Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Troops-39 سورت الزمر ›Ayah No-70 ایت نمبر
| وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا عَمِلَتْ وَ هُوَ اَعْلَمُ بِمَا یَفْعَلُوْنَ |
| آسان اُردو | اور ہر نفس(جاندار) کو اُس کے کئے کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا. اور وہ (اللہ) اُس سے باخبر ہے جو و ہ (لوگ)کرتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور ہر شخص کو اس کے عمل کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور جو کچھ لوگ کرتے ہیں۔ اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور ہر متنفس کو جو کچھ بھی اُس نے عمل کیا تھا اُس کا پورا پورا بدلہ دے دیا جائے گا لوگ جو کچھ بھی کرتے ہیں اللہ اس کو خوب جانتا ہے |
| احمد رضا خان | اور ہر جان کو اس کا کیا بھرپور دیا جائے گا اور اسے خوب معلوم جو وہ کرتے تھے |
| احمد علی | اورہر شخص کو جو کچھ اس نے کیا تھا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں |
| فتح جالندھری | اور جس شخص نے جو عمل کیا ہوگا اس کو اس کا پورا پورا بدلہ مل جائے گا اور جو کچھ یہ کرتے ہیں اس کو سب کی خبر ہے |
| طاہر القادری | اور ہر شخص کو اُس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ خوب جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | اور پھر ہر نفس کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور وہ سب کے اعمال سے پورے طور سے باخبر ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور جس شخص نے جو کچھ کیا ہے بھرپور دے دیا جائے گا، جو کچھ لوگ کر رہے ہیں وه بخوبی جاننے واﻻ ہے |
| حسین نجفی | اور ہر شخص نے جو کچھ عمل کیا ہوگا اسے اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا اور لوگ جو کچھ کرتے ہیں ہیں اللہ اسے خوب جانتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And each soul will be paid in full that which it hath worked; and He is the Best Knower of which they do. |
| M.M.Pickthall: | And each soul is paid in full for what it did. And He is Best Aware of what they do. |
| Saheeh International: | And every soul will be fully compensated [for] what it did; and He is most knowing of what they do. |
| Shakir: | And every soul shall be paid back fully what it has done, and He knows best what they do. |
| Yusuf Ali: | And to every soul will be paid in full (the fruit) of its Deeds; and (Allah) knoweth best all that they do. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت