اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-188 ایت نمبر

قَالَ رَبِّیْۤ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ
آسان اُردو اُس نے کہا: میرا رب اُس بارے میں جانتا ہے جو تم کرتے ہو
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی شعیب نے کہا : میرا پروردگار خوب جانتا ہے کہ تم کیا کررہے ہو۔
ابو الاعلی مودودی شعیبؑ نے کہا "میرا رب جانتا ہے جو کچھ تم کر رہے ہو"
احمد رضا خان فرمایا میرا رب خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک (کرتوت) ہیں
احمد علی کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو
فتح جالندھری شعیب نے کہا کہ جو کام تم کرتے ہو میرا پروردگار اس سے خوب واقف ہے
طاہر القادری (شعیب علیہ السلام نے) فرمایا: میرا رب ان (کارستانیوں) کو خوب جاننے والا ہے جو تم انجام دے رہے ہو،
علامہ جوادی انہوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار تمہارے اعمال سے خوب باخبر ہے
ایم جوناگڑھی کہاکہ میرا رب خوب جاننے واﻻ ہے جو کچھ تم کر رہے ہو
حسین نجفی آپ نے کہا میرا پروردگار بہتر جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔
=========================================
M.Daryabadi: He. said: My Lord is the Best Knower of that which ye work.
M.M.Pickthall: He said: My Lord is Best Aware of what ye do.
Saheeh International: He said, "My Lord is most knowing of what you do."
Shakir: He said: My Lord knows best what you do.
Yusuf Ali: He said: "My Lord knows best what ye do."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت شعیب ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں