Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-113 ایت نمبر
| اِنْ حِسَابُهُمْ اِلَّا عَلٰى رَبِّیْ لَوْ تَشْعُرُوْنَۚ |
| آسان اُردو | نہیں ہے اُن کا حساب(کا ذمہ کسی پر) ماسوائے (کہ)میرے رب پر ہی ہے اگر تم جان سکتے ہو تو؛ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | ان کا حساب لینا کسی اور کا نہیں، میرے پروردگار کا کام ہے۔ کاش ! تم سمجھ سے کام لو۔ |
| ابو الاعلی مودودی | ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے، کاش تم کچھ شعور سے کام لو |
| احمد رضا خان | ان کا حساب تو میرے رب ہی پر ہے اگر تمہیں حِس ہو |
| احمد علی | ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے |
| فتح جالندھری | ان کا حساب (اعمال) میرے پروردگار کے ذمے ہے کاش تم سمجھو |
| طاہر القادری | ان کا حساب تو صرف میرے رب ہی کے ذمہ ہے۔ کاش! تم سمجھتے (کہ حقیقی عزت و ذلت کیا ہے)، |
| علامہ جوادی | ان کا حساب تو میرے پروردگار کے ذمہ ہے اگر تم اس بات کا شعور رکھتے ہو |
| ایم جوناگڑھی | ان کا حساب تو میرے رب کے ذمہ ہے اگر تمہیں شعور ہو تو |
| حسین نجفی | ان کا حساب کتاب کرنا تو میرے پروردگار ہی کا کام ہے کاش تم شعور سے کام لیتے۔ |
| M.Daryabadi: | Their reckoning is upon my Lord, if ye but knew. |
| M.M.Pickthall: | Lo! their reckoning is my Lord's concern, if ye but knew; |
| Saheeh International: | Their account is only upon my Lord, if you [could] perceive. |
| Shakir: | Their account is only with my Lord, if you could perceive |
| Yusuf Ali: | "Their account is only with my Lord, if ye could (but) understand. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے