Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-114 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ |
| آسان اُردو | اور میں مومنین کو (بلا تفریق اُن کے سماجی و معاشی مرتبہ کے) رد کرنے والا نہیں ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور میں ان مومنوں کو دھتکار کر اپنے سے دور نہیں کرسکتا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | میرا یہ کام نہیں ہے کہ جو ایمان لائیں ان کو میں دھتکار دوں |
| احمد رضا خان | اور میں مسلمانوں کو دور کرنے والا نہیں |
| احمد علی | اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں |
| فتح جالندھری | اور میں مومنوں کو نکال دینے والا نہیں ہوں |
| طاہر القادری | اور میں مومنوں کو دھتکارنے والا نہیں ہوں، |
| علامہ جوادی | اور میں مومنین کو ہٹانے ولا نہیں ہوں |
| ایم جوناگڑھی | میں ایمان والوں کو دھکے دینے واﻻ نہیں |
| حسین نجفی | اور میں اہلِ ایمان کو دھتکارنے والا نہیں ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | And I am not to drive away the believers. |
| M.M.Pickthall: | And I am not (here) to repulse believers. |
| Saheeh International: | And I am not one to drive away the believers. |
| Shakir: | And I am not going to drive away the believers; |
| Yusuf Ali: | "I am not one to drive away those who believe. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت نوحؑ اور ان کی قوم کے بارے میں ہے