Chapter No 24-پارہ نمبر    ‹                   The Believer-40 سورت المومن ›Ayah No-74 ایت نمبر
| مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالُوْا ضَلُّوْا عَنَّا بَلْ لَّمْ نَكُنْ نَّدْعُوْا مِنْ قَبْلُ شَیْئًا١ؕ كَذٰلِكَ یُضِلُّ اللّٰهُ الْكٰفِرِیْنَ |
| آسان اُردو | اللہ کے سوا؟ وہ کہیں گے: وہ تو ہم سے چلے گے: بلکہ نہیں! ہم تو کبھی بھی اس سے پہلے کسی کو پکارا نہیں کیا کرتے تھے. اسطرح اللہ کافرین کو گمراہ کرتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اللہ کے سوا۔ یہ کہیں گے وہ سب تو ہم سے کھوئے گئے بلکہ ہم پہلے کسی چیز کو نہی پکارا کرتے تھے اس طرح اللہ کافروں کو بد حواس کردیتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | وہ جواب دیں گے "کھوئے گئے وہ ہم سے، بلکہ ہم اس سے پہلے کسی چیز کو نہ پکارتے تھے" اِس طرح اللہ کافروں کا گمراہ ہونا متحقق کر دے گا |
| احمد رضا خان | اللہ کے مقابل، کہیں گے وہ تو ہم سے گم گئے بلکہ ہم پہلے کچھ پوجتے ہی نہ تھے اللہ یونہی گمراہ کرتا ہے کافروں کو، |
| احمد علی | الله کے سوا وہ کہیں گے ہم سے وہ کھوئے گئے بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی چیز کو بھی نہیں پکارتے تھے اسی طرح الله کافروں کو گمراہ کرتا ہے |
| فتح جالندھری | (یعنی غیر خدا) کہیں گے وہ تو ہم سے جاتے رہے بلکہ ہم تو پہلے کسی چیز کو پکارتے ہی نہیں تھے۔ اسی طرح خدا کافروں کو گمراہ کرتا ہے |
| طاہر القادری | اللہ کے سوا، وہ کہیں گے: وہ ہم سے گم ہو گئے بلکہ ہم تو پہلے کسی بھی چیز کی پرستش نہیں کرتے تھے، اسی طرح اللہ کافروں کو گمراہ ٹھہراتا ہے، |
| علامہ جوادی | خدا کو چھوڑ کر.... تو وہ لوگ جواب دیں گے کہ وہ ہم کو چھوڑ کر گم ہوگئے بلکہ ہم اس کے پہلے کسی کو نہیں پکارا کرتے تھے اور اللہ اسی طرح کافروں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے |
| ایم جوناگڑھی | جو اللہ کے سوا تھے وه کہیں گے کہ وه تو ہم سے بہک گئے بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو بھی پکارتے ہی نہ تھے۔ اللہ تعالیٰ کافروں کو اسی طرح گمراه کرتا ہے |
| حسین نجفی | وہ کہیں گے وہ تو ہم سے غائب ہوگئے بلکہ ہم تو اس سے پہلے (خدا کے سوا) کسی چیز کو پکارتے ہی نہ تھے خدا اسی طرح کافروں کو گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Beside Allah? They will say: they have failed us: aye! we have not been calling upon aught afore. Thus doth Allah lead the infidels astray. |
| M.M.Pickthall: | Beside Allah? They say: They have failed us; but we used not to pray to anything before. Thus doth Allah send astray the disbelievers (in His guidance). |
| Saheeh International: | Other than Allah?" They will say, "They have departed from us; rather, we did not used to invoke previously anything." Thus does Allah put astray the disbelievers. |
| Shakir: | Besides Allah? They shall say: They are gone away from us, nay, we used not to call upon anything before. Thus does Allah confound the unbelievers. |
| Yusuf Ali: | "In derogation of Allah?" They will reply: "They have left us in the lurch: Nay, we invoked not, of old, anything (that had real existence)." Thus does Allah leave the Unbelievers to stray. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا ایت 70سے تسلسل ہے
اللہ کی کتاب کو جھٹلانے والے