Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-72 ایت نمبر
| وَ تِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِیْۤ اُوْرِثْتُمُوْهَا بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ |
| آسان اُردو | اور یہی جنت ہے جس کا تمہیں وارث کیا گیا ہے اس وجہ سے جو تم (دنیاوی زندگی میں اعمال) کیا کرتے تھے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور یہ وہ جنت ہے جس کا تمہیں اپنے اعمال کے بدلے وارث بنادیا گیا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | تم اِس جنت کے وارث اپنے اُن اعمال کی وجہ سے ہوئے ہو جو تم دنیا میں کرتے رہے |
| احمد رضا خان | اور یہ ہے وہ جنت جس کے تم وارث کیے گئے اپنے اعمال سے، |
| احمد علی | اور یہی وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے گئے ہو ان اعمال کے بدلے میں جو تم کرتے تھے |
| فتح جالندھری | اور یہ جنت جس کے تم مالک کر دیئے گئے ہو تمہارے اعمال کا صلہ ہے |
| طاہر القادری | اور (اے پرہیزگارو!) یہ وہ جنت ہے جس کے تم مالک بنا دیئے گئے ہو، اُن (اعمال) کے صلہ میں جو تم انجام دیتے تھے، |
| علامہ جوادی | اور یہی وہ جنّت ہے جس کا تمہیں ان اعمال کی بنا پر وارث بنایا گیا ہے جو تم انجام دیا کرتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | یہی وه بہشت ہے کہ تم اپنے اعمال کے بدلے اس کے وارث بنائے گئے ہو |
| حسین نجفی | یہ وہ جنت ہے جس کے تم وارث بنائے گئے ہواپنے ان اعمال کے صلہ میں جو تم کرتے تھے۔ |
| M.Daryabadi: | This is the Garden which ye have been made to inherit for that which ye have been working. |
| M.M.Pickthall: | This is the Garden which ye are made to inherit because of what ye used to do. |
| Saheeh International: | And that is Paradise which you are made to inherit for what you used to do. |
| Shakir: | And this is the garden which you are given as an inheritance on account of what you did. |
| Yusuf Ali: | Such will be the Garden of which ye are made heirs for your (good) deeds (in life). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے