Home-ویب پیج

Chapter No 7-پارہ نمبر                       The Cattle-6 سورت الانعام Ayah No-49 ایت نمبر

وَ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا یَمَسُّهُمُ الْعَذَابُ بِمَا كَانُوْا یَفْسُقُوْنَ
آسان اُردو اور جو لوگ ہماری آیات کو جھٹلاتے ہیں، تو اُن کوعذاب لگے گا اُس وجہ سے جو وہ نافرمانی (عہد شکنی )کرتے ہیں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا، ان کو عذاب پہنچ کر رہے گا، کیونکہ وہ نافرمانی کے عادی تھے۔
ابو الاعلی مودودی اور جو ہماری آیات کو جھٹلائیں وہ اپنی نافرمانیوں کی پاداش میں سزا بھگت کر رہیں گے
احمد رضا خان اور جنہوں نے ہماری آیتیں جھٹلائیں انہیں عذاب پہنچے گا بدلہ ان کی بے حکمی کا،
احمد علی اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا انہیں عذاب پہنچے گا اس لیے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے
فتح جالندھری اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کی نافرمانیوں کے سبب انہیں عذاب ہوگا
طاہر القادری اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا انہیں عذاب چھو کر رہے گا، اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کیا کرتے تھے،
علامہ جوادی اور جن لوگوں نے تکذیب کی انہیں ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے عذاب اپنی لپیٹ میں لے لے گا
ایم جوناگڑھی اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھوٹا بتلائیں ان کو عذاب پہنچے گا بوجہ اس کے کہ وه نافرمانی کرتے ہیں
حسین نجفی اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو ان کی نافرمانی کی وجہ سے عذاب پہنچے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: And those who belie Our signs-torment shall touch them for they have been transgressing.
M.M.Pickthall: But as for those who deny Our revelations, torment will afflict them for that they used to disobey.
Saheeh International: But those who deny Our verses - the punishment will touch them for their defiant disobedience.
Shakir: And (as for) those who reject Our communications, chastisement shall afflict them because they transgressed.
Yusuf Ali: But those who reject our signs,- them shall punishment touch, for that they ceased not from transgressing.
======================================
 

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل
عالمگیر اور دائمی ایت
۔ دونوں ایات ایک ابدی حقیقت بیان کرتی ہیں کہ اللہ کی ایات پر ایمان لانے اور کذب کرنے والوں کا کیا انجام ہوگا۔