اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 21-پارہ نمبر              The Spider-29 سورت العنکبوت Ayah No-66 ایت نمبر

لِیَكْفُرُوْا بِمَاۤ اٰتَیْنٰهُمْ١ۙۚ وَ لِیَتَمَتَّعُوْا فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو تاکہ وہ کفر(انکار) کریں اُس وجہ سے جو ہم نے اُن کو دیا ہے اور تاکہ وہ فاہدہ اُٹھائیں. پھر جلد ہی وہ جان لیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کرلیں یہ لوگ ناشکری اس نعمت کی جو ہم نے ان کو دی ہے، اور اڑالیں کچھ مزے۔ پھر وہ وقت دور نہیں جب انہیں سب پتہ چل جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی تاکہ اللہ کی دی ہوئی نجات پر اس کا کفران نعمت کریں اور (حیات دنیا کے) مزے لوٹیں اچھا، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
احمد رضا خان کہ ناشکری کریں ہماری دی ہوئی نعمت کی اور برتیں۔ تو اب جانا چاہتے ہیں،
احمد علی تاکہ ناشکری کریں اس نعمت کی جو ہم نے انہیں دی تھی اور مزے اڑاتے رہیں عنقریب انہیں معلوم ہو جائے گا
فتح جالندھری تاکہ جو ہم نے اُن کو بخشا ہے اُس کی ناشکری کریں اور فائدہ اٹھائیں (سو خیر) عنقریب اُن کو معلوم ہوجائے گا
طاہر القادری تاکہ اس (نعمتِ نجات) کی ناشکری کریں جو ہم نے انہیں عطا کی اور (کفر کی زندگی کے حرام) فائدے اٹھاتے رہیں۔ پس وہ عنقریب (اپنا انجام) جان لیں گے،
علامہ جوادی تاکہ جو کچھ ہم نے عطا کیا ہے اس کا انکار کردیں اور دنیا میں مزے اُڑائیں تو عنقریب انہیں اس کا انجام معلوم ہوجائے گا
ایم جوناگڑھی تاکہ ہماری دی ہوئی نعمتوں سے مکرتے رہیں اور برتتے رہیں۔ ابھی ابھی پتہ چل جائے گا
حسین نجفی تاکہ جو نعمت ہم نے انہیں عطا کی ہے وہ اس کا کفران کریں اور تاکہ وہ لطف اٹھا لیں سو انہیں (اس کا انجام) عنقریب معلوم ہو جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: So that they become ingrate for that which We have vouchsafed unto them, and that they enjoy themselves; but presently they shall know.
M.M.Pickthall: That they may disbelieve in that which We have given them, and that they may take their ease. But they will come to know.
Saheeh International: So that they will deny what We have granted them, and they will enjoy themselves. But they are going to know.
Shakir: Thus they become ungrateful for what We have given them, so that they may enjoy; but they shall soon know.
Yusuf Ali: Disdaining ungratefully Our gifts, and giving themselves up to (worldly) enjoyment! But soon will they know.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت