Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-112 ایت نمبر
| قَالَ وَ مَا عِلْمِیْ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَۚ |
| آسان اُردو | اُس (نوحؑ) نے کہا: اور میرا کیا علم ہے اُس بارے میں جووہ (اپنی گذشتہ زندگی میں) کرتے رہے ہیں؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | نوح نے کہا : میں کیا جانوں کہ وہ کیا کام کرتے ہیں ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | نوحؑ نے کہا "میں کیا جانوں کہ ان کے عمل کیسے ہیں |
| احمد رضا خان | فرمایا مجھے کیا خبر ان کے کام کیا ہیں |
| احمد علی | کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے |
| فتح جالندھری | نوح نے کہا کہ مجھے کیا معلوم کہ وہ کیا کرتے ہیں |
| طاہر القادری | (نوح علیہ السلام نے) فرمایا: میرے علم کو ان کے (پیشہ وارانہ) کاموں سے کیا سروکار، |
| علامہ جوادی | نوح نے کہا کہ میں کیا جانوں کہ یہ کیا کرتے تھے |
| ایم جوناگڑھی | آپ نے فرمایا! مجھے کیا خبر کہ وه پہلے کیا کرتے رہے؟ |
| حسین نجفی | آپ نے کہا مجھے اس کی کیا خبر (اور کیا غرض؟) جو وہ کرتے رہے ہیں؟ |
| M.Daryabadi: | He said: I have no knowledge of that which they have been Working. |
| M.M.Pickthall: | He said: And what knowledge have I of what they may have been doing (in the past)? |
| Saheeh International: | He said, "And what is my knowledge of what they used to do? |
| Shakir: | He said: And what knowledge have I of what they do? |
| Yusuf Ali: | He said: "And what do I know as to what they do? |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے