning him |
| Saheeh International: | Thus. And We had encompassed [all] that he had in knowledge. |
| Shakir: | Even so! and We had a full knowledge of what he had. |
| Yusuf Ali: | (He left them) as they were: We completely understood what was before him. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
ذوالقرنین کے بارے میں