اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 19-پارہ نمبر          The Poets-26 سورت الشعراء Ayah No-190 ایت نمبر

اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
آسان اُردو بے شک! اس (واقعے) میں واقعی (اللہ کی طاقت کی) ایک نشانی ہے.اور اُن(لوگوں) میں سے اکثر مومن نہیں ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی یقینا اس سارے واقعے میں عبرت کا بڑا سامان ہے، پھر بھی ان میں سے اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے۔
ابو الاعلی مودودی یقیناً اس میں ایک نشانی ہے، مگر اِن میں سے اکثر ماننے والے نہیں
احمد رضا خان بیشک اس میں ضرور نشانی ہے، اور ان میں بہت مسلمان نہ تھے،
احمد علی البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
فتح جالندھری بےشک اس میں نشانی ہے۔ اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں تھے
طاہر القادری بیشک اس (واقعہ) میں بڑی نشانی ہے اور ان کے اکثر لوگ مومن نہ تھے،
علامہ جوادی اور اس میں بھی ہماری ایک نشانی ہے اور ان کی اکثریت بہرحال مومن نہیں تھی
ایم جوناگڑھی یہ ماجرا بھی سراسر عبرت ہے۔ ان میں سے بھی اکثر مسلمان نہ تھے
حسین نجفی بےشک اس میں ایک بڑی نشانی ہے۔ مگر ان میں سے اکثر لوگ ایمان لانے والے نہیں تھے۔
=========================================
M.Daryabadi: Verily herein is a sign, yet most of them are not believers.
M.M.Pickthall: Lo! herein is indeed a portent, yet most of them are not believers.
Saheeh International: Indeed in that is a sign, but most of them were not to be believers.
Shakir: Most surely there is a sign in this, but most of them do not believe.
Yusuf Ali: Verily in this is a Sign: but most of them do not believe.
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
حضرت لوطؑ اور ان کی قوم کے بارے میں