اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 24-پارہ نمبر                      The Believer-40 سورت المومن Ayah No-75 ایت نمبر

ذٰلِكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَفْرَحُوْنَ فِی الْاَرْضِ بِغَیْرِ الْحَقِّ وَ بِمَا كُنْتُمْ تَمْرَحُوْنَۚ
آسان اُردو (اُن کو کہا جائے گا): یہ (عذاب) اس وجہ سے ہے جو تم زمین میں بغیر حق کے اتراتے تھے، اور اس وجہ سے جو تم اکڑا کرتے تھے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی ان سے یہ پہلے ہی کہہ دیا گیا ہوگا کہ : یہ سب کچھ اس لیے ہوا کہ تم زمین میں ناحق بات پر اترایا کرتے تھے اور اس لیے کہ تم زمین میں اکڑ دکھاتے تھے۔
ابو الاعلی مودودی اُن سے کہا جائے گا "یہ تمہارا انجام اس لیے ہوا ہے کہ تم زمین میں غیر حق پر مگن تھے اور پھر اُس پر اتراتے تھے
احمد رضا خان یہ اس کا بدلہ ہے جو تم زمین میں باطل پر خوش ہوتے تھے اور اس کا بدلہ ہے جو تم اتراتے تھے،
احمد علی یہ عذاب تمہیں اس لیے ہوا کہ تم ملک میں ناحق خوشیاں مناتے تھے اور اس لیے بھی کہ تم اترایا کرتے تھے
فتح جالندھری یہ اس کا بدلہ ہے کہ تم زمین میں حق کے بغیر (یعنی اس کے خلاف) خوش ہوا کرتے تھے اور اس کی (سزا ہے) کہ اترایا کرتے تھے
طاہر القادری یہ (سزا) اس کا بدلہ ہے کہ تم زمین میں ناحق خوشیاں منایا کرتے تھے اور اُس کا بدلہ ہے کہ تم اِترایا کرتے تھے،
علامہ جوادی یہ سب اس بات کا نتیجہ ہے کہ تم لوگ زمین میں باطل سے خوش ہوا کرتے تھے اور اکڑ کر چلا کرتے تھے
ایم جوناگڑھی یہ بدلہ ہے اس چیز کا جو تم زمین میں ناحق پھولے نہ سماتے تھے۔ اور (بےجا) اتراتے پھرتے تھے
حسین نجفی یہ اس لئے ہے کہ تم زمین میں ناحق خوش ہوا کرتے تھے اور (اپنے مال و اقتدار پر) اِترایا کرتے تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: That is because ye had been exulting in the earth without right, and because ye had been strutting.
M.M.Pickthall: (And it is said unto them): This is because ye exulted in the earth without right, and because ye were petulant.
Saheeh International: [The angels will say], "That was because you used to exult upon the earth without right and you used to behave insolently.
Shakir: That is because you exulted in the land unjustly and because you behaved insolently.
Yusuf Ali: "That was because ye were wont to rejoice on the earth in things other than the Truth, and that ye were wont to be insolent.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا ایت 70سے تسلسل ہے
اللہ کی کتاب کو جھٹلانے والے