Chapter No 19-پارہ نمبر    ‹       The Poets-26 سورت الشعراء ›Ayah No-189 ایت نمبر
| فَكَذَّبُوْهُ فَاَخَذَهُمْ عَذَابُ یَوْمِ الظُّلَّةِ١ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ |
| آسان اُردو | پھراُنہوں نے اُس کو جھٹلا دیا. پس سائبان والے ایک دن کے عذاب نے اُن کو پکڑ لیا. بے شک! وہ ایک عظیم(خوفناک) دن کا عذاب تھا. |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | غرض ان لوگوں نے شعیب کو جھٹلایا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے آپکڑا ۔ بیشک وہ ایک زبردست دن کا عذاب تھا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | انہوں نے اسے جھٹلا دیا، آخرکار چھتری والے دن کا عذاب ان پر آ گیا، اور وہ بڑے ہی خوفناک دن کا عذاب تھا |
| احمد رضا خان | تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں شامیانے والے دن کے عذاب نے آلیا، بیشک وہ بڑے دن کا عذاب تھا |
| احمد علی | پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا |
| فتح جالندھری | تو ان لوگوں نے ان کو جھٹلایا، پس سائبان کے عذاب نے ان کو آ پکڑا۔ بےشک وہ بڑے (سخت) دن کا عذاب تھا |
| طاہر القادری | سو انہوں نے شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلا دیا پس انہیں سائبان کے دن کے عذاب نے آپکڑا، بیشک وہ زبردست دن کا عذاب تھا، |
| علامہ جوادی | پھر ان لوگوں نے تکذیب کی تو انہیں سایہ کے دن کے عذاب نے اپنی گرفت میں لے لیا کہ یہ بڑے سخت دن کا عذاب تھا |
| ایم جوناگڑھی | چونکہ انہوں نے اسے جھٹلایا تو انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا۔ وه بڑے بھاری دن کا عذاب تھا |
| حسین نجفی | پس ان لوگوں نے ان (شعیب (ع)) کو جھٹلایا تو سائبان والے دن کے عذاب نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا۔ بےشک وہ ایک بڑے سخت دن کا عذاب تھا۔ |
| M.Daryabadi: | Thenn they belied him; wherefore there laid hold of -them the torment of day of shadow. Verily it was the torment of a Mighty Day. |
| M.M.Pickthall: | But they denied him, so there came on them the retribution of the day of gloom. Lo! it was the retribution of an awful day. |
| Saheeh International: | And they denied him, so the punishment of the day of the black cloud seized them. Indeed, it was the punishment of a terrible day. |
| Shakir: | But they called him a liar, so the punishment of the day of covering overtook them; surely it was the punishment of a grievous day. |
| Yusuf Ali: | But they rejected him. Then the punishment of a day of overshadowing gloom seized them, and that was the Penalty of a Great Day. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت شعیب ؑ اور ان کی قوم کے بارے میں
عذاب کا سایہ ہو گیا جسطرح کہ سائبان بن جاتا ہے