اُردو عربی انڈکس   Home-ویب پیج Page down-↓

روٹ الفاط: ق و ل

Total/Searched:


قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا قُلْ لِّلّٰهِ فَقُلْ






آیت کا حصہ حصے کا ترجمہ عنوان/سیاق و سباق لنک
١ۙ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ اِنِّیْۤ اَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ ،اُس( اللہ)نے کہا: کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ میں (اللہ) آسمانوں اور زمین کا غیب جانتا ہوں؟ اللہ کا فرشتوں سے مکالمہ 2:32
قُلْ اَتَّخَذْتُمْ عِنْدَ اللّٰهِ عَهْدًا فَلَنْ یُّخْلِفَ اللّٰهُ عَهْدَهٗۤ (آپؐ) کہیں: کیا تم نے اللہ کے ہاں ایک عہد بنا رکھا ہے؟پھر ہر گز اللہ اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرے گا بنی اسرائیل کا کہنا 2:80
قُلْ فَلِمَ تَقْتُلُوْنَ اَنْۢبِیَآءَ اللّٰهِ مِنْ قَبْلُ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن ( آپﷺ)کہیں (پوچھیں): پھر تم نے کیوں اس سے پہلے اللہ کے نبیوں کو قتل کیا اگر تم ( واقعی اُس کو جو تمہارے پاس پہلے سے کتاب تھی) ماننے والے (مومنین) تھے بنی اسرائیل کے بارے 2:91
قُلْ بِئْسَمَا یَاْمُرُكُمْ بِهٖۤ اِیْمَانُكُمْ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْن ( آپؐ اُن سے) کہیں: کہ اگر واقعی ہی تم مومنین ہو توبُرائی ہی ہے جس کے بارے تمہارا ایمان تمہیں( کرنے کا )حکم دیتا ہے بنی اسرائیل کے بارے 2:93
قُلْ اِنْ كَانَتْ لَكُمُ الدَّارُ الْاٰخِرَةُ عِنْدَ اللّٰهِ خَالِصَةً مِّنْ دُوْنِ النَّاسِ کہیں: کہ اگر لوگوں کو چھوڑ کر اللہ کے ہاں آخرت کا گھر صرف تمہارے ہی لیے مخصوص ہے بنی اسرائیل کے بارے 2:94
قُلْ مَنْ كَانَ عَدُوًّا لِّجِبْرِیْلَ فَاِنَّهٗ نَزَّلَهٗ عَلٰى قَلْبِكَ بِاِذْنِ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں : کون جبرئیل ؑ کا ایک دشمن ہے! پھر بے شک وہی ہے، اُس نے ایک سوال ہے ، اور قرآن کے اوصاف 2:97
تِلْكَ اَمَانِیُّهُمْ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْن یہ اُن کی( اپنی )خواہشات ہیں( آپؐ اُن سے) کہیں : کہ اگر تم سچے ہو تو اپنا ثبوت لاﺅ ایمان والوں کو بتایا جانا 2:111
قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ۔۔۔۔۔ (آپؐ) کہیں: بے شک! ہدایتِ الہی ، وہی ہدایت (سچی) ہے۔۔۔ نبی اکرمﷺ کو خطاب 2:120
وَ قَالُوْا كُوْنُوْا هُوْدًا اَوْ نَصٰرٰى تَهْتَدُوْا١ؕ قُلْ بَلْ مِلَّةَ اِبْرٰهٖمَ حَنِیْفًا١ؕ وَ مَا كَانَ مِنَ الْمُشْرِكِیْنَ اور وہ کہتے ہیں : یہودی یا عیسائی ہو جاﺅتوتم صیح چلو گے( آپؐ )کہیں: نہیں، ( بلکہ ہم مانتے ہیں) ابراہیم ؑ کی ملت (دین، طور طریقہ) ایک حنفی(سیدھا) ہے اور وہ (ابراہیم ؑ) مشرکین میں سے نہیں تھا ( بنی اسرائیل, اہل کتاب، 2:135
قُلْ اَتُحَآجُّوْنَنَا فِی اللّٰهِ وَ هُوَ رَبُّنَا وَ رَبُّكُمْ١ۚ وَ لَنَاۤ اَعْمَالُنَا وَ لَكُمْ اَعْمَالُكُمْ١ۚ وَ نَحْنُ لَهٗ مُخْلِصُوْنَۙ آپؐ (اہلِ کتاب سے) کہیں: کیاتم ہم سے اللہ (کے بارے) میں حجت (جھگڑا، بحث) کرتے ہو اور وہی ہمارا رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے؟اور ہمارے لیے ہمارے اعمال اور تمہارے لیے تمہارے اعمال ہیں اور ہم (مسلمان) صرف اُسی کے ہی مخلص(عبادت کرنیوالے) ہیں مومنین کے لیے 2:139
قُلْ ءَاَنْتُمْ اَعْلَمُ اَمِ اللّٰہ۔۔۔۔ (آپؐ)کہیں: کیا تم( زیادہ بہتر) جانتے ہو یااللہ؟۔۔۔۔ اہل کتاب کو جواب 2:140
قُلْ لِّلّٰهِ الْمَشْرِقُ وَ الْمَغْرِبُ١ؕ (آپؐ )کہیں: ﷲ ہی کے لیے مشرق اورمغرب ہیں قبلہ کی تبدیلی 2:142
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْاَهِلَّةِ١ؕ قُلْ هِیَ مَوَاقِیْتُ لِلنَّاسِ وَ الْحَجِّ١ؕ وہ (لوگ)آپؐ سے نئے چاند کے بارے پُوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: وہ لوگوں اور حج کے لیے مقررہ اوقات (تاریخیں) ہیں محکم اور منفرد ایت 2:189
قُلْ مَاۤ اَنْفَقْتُمْ مِّنْ خَیْرٍ فَلِلْوَالِدَیْنِ وَ الْاَقْرَبِیْنَ وَ الْیَتٰمٰى وَ الْمَسٰكِیْنِ وَ ابْنِ السَّبِیْلِ (آپؐ) کہیں: کہ جو بھی تم مال سے خرچ کرو پھروہ والدین اوررشتہ داروں اوریتیموں اورمسکینوں (غریبوں) اور ( راستہ بھولے ہوئے یا بھٹکے ہوئے) مسافروں کے لیے ہے محکم اور منفرد ایت 2:215
یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الشَّهْرِ الْحَرَامِ قِتَالٍ فِیْهِ١ؕ قُلْ قِتَالٌ فِیْهِ كَبِیْرٌ١ؕ وہ (لوگ)آپؐ سے حرمت والے مہینہ کے بارے میں پوچھتے ہیں اس میں لڑائی کرنے سے( آپؐ) کہیں: اُس میں لڑائی کرناایک بڑا (گناہ) ہے محکم ایت، قتال کے بارے 2:217
قُلْ فِیْهِمَاۤ اِثْمٌ كَبِیْرٌ وَّ مَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَ اِثْمُهُمَاۤ اَكْبَرُ مِنْ نَّفْعِهِمَا (آپؐ) کہیں: ان دونوں میں بڑا گناہ (نقصان)ہے، اور لوگوں کے لیے (کچھ) فائدہ بھی ہے؛ اور ان کا گناہ(نقصان) ان کے فائدے سے زیادہ بڑا ہے شراب اور جوے کے بارے 2:219
وَ یَسْئَلُوْنَكَ مَا ذَا یُنْفِقُوْنَ١ؕ۬ قُلِ الْعَفْوَ١ؕ اور وہ (لوگ)آپؐ سے پوچھتے ہیں کہ کیا (یا کتنا)خرچ کریں (آپؐ) کہیں: وہ جو ضروریات سے زیادہ ہو خرچ کرنے کے متعلق 2:219
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْیَتٰمٰى١ؕ قُلْ اِصْلَاحٌ لَّهُمْ خَیْرٌ١ؕ وَ اِنْ تُخَالِطُوْهُمْ فَاِخْوَانُكُمْ١ؕ اور وہ آپؐ سے یتیموں کے بارے میں پوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: اُن کی اصلاح کرنا بہتر(کام) ہے اور اگر تم اُن کو آپس میں ملا لو تو پھروہ تمہارے بھائی ہیں محکم ایت 2:220
وَ یَسْئَلُوْنَكَ عَنِ الْمَحِیْضِ١ؕ قُلْ هُوَ اَذًى١ۙ وہ آپؐ سے حیض کے بارے پوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: وہ ایک بیماری (گندگی)ہے محکم ایت 2:222
قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْا سَتُغْلَبُوْنَ وَ تُحْشَرُوْنَ اِلٰى جَهَنَّمَ١ؕ وَ بِئْسَ الْمِهَادُ (آپؐ) کہیں ان (لوگوں) کے لیے کہ جو کفر (انکار)کرتے ہیں : (کہ) تم مغلوب(شکست والے) ہو گے اور تمہیں جہنم کی طرف اکھٹا کر لیا جائے گا، اور (جہنم) بہت ہی بُری جگہ (ٹھکانہ) ہے کافرین کے بارے 3:11
قُلْ اَؤُنَبِّئُكُمْ بِخَیْرٍ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ کہیں: کیا میں تمہیں ان (دنیاوی زندگی کی چیزوں) سے زیادہ بہتر( چیز کے متعلق) بتاﺅں؟ دنیاوی زندگی کے سامان سے بہتر 3:15
فَاِنْ حَآجُّوْكَ فَقُلْ اَسْلَمْتُ وَجْهِیَ لِلّٰهِ وَ مَنِ اتَّبَعَنِ١ؕ پھر اگر وہ (اہل کتاب)آپؐ سے حجت(بحث) کریں تو (آپؐ) کہیں: کہ میں نے اپنا چہرہ اللہ کے لیے فرمانبردار کر لیا ہے اور جو میری پیروی کرتے ہیں(اُنہوں نے بھی) اہل کتاب 3:20
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ وَ الْاُمِّیّٖنَ ءَاَسْلَمْتُمْ١ؕ اور (آپؐ) کہیں اُن(لوگوں) کو جنہیں کتاب دی گئی ہے اور ان پڑھوں سے کہ کیا تم بھی فرمانبردار ہو؟ اہل کتاب 3:20
قُلِ اللّٰهُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِی الْمُلْكَ مَنْ تَشَآءُ وَ تَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَآءُ کہیں: ہمارے اللہ! بادشاہی کے مالک! تُو جس کو چاہتا ہے بادشاہی دیتا ہے اور تُو بادشاہی چھین لیتا ہے جس سے تُو چاہتا ہے ایک اصول 3:26
قُلْ اِنْ تُخْفُوْا مَا فِیْ صُدُوْرِكُمْ اَوْ تُبْدُوْهُ یَعْلَمْهُ اللّٰهُ١ؕ کہیں: اگر تم(مومنین) چھپاتے ہوجو تمہارے سینوں میں ہو یا اُس کو ظاہر کرتے ہو اللہ تو اُس کو جانتا ہے کافرین سے دوستی 3:29
قُلْ اِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّوْنَ اللّٰهَ فَاتَّبِعُوْنِیْ یُحْبِبْكُمُ اللّٰهُ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوْبَكُمْ١ؕ (آپؐ) کہیں: اگر تم (لوگ) اللہ سے محبت کرتے ہو، تو پھر میری پیروی کرو؛ اللہ تم سے محبت کرئے گا اور تمہیں تمہارے گناہ معاف کر دے گا اتباع رسولﷺ 3:31
قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ١ۚ (آپؐ) کہیں: اللہ اور رسولؐ کی فرمانبرداری(اطاعت) کرو کافرین کو دوست بنانا 3:32
فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ اَبْنَآءَنَا وَ اَبْنَآءَكُمْ تو(آپؐ ) کہیں: آﺅ ، ہم اپنے بیٹوں اور تمہارے بیٹوں کو عیسی کے بارے میں 3:60
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ تَعَالَوْا اِلٰى كَلِمَةٍ سَوَآءٍۭ بَیْنَنَا وَ بَیْنَكُمْ کہیں: اے اہلِ کتاب! آﺅایک بات کی طرف جوہمارے درمیان اور تمہارے درمیان برابر(یکساں) ہو: اہل کتاب کے ساتھ ایک متوقع معاہدہ 3:64
قُلْ اِنَّ الْهُدٰى هُدَى اللّٰهِ١ۙ اَنْ یُّؤْتٰۤى اَحَدٌ مِّثْلَ مَاۤ اُوْتِیْتُمْ (آپؐ) کہیں: بے شک! ہدایت تو اللہ ہی کی ہدایت ہے۔۔۔ کہ کسی کو بھی دے دیا جائے مثل اُس کے جو تمہیں (یعنی اہل کتاب کو) دیا گیا ہے اہل کتاب کے بارے 3:73
قُلْ اِنَّ الْفَضْلَ بِیَدِ اللّٰهِ١ۚ یُؤْتِیْهِ مَنْ یَّشَآءُ١ؕ (آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ کے ہاتھ میں ہی فضل ہے، وہ جس کوچاہتا ہے اس(فضل) کو دیتا ہے اہل کتاب کے بارے 3:73
قُلْ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ... کہیں: ہم اللہ پر ایمان لاتے ہیں ایمان کا بیان 3:84
١ؕ قُلْ فَاْتُوْا بِالتَّوْرٰةِ فَاتْلُوْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ( آپؐ )کہیں: تورات لاﺅ پھر اُس کو پڑھو اگر تم (بنی اسرائیل ) سچے ہو بنی اسرائیل اور حلال حرام 3:93
قُلْ صَدَقَ اللّٰهُ١۫ فَاتَّبِعُوْا مِلَّةَ اِبْرٰهِیْمَ حَنِیْفًا١ؕ (آپؐ) کہیں: اللہ سچ فرماتا ہے پھر ابراہیم کے طریقے(دین) کی پیروی کریں جو کہ سچا(حنفی ) تھا مقام ابراہیم 3:95
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَكْفُرُوْنَ بِاٰیٰتِ اللّٰهِ١ۖۗ (آپؐ) کہیں: اے اہلِ کتاب! تم لوگ اللہ کی آیات سے کفر (انکار)کیوں کرتے ہو اہل کتاب 3:98
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لِمَ تَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ (آپؐ )کہیں: اے اہلِ کتاب! تم اس(انسان )کو جو ایمان لائے اللہ کی راہ سے کیوں روکتے ہو ، اہل کتاب 3:99
١ؕ قُلْ مُوْتُوْا بِغَیْظِكُمْ١ؕ ( آپؐ) کہیں: اپنے غصے سے ہی مر جاﺅ! ایمان والوں کو بتانا 3:119
قُلْ اِنَّ الْاَمْرَ كُلَّهٗ لِلّٰهِ ( آپؐ ) کہیں: کہ معاملہ(حکم) تمام کا تمام تواللہ کے لئے ہے جنگ احد 3:154
قُلْ لَّوْ كُنْتُمْ فِیْ بُیُوْتِكُمْ لَبَرَزَ الَّذِیْنَ كُتِبَ عَلَیْهِمُ الْقَتْلُ اِلٰى مَضَاجِعِهِمْ١ۚ ( آپؐ )کہیں: اگر تم اپنے گھروں میں بھی ہوتے، تو اپنی قتل گاہوں کی طرف واقعی چل کر آتے وہ لوگ جن پر قتل ہونا لکھ دیا گیا تھا جنگ احد 3:154
١ۙ قُلْتُمْ اَنّٰى هٰذَا١ؕ قُلْ هُوَ مِنْ عِنْدِ اَنْفُسِكُمْ١ؕ تو تم نے کہہ دیا: یہ کسطرح ہوا ؟ (آپؐ ان سے ) کہیں: کہ وہ (مصیبت) تمہاری اپنی طرف سے ہے(تمہارا اپنا کیا دھرا ہے) جنگ اُحد 3:165
قُلْ فَادْرَءُوْا عَنْ اَنْفُسِكُمُ الْمَوْتَ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْن ( آپؐ )کہیں: پھر تم اپنے آپ سے موت کو پرے کرواگر تم سچے ہو جنگ اُحد 3:168
قُلْ قَدْ جَآءَكُمْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِیْ بِالْبَیِّنٰتِ وَ بِالَّذِیْ قُلْتُمْ منفرد ایت 3:183
وَ قُلْ لَّهُمْ فِیْۤ اَنْفُسِهِمْ قَوْلًۢا بَلِیْغًا اور آپؐ اُن(منافقین) سے اُن کے دلوں میں پہنچنے والی کوئی بات کہیں منافقین کے بارے 4:62
قُلْ مَتَاعُ الدُّنْیَا قَلِیْلٌ (آپؐ ان سے) کہیں: دنیا کا فاہدہ (سامان) تھوڑا ہے اللہ کی راہ میں لڑائی 4:77
قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللّٰہ (ّآپؐ) کہیں: تمام(اچھائی اور برائی) اللہ کی طرف سے ہی ہیں اللہ کی راہ میں لڑائی 4:78
وَ یَسْتَفْتُوْنَكَ فِی النِّسَآءِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْكُمْ فِیْهِنَّ١ۙ وہ آپؐ سے عورتوں کے بارے میں فتوی( مشورہ )چاہتے ہیں (آپؐ ) کہیں: اللہ نے تمہیں اُن(عورتوں) کے بارے میں (واضح) فتوی دیا ہے منفرد آیت 2:127
یَسْتَفْتُوْنَكَ١ؕ قُلِ اللّٰهُ یُفْتِیْكُمْ فِی الْكَلٰلَةِ١ؕ وہ(یعنی لوگ) آپؐ سے (فتوی) پوچھتے ہیں (آپؐ) کہیں: اللہ تمہیں دور کے رشتہ دار ( یعنی کلالہ کے بارے) میں بتاتا ہے وراثت کے بارے 4:175
قُلْ اُحِلَّ لَكُمُ الطَّیِّبٰتُ١ۙ (آپؐ) کہیں: ( کہ تمام) اچھی (طیب، پاک) چیزیں تمہارے لیے حلال کر دی گئی ہیں حلال کے بارے 5:4
قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا ، (آپؐ) کہیں: پھرکون(انسان) اللہ کے مقابلے میں کسی چیز کا اختیار رکھتا منفرد آیت 5:17
قُلْ فَلِمَ یُعَذِّبُكُمْ بِذُنُوْبِكُمْ١ؕ ، (آپؐ) کہیں: پھر کیوں اُس( اللہ )نے تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب دیا؟ یہود و نصاری 5:18
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ هَلْ تَنْقِمُوْنَ مِنَّاۤ اِلَّا ، کہیں: اے اہلِ کتاب! کیا تم ہم (مسلمانوں)سے انتقام لیتے ہو ماسوائے منفرد ایت 5:59
قُلْ هَلْ اُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكَ مَثُوْبَةً عِنْدَ اللّٰہ ، کہیں:کیامیں تمہیں اللہ کے ہاں جزا کے لیے اس سے بھی بدتر (لوگوں کا ) بتاﺅں ؟ اہل کتاب 5:60
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ لَسْتُمْ عَلٰى شَیْءٍ (آپؐ) کہیں: اے اہلِ کتاب! تم کسی چیز پر نہیں ہو سکتے کتب الہی کی اہمیت 5:68
قُلْ اَتَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: کیا تم (اہل کتاب) اللہ کے سوا( اُن ہستیوں کی) عبادت کرتے ہو اہل کتاب کو 5:76
قُلْ یٰۤاَهْلَ الْكِتٰبِ (آپؐ) کہیں: اے اہل کتاب! اہل کتاب کو 5:77
قُلْ لَّا یَسْتَوِی الْخَبِیْثُ وَ الطَّیِّبُ کہیں: ناپاک (خبیث، بُرائی) اورپاک (طیب، اچھائی) برابر نہیں ،مفرد آہت 5:100
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ کہیں: زمین میں سفر کرو کافرین کے بارے 6:11
قُلْ لِّمَنْ مَّا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلْ لِّلّٰهِ١ؕ کہیں: کس کے لئے ہے جو(چیز بھی)آسمانوں اور زمین میں ہے ؟ (آپؐ) کہیں: اللہ ہی کے لئے ہے کافرین کے بارے 6:12
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَتَّخِذُ وَلِیًّا کہیں: کیا میں اللہ کے سوا( کسی اور کو اپنا) ایک ولی (بچانے والا دوست ) بناﺅں شان باری تعالی 6:14
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَكُوْنَ اَوَّلَ مَنْ اَسْلَمَ (آپؐ) کہیں: بے شک مجھے( رب کی طرف سے) حکم دیا گیا ہے کہ میں (وہ) اول (پہلا) ہوجاﺅں شان باری تعالی 6:14
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ کہیں: اگر اپنے رب کی نافرمانی کروں ،تو بے شک مجھے ایک عظیم دن کے عذاب کا خوف ہے آپﷺ کو حکم 6:15
قُلْ اَیُّ شَیْءٍ اَكْبَرُ شَهَادَةً١ؕ (آپؐ) کہیں: کونسی چیزشہادت (گواہی) میں بڑی (معتبر)ہے شان الہی 6:19
قُلِ اللّٰهُ١ۙ۫ شَهِیْدٌۢ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١۫ (آپؐ) کہیں: اللہ !(وہی) میرے درمیان اور تمہارے درمیان ایک گواہ ہے ا شان الہی 6:19
١ؕ قُلْ لَّاۤ اَشْهَدُ١ۚ (آپؐ) کہیں: میں (ایسی) گواہی نہیں دیتا، نبی اکرمﷺ کو 6:19
قُلْ اِنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ (آپؐ) کہیں: بے شک! وہی ہی صرف ایک معبودہے نبی اکرمﷺ کو 6:19
١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ قَادِرٌ عَلٰۤى اَنْ یُّنَزِّلَ اٰیَةً (آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ قادر (طاقتور) ہے اس (چیز) پر کہ وہ ایک نشانی نازل کرے اللہ کی ملاقات کو جھٹلانے والے 6:37
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: تم خود دیکھو(سوچو)، (کہ) اگر اللہ کا عذاب تمہیں آئے منفرد آیت 6:40
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَخَذَ اللّٰهُ (آپؐ) کہیں: کیا تم (یعنی کافرین) دیکھتے(سوچتے) ہو، کہ اگر اللہ تمہارا سننا اور تمہارادیکھنا چھین لے منفرد آیت 6:46
قُلْ اَرَءَیْتَكُمْ اِنْ اَتٰكُمْ عَذَابُ اللّٰهِ بَغْتَةً اَوْ جَهْرَةً (آپؐ) کہیں: کیا تم (یعنی کافرین) دیکھتے( سوچتے )ہو ، کہ اگر تمہارے پاس اللہ کا عذاب اچانک یااعلانیہ آ جائے؟ منفرد آیت 6:47
قُلْ لَّاۤ اَقُوْلُ لَكُمْ عِنْدِیْ خَزَآئِنُ اللّٰهِ (اپؐ) کہیں: میں تم سے نہیں کہتا( کہ) میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں منفرد آیت 6:50
اِنْ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ (بلکہ) میں نہیں پیروی کرتا ماسوائے کہ جو مجھے وحی ہوتی ہے منفرد آیت 6:50
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ؕ (آپؐ) کہیں: کیا اندھا اور دیکھنے والا برابر ہیں؟ منفرد آیت 6:50
فَقُلْ سَلٰمٌ عَلَیْكُمْ پھر( آپؐ) کہیں: تم پر سلامتی (سلام) ہو! نبی اکرمﷺ کے بارے 6:54
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: مجھے منع کیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جن کو تم (لوگ) اللہ کے سوا پکارتے ہو منفرد آیت 6:56
قُلْ لَّاۤ اَتَّبِعُ اَهْوَآءَكُمْ١ۙ قَدْ ضَلَلْتُ اِذًا (آپؐ) کہیں: میں تمہاری خواہشات کی پیروی نہیں کروں گا، تب تومیں واقعی گمراہ ہو جاﺅں گا منفرد آیت 6:56
قُلْ اِنِّیْ عَلٰى بَیِّنَةٍ مِّنْ رَّبِّیْ وَ كَذَّبْتُمْ بِهٖ١ؕ (آپؐ) کہیں: بے شک میں اپنے رب (کی طرف) سے ایک صاف ثبوت پر ہوں اور تم (لوگ) اُس (رب) کو جھٹلاتے ہو منفرد آیت 6:57
قُلْ لَّوْ اَنَّ عِنْدِیْ مَا تَسْتَعْجِلُوْنَ بِهٖ آپؐ) کہیں: اگر میرے پاس( وہ چیز) ہوتی جس کے بارے تم (لوگ) جلدی (بے صبری) کرتے ہو نبی اکرمﷺ کے بارے 6:58
قُلْ مَنْ یُّنَجِّیْكُمْ مِّنْ ظُلُمٰتِ الْبَرِّ وَ الْبَحْرِ (آپؐ) کہیں: کون تمہیں خشکی اور سمندری اندھیروں سے نجات دیتاہے؟ شان باری تعالی 6:63
قُلِ اللّٰهُ یُنَجِّیْكُمْ مِّنْهَا وَ مِنْ كُلِّ كَرْبٍ (آپؐ) کہیں: اللہ ہی تمہیں اس (خوف) سے اور تمام تکلیفوں (مصیبتوں) سے نجات دیتا ہے شان باری تعالی 6:64
قُلْ هُوَ الْقَادِرُ عَلٰۤى اَنْ یَّبْعَثَ عَلَیْكُمْ عَذَابًا (آپؐ) کہیں: وہ (اللہ) اس پر قادرہے ایک عذاب مسلط کر دے شان باری تعالی 6:65
١ؕ قُلْ لَّسْتُ عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ (آپؐ) کہیں: کہ میں تم پرایک وکیل (ذمہ دار) نہیں ہوں آپﷺ کے متعلق 6:66
قُلْ اَنَدْعُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: کیا ہم اللہ کے سوا(کسی کو) پکاریں اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
قُلْ اِنَّ هُدَى اللّٰهِ هُوَ الْهُدٰى١ؕ (آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ کی ہدایت وہی توہدایت ہے، اللہ کے سوا کسی کو پکارنا 6:71
قُلْ لَّاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا١ؕ (آپؐ) کہیں: میں تم سے اس (دعوت حق، یعنی قرآن) پرکوئی اجر نہیں مانگتا آپﷺ سے پہلے انبیاء کرام کے بارے 6:90
١ؕ قُلْ مَنْ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ (آپؐ) کہیں: کس نے کتاب نازل کی تھی اہل کتاب سے سوال 6:91
قُلِ اللّٰهُ١ۙ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِیْ خَوْضِهِمْ یَلْعَبُوْنَ (آپؐ) کہیں: اللہ نے پھر اُن کو اُن کی فضول باتوں میں کھیلتے ہی چھوڑ دیں اہل کتاب کو جواب 6:91
قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: نشانیاں تو صرف اللہ کے ہی پاس ہیں واضح احکامات 6:108
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ (آپؐ) کہیں: اے میری قوم (اُمت) ! اپنے مقاموں (اپنی موجودہ روش، ڈگر) پر کام کرتے رہو منفرد آیت 6:135
قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ (آپؐ) کہیں : کیا اُس (اللہ)نے دو نروں کویا دو مادہ کو حرام کیا حلال و حرام 6:143
قُلْ ءٰٓالذَّكَرَیْنِ حَرَّمَ اَمِ الْاُنْثَیَیْنِ (آپؐ) کہیں : کیا اُس (اللہ)نے دو نروں کویا دو مادہ کو حرام کیا حلال و حرام 6:144
قُلْ لَّاۤ اَجِدُ فِیْ مَاۤ اُوْحِیَ اِلَیَّ (آپؐ) کہیں: میں نہیں پاتا اُس میں جو میری طرف وحی کی گئی ہے حلال و حرام 6:145
فَاِنْ كَذَّبُوْكَ فَقُلْ رَّبُّكُمْ ذُوْ رَحْمَةٍ وَّاسِعَةٍ١ۚ پھر اگر وہ آپؐ کو جھٹلائیں تو (آپؐ) کہیں: تمہارا رب وسیع رحمت والا ہے آپﷺ کو حکم 6:147
قُلْ هَلْ عِنْدَكُمْ مِّنْ عِلْمٍ فَتُخْرِجُوْهُ لَنَا١ؕ (آپؐ) کہیں: کیا تمہارے ہاں کوئی علم ہے پھر اس کو ہمارے لیے باہر نکالو؟ مشرکین 6:148
قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ (آپؐ) کہیں: پھر اللہ کے لیے ہی فیصلہ کن دلیل (حجت)ہے مشرکین 6:149
قُلْ هَلُمَّ شُهَدَآءَكُمُ (آپؐ) کہیں:لاﺅ اپنے گواہ مشرکین 6:150
قُلْ تَعَالَوْا اَتْلُ مَا حَرَّمَ رَبُّكُمْ عَلَیْكُمْ (آپؐ) کہیں: آﺅ ،میں پڑھوں جو تمہارے رب نے تم پر حرام کیا ہے محکم آیت 6:151
١ؕ قُلِ انْتَظِرُوْۤا اِنَّا مُنْتَظِرُوْنَ (آپؐ) کہیں:انتظار کرو! بے شک! ہم (بھی) انتظار کر تے ہیں قرآن الحکیم منہ موڑنے والے 6:158
قُلْ اِنَّنِیْ هَدٰنِیْ رَبِّیْۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ١ۚ۬ (آپؐ) کہیں: بے شک! مجھے تو میرے رب نے سیدھے رستے کی طرف ہدایت دی ہے،( محکم آیت 6:161
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُكِیْ (آپؐ) کہیں: بے شک! میری نماز اور میری قربانی (عبادت) محکم آیت 6:162
قُلْ اَغَیْرَ اللّٰهِ اَبْغِیْ رَبًّا (آپؐ) کہیں: کیا میں اللہ کے سوا کوئی اور رب چاہوں محکم آیت 6:164
وَ اَقُلْ لَّكُمَاۤ اِنَّ الشَّیْطٰنَ لَكُمَا عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ اور تمہیں( نہیں )کہا تھا: (کہ) بے شک! شیطان تمہار ے لیے ایک کھلا (واضح) دشمن ہے؟ آدم اور ابلیس 7:22
قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ (آپؐ) کہیں: بےشک اللہ فحاشی کا حکم نہیں دیتا ہے بے ایمان لوگ 7:28
قُلْ اَمَرَ رَبِّیْ بِالْقِسْطِ١۫ (آپؐ) کہیں: میرے رب نے تو انصاف (کرنے) کا حکم دیا ہے بے ایمان لوگ 7:29
قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِیْنَةَ اللّٰهِ (آپؐ) کہیں: کس نے حرام کی ہے اللہ کی زینت منفرد آیت 7:32
١ؕ قُلْ هِیَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا (آپؐ) کہیں: یہ(سب) اُن( لوگوں )کے لیے جو ایمان لائے زینت الہی 7:32
قُلْ اِنَّمَا حَرَّمَ رَبِّیَ الْفَوَاحِشَ (آپؐ) کہیں: میرے رب نے تو صرف حرام کیا ہے فحاشی (بے حیائی) حرام کردہ 7:33
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ (آپؐ) کہیں: اے لوگو! نبی اکرمﷺ 7:157
قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ رَبِّیْ١ۚ ( آپؐ )کہیں: اُس کا علم صرف میرے رب کے پاس ہی ہے ساعت کے بارے میں 2:186
١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ ( آپؐ )کہیں: اُس کا علم توصرف اللہ کے پاس ہے، ساعت کے بارے میں 2:186
قُلْ لَّاۤ اَمْلِكُ لِنَفْسِیْ نَفْعًا وَّ لَا ضَرًّا (آپؐ) کہیں: ماسوائے کہ جو اللہ چاہتا ہو میں تو اپنی جان کے لیے بھی نہ نفع اور نہ ہی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نبی اکرمﷺ کے بارے 2:188
قُلِ ادْعُوْا شُرَكَآءَكُمْ (آپؐ) کہیں: پکارو اپنے(نام نہاد) شریکوں کو جن کو لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں 2:195
قُلْ اِنَّمَاۤ اَتَّبِعُ مَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ مِنْ رَّبِّیْ ( آپؐ) کہیں: میں صرف پیروی کرتا ہوں جومیرے رب کی طرف سے میری طرف وحی آتی ہے مشرکین کے بارے میں 2:203
قُلِ الْاَنْفَالُ لِلّٰهِ وَ الرَّسُوْلِ ( آپؐ )کہیں: مالِ غنیمت اللہ اور رسولؐ کے لیے ہے، منفرد آیت 8:1
قُلْ لِّلَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ یَّنْتَهُوْا (آپؐ ) کہیں ان لوگوں سے جو کفر کرتے ہیں کہ اگر وہ (ایمان والوں کوتنگ کرنے سے ) باز آ جائیں کافرین سے 8:38
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّمَنْ فِیْۤ اَیْدِیْكُمْ مِّنَ الْاَسْرٰۤى١ۙ اے نبی اکرمؐ! کہیں اُن کو جو تمہارے ہاتھوں (قبضے )میں قیدیوں میں سے ہیں قیدیوں کے بارے 8:70
قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ (آپؐ) کہیں: اگر تمہارے (یعنی مسلمانوں کے) باپ اور تمہارے بیٹے (اولاد) اللہ اسکے رسولﷺ اور جہاد کی محبت 9:24
قُلْ لَّنْ یُّصِیْبَنَاۤ اِلَّا مَا كَتَبَ اللّٰهُ لَنَا١ۚ (آپؐ )کہیں: ہرگز ہمیں کچھ نہیں لگتاماسوائے کہ جو اللہ نے ہمارے لیے لکھ(یعنی مقرر کر)دیا ہو جہاد سے جی چرانے والے 9:51
قُلْ هَلْ تَرَبَّصُوْنَ بِنَاۤ اِلَّاۤ اِحْدَى الْحُسْنَیَیْنِ (آپؐ) کہیں: کیا تم (اے منافقین) ہمارے متعلق انتظار کرتے ہو ماسوائے دونوں اچھی چیزوں (یعنی اللہ کی راہ میں موت یا فتح)میں سے ایک کا؟ جہاد سے جی چرانے والے 9:52
قُلْ اَنْفِقُوْا طَوْعًا اَوْ كَرْهًا لَّنْ یُّتَقَبَّلَ مِنْكُمْ١ؕ (آپؐ) کہیں: (اے منافقین! تم جنگ کے لیے اپنا حصہ) خرچ کروخوشی یا بددلی سے، یہ (خرچ کیا ہوا) تم سے ہرگزقبول نہیں کیا جائے گ جہاد سے جی چرانے والے 9:53
١ؕ قُلْ اُذُنُ خَیْرٍ لَّكُمْ آپؐ کہیں: ایک سننے والا (اُس چیز کا ، یعنی قرآن کا جو) تمہارے لیے بہتر ہے جہاد پر نہ جانے والے 9:61
قُلِ اسْتَهْزِءُوْا١ۚ اِنَّ اللّٰهَ مُخْرِجٌ مَّا تَحْذَرُوْنَ ( آپؐ) کہیں: (اے منافقین) مذاق بناتے رہو!بے شک! اللہ ظاہر کر رہا ہے جس کا تم کو ڈر ہے منافقین کے بارے 9:64
١ؕ قُلْ اَبِاللّٰهِ وَ اٰیٰتِهٖ وَ رَسُوْلِهٖ كُنْتُمْ تَسْتَهْزِءُوْنَ ( آپؐ) کہیں: کیا تم کو (صرف) اللہ اور اُس کی آیات اور اُس کے رسولؐ سے ہی تم کو مذا ق کرنا تھا؟ منافقین کے بارے 9:65
قُلْ نَارُ جَهَنَّمَ اَشَدُّ حَرًّا١ؕ (آپؐ) کہیں: (کہ) جہنم کی آگ (اس) گرمی سے زیادہ شدید ہے منافقین 9:81
فَقُلْ لَّنْ تَخْرُجُوْا مَعِیَ اَبَدًا ،تو پھر (آپؐ) کہیں: تم ہرگز اب کبھی بھی میرے ساتھ (جنگ پر) نہیں نکلو گے منافقین 9:83
قُلْ لَّا تَعْتَذِرُوْا لَنْ نُّؤْمِنَ لَكُمْ (آپؐ) کہیں: عذر نہ کرو ہم ہرگز تمہارا یقین نہیں کریں گے جہاد سے بھاگنے والے 9:94
وَ قُلِ اعْمَلُوْا فَسَیَرَى اللّٰهُ عَمَلَكُمْ وَ رَسُوْلُهٗ وَ الْمُؤْمِنُوْنَ١ؕ اور کہیں: عمل(کام) کرو!پھر اللہ تمہارے اعمال دیکھے گا، اور اُس کا رسولؐ اور مومنین بھی ، اعمال صالح کو برائی سے ملانے والے 9:105
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ پھراگر وہ (یعنی لوگ )پھرجاتے ہیں تو پھر (آپؐ) کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے کو رسولﷺ 9:129
قُلْ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اُبَدِّلَهٗ مِنْ تِلْقَآئِ نَفْسِیْ١ۚ و (آپؐ) کہیں: میرے لیے(ممکن) نہیں کہ میں اُس کو اپنی مرضی سے تبدیل کر لوں قرآن 10:15
قُلْ لَّوْ شَآءَ اللّٰهُ مَا تَلَوْتُهٗ عَلَیْكُمْ کہیں: اگر اللہ چاہتا تو میں اس (قرآن) کو تم پر نہ پڑھتا قرآن 10:16
قُلْ اَتُنَبِّئُوْنَ اللّٰهَ بِمَا لَا یَعْلَمُ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الْاَرْضِ١ؕ (آپؐ) کہیں: کیا تم اللہ کو بتاتے ہو اُس بارے میں جو وہ نہ تو آسمانوں میں اور نہ ہی زمین میں جانتا ہے؟ دون اللہ 10:18
فَقُلْ اِنَّمَا الْغَیْبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوْا پھر (آپؐ) کہیں: غیب (کا علم تو) صرف اللہ ہی کے لیے (مخصوص)ہے چنانچہ تم انتظار کرو! (قرآن کے منکر اور مشرک ) 10:20
قُلِ اللّٰهُ اَسْرَعُ مَكْرًا١ؕ (آپؐ) کہیں: اللہ بھی منصوبوں کا تیز ہے انسانی فطرت 10:21
قُلۡ مَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ کہیں: کون تمہیں آسمان اور زمین سے( رزق )دیتا ہے، شان باری تعالی 10:31
فَسَيَـقُوۡلُوۡنَ اللّٰهُ‌ۚ فَقُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ پھر وہ (مشرک)کہیں گے: اللہ! پھر (آپؐ) کہیں: کیا پھر تم (اُس کا) تقوی نہیں کرو گے؟ شان باری تعالی 10:31
قُلۡ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ (آپؐ) کہیں: کیا تمہارے شریکوں میں سے کوئی ہے شان باری تعالی 10:34
قُلِ اللّٰهُ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ‌ؕ ؟ (آپؐ) کہیں: اللہ نے ہی تخلیق (پیدا) شروع کی پھروہی اُس کو دوبارہ پیدا کرے گا شان باری تعالی 10:34
قُلۡ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ کہیں: کیاتمہارے شریکوں سے کوئی ہے شان باری تعالی 10:35
قُلِ اللّٰهُ يَهۡدِىۡ لِلۡحَقِّ‌ؕ (آپؐ) کہیں: اللہ ہی حق کی ہدایت دیتا ہے شان باری تعالی 10:35
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَةٍ مِّثۡلِهٖ یا وہ (مشرکین) کہتے ہیں: کہ اُس (یعنی آپؐ) نے اِس (قرآن) کو گھڑ لیا ہے؟ ّ قرآن کی سچائی 10:38
وَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقُلْ لِّىۡ عَمَلِىۡ اور اگر وہ (مشرکین )آپؐ کو جھٹلائیں، پھر(آپؐ) کہیں: میرے اعمال میرے لیے آپﷺ کے بارے 10:41
قُلْ لَّاۤ اَمۡلِكُ لِنَفۡسِىۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا کہیں: میں اپنی جان کے لیے بھی اختیار نہیں رکھتاکسی نقصان کا اور نہ ہی کسی نفع کا ماسوائے کہ نبی اکرمﷺ 10:49
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُهٗ بَيَاتًا اَوۡ نَهَارًا (آپؐ) کہیں: کیا تم دیکھتے (سوچتے)ہو کہ اگر تمہیں اُس کا عذاب رات کویا دن کو آ جائے؛ ایک اصول 10:50
قُلۡ اِىۡ وَرَبِّىۡۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ ؔ‌ؕ ( آپؐ )کہیں: ہاں اورمیرے رب کی قسم، بے شک! وہ واقعی سچ ہے، عذاب کے متعلق 10:53
قُلۡ بِفَضۡلِ اللّٰهِ وَبِرَحۡمَتِهٖ (اے پیغمبر) کہو کہ : یہ سب کچھ اللہ کے فضل اور رحمت سے ہوا ہے قرآن کے بارے 10:58
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ لَـكُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ (آپؐ )کہیں: کیا تم( لوگ )دیکھتے(سوچتے) ہو کہ جو اللہ تمہارے لیے رزق سے نازل کرتا ہے رزق کے بارے میں 10:59
قُلۡ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَـكُمۡ‌ اَمۡ عَلَى اللّٰهِ تَفۡتَرُوۡنَ‏ (آپؐ) کہیں: کیا اللہ نے تمہیں (ایسا کرنے کا)حکم دیاہے یا کیا تم اللہ پر(جھوٹ)گھڑتے ہو؟ رزق کے بارے میں 10:59
قُلۡ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡـكَذِبَ لَا يُفۡلِحُوۡنَؕ‏ کہیں: بے شک جو(لوگ) اللہ پر جھوٹ گھڑتے ہیں وہ کامیاب نہیں ہوں گے اللہ کا بیٹا بنانے والے 10:69
قُلِ انْظُرُوْا مَا ذَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ آپؐ) کہیں: دیکھو ! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اللہ کی نشانیاں 10:101
قُلْ فَانْتَظِرُوْۤا اِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُنْتَظِرِیْنَ ؟ (آپؐ) کہیں: پھر انتظار کرو! بے شک میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں بے ایمان لوگوں 10:102
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ (آپؐ) کہیں: اے لوگو! دین کے بارے 10:104
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ (آپؐ) کہیں: اے لوگو! قرآن کے بارے 10:108
قُلْ فَاْتُوْا بِعَشْرِ سُوَرٍ مِّثْلِهٖ مُفْتَرَیٰتٍ (آپؐ) کہیں: تو پھر اسی طرح کی گھڑی ہوئی دس سورتیں تم بھی لے آﺅ کافرین کو جواب قرآن کے متعلق 11:13
قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَعَلَیَّ اِجْرَامِیْ (آپؐ ) کہیں: اگر میں نے اس (قرآن) کو خود گھڑا ہے پھر میراجرم مجھ پر ہی ہے کافرین کا قرآن کے متعلق کہنا 11:35
وَ قُلْ لِّلَّذِیْنَ لَا یُؤْمِنُوْنَ اورآپؐ کہہ دیں اُن لوگوں کے لیے جوایمان نہیں لاتے ہیں : یعنی وہ نہیں مانتے جو گذشتہ آیات میں ہے
قُلْ هٰذِهٖ سَبِیْلِیْۤ اَدْعُوْۤا اِلَى اللّٰهِ عَلٰى بَصِیْرَةٍ آپؐ کہیں: یہ میرا راستہ ہے :(کہ) میں اللہ کی طرف ہی پکارتا ہوں ایک پکے علم ( یعنی بصیرت کی بنیاد)پر اللہ کو پکارنا 12:108
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ؕ (آپؐ) کہیں: آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے؟ (آپؐ) کہیں: اللہ (ہی ہے)! سبحان اللہ 13:16
قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ (پھر آپؐ) کہیں:کیا پھر تم (دوسروں کو) اُس کے سوا بچانے والے دوست(اولیاء) بنا لیتے ہو سبحان اللہ 13:16
١ؕ قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الْاَعْمٰى وَ الْبَصِیْرُ١ۙ۬ ( آپؐ) کہیں: کیا اندھا اوردیکھنے والا برابر ہے، سوال ہے 13:16
١ؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَیْءٍ وَّ هُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (آپؐ )کہیں: اللہ ہی تمام چیزوں کا پیدا کرنے والا(خالق) ہے اور وہ ایک (اور) بہت زبردست (طاقتور) ہے سوال ہے 13:16
قُلْ اِنَّ اللّٰهَ یُضِلُّ مَنْ یَّشَآءُ ( آپؐ) کہیں: بے شک! اللہ گمراہ کر دیتا ہے جس کو چاہتا ہے کافرین کو جواب 13:27
قُلْ هُوَ رَبِّیْ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ١ۚ ( آپؐ) کہیں: وہ میرا رب ہے اُس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے آپﷺ کے آنے کا مقصد 13:30
١ۚ وَ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ١ؕ قُلْ سَمُّوْهُمْ١ؕ اوروہ (کافر)اللہ کے شریک بناتے ہیں (آپؐ )کہیں: اُن (شریکوں) کو نام دو ک سوال 13:33
قُلْ اِنَّمَاۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَ لَاۤ اُشْرِكَ بِهٖ١ؕ ( آپؐ) کہیں: مجھے تو صرف یہ حکم دیا گیا ہے کہ میں اللہ کی ہی عبادت کروں اور اُس کے ساتھ شرک نہ کروں آپﷺ کے بارے 13:36
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ ( آپؐ) کہیں: اللہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے آپﷺ کے بارے 13:43
قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِیْرَكُمْ اِلَى النَّارِ .(آپؐ) کہیں: کہ مزے کرلو پھر بے شک! تمہارا سفر آگ کی طرف ہے ظالمین 14:30
قُلْ لِّعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یُقِیْمُوا الصَّلٰوةَ (آپؐ) کہیں میرے بندوں کو جو ایمان لائے ہیں (کہ) نماز قائم کریں ایمان والوں کو حکم 14:31
وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ اور (آپؐ)کہیں: بے شک! میں، میں واضح(طور پر) ایک نذیر(ڈرانے والا) ہوں آپﷺ 15:89
قُلْ نَزَّلَهٗ رُوْحُ الْقُدُسِ مِنْ رَّبِّكَ بِالْحَقِّ کہیں: پاک روح (جبریل ؑ) نے اِس (قرآن) کو آپؐ کے رب سے سچائی سے نازل کیا ہے قرآن کے متعلق 16:102
فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّ لَا تَنْهَرْهُمَا وَ قُلْ لَّهُمَا قَوْلًا كَرِیْمًا توپھر اُن کو اُف نہ کہنا اور نہ اُن کو جھڑکنااور اُن کو باادب(عزت والا) لفظ کہنا محکم آیت 17:23
وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ ا اور کہا کرنا: میرے رب! اُن پر رحم فرما جیسے کہ اُنہوں نے مجھے چھوٹی عمر میں پالا۔ محکم آیت 17:24
فَقُلْ لَّهُمْ قَوْلًا مَّیْسُوْرًا تو پھر اُن کو ایک معقول لفظ (بات) کہہ دیا کر محکم آیت 17:28
قُلْ لَّوْ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا یَقُوْلُوْنَ کہیں: اگر اُس (اللہ) کے ساتھ دوسرے بھی معبود ہوتے، جیسا کہ وہ (لوگ) کہتے ہیں وہ عرش (تخت) کے مالک (یعنی اللہ) کی طرف راستہ (مخالفت کا)چاہتے 17:42
قُلْ كُوْنُوْا حِجَارَةً اَوْ حَدِیْدًاۙ کہیں:(چاہے) پتھر یا لوہا ہو جاؤ (مشرکین، ظالمین) 17:50
١ۚ فَسَیَقُوْلُوْنَ مَنْ یُّعِیْدُنَا١ؕ قُلِ الَّذِیْ فَطَرَكُمْ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ۚ ! پھر وہ کہیں گے: تو کون ہمیں واپس (زندگی میں) لائے گا؟ (آپؐ) کہیں: جس نے تمہیں پہلی بار پیدا کیا تھا. (مشرکین، ظالمین) 17:51
١ؕ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ قَرِیْبًا (آپؐ) کہیں: ہو سکتا ہے کہ یہ بہت جلد ہو؛ (مشرکین، ظالمین) 17:51
وَ قُلْ لِّعِبَادِیْ یَقُوْلُوا الَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُؕ ور(آپؐ )میرے بندوں سے کہہ دیں: کہ (ایک دوسرے سے) وہ(بات) کہا کریں جو اچھی ہو محکم آیت 17:53
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ (آپؐ) کہیں: پکارو اُن (ہستیوں) کوجن کا تمہیں اُس(اللہ) کے سوا بڑا گمان ہے محکم آیت 17:56
وَ قُلْ رَّبِّ اَدْخِلْنِیْ مُدْخَلَ صِدْقٍ اور (آپؐ) کہیں: میرے رب! مجھے ایک سچے داخلے سے داخل کر آپﷺ کو حکم 17:80
وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ اور (آپؐ) کہیں: حق آ چکا ہے اور باطل(جھوٹ) مٹ گیا ہے. آپﷺ کو حکم 17:81
قُلْ كُلٌّ یَّعْمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖؕ کہیں: ہر کوئی(انسان) اپنے طریقہ پر عمل کرتا ہے، ایک اصول 17:84
قُلِ الرُّوْحُ مِنْ اَمْرِ رَبِّیْ (آپؐ) کہیں: روح میرے رب کے حکم سے ہے، روح کے متعلق 17:85
قُلْ لَئِنِ اجْتَمَعَتِ الْاِنْسُ وَ الْجِنُّ (آپؐ) کہیں: اگر انسان اور جنات واقعی اکھٹے ہو جائیں کہ آپﷺ کو حکم 17:88
قُلْ سُبْحَانَ رَبِّیْ هَلْ كُنْتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا۠ (آپؐ) کہیں: پاک ہے میرا رب! کیا ہوں میں ماسوائے کہ ایک بشر (عام انسان) رسول(پیغام دینے والے) کے؟ لوگوں کا قران کا انکار 17:93
قُلْ لَّوْ كَانَ فِی الْاَرْضِ مَلَائِكَةٌ یَّمْشُوْنَ مُطْمَئِنِّينَ کہیں: اگر زمین میں مطمئن چلتے پھرتے فرشتے ہوتے تو لوگوں کا قران کا انکار 17:95
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْؕ (آپؐ) کہیں: میرے درمیان اور تمہارے درمیان اللہ ہی ایک گواہ کافی ہے لوگوں کا قران کا انکار 17:96
قُلْ لَّوْ اَنْتُمْ تَمْلِكُوْنَ خَزَائِنَ رَحْمَةِ رَبِّیْۤ کہیں: اگر تمہیں میرے رب کی رحمت کے خزانوں کااختیار ہوتا انسانی فطرت 17:100
قُلْ اٰمِنُوْا بِهٖۤ اَوْ لَا تُؤْمِنُوْاؕ (آپؐ) کہیں: اس (قرآن) پر ایمان لاؤ یا تم ایمان نہ لاؤ. قرآن کے بارے 17:107
قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰنَؕ آپؐ) کہیں: اللہ پکارو یا رحمان پکارو. عبادت الہی 17:110
وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ لَمْ یَتَّخِذْ وَلَدًا اور (آپؐ) کہیں: تعریف اللہ کی ہی ہے جس نے کوئی بیٹا نہیں بنایا ہے شان باری تعالی 17:111
قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ بِعِدَّتِهِمْ مَّا یَعْلَمُهُمْ اِلَّا قَلِیْلٌ (آپؐ) کہیں: میرا رب ہی اُن کی تعداد سے باخبر ہے. کوئی (شخص) اُن کو نہیں جانتا ماسوائے کم(لوگوں) کے اصحاب الکہف 18:22
وَ قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّهْدِیَنِ رَبِّیْ لِاَقْرَبَ مِنْ هٰذَا رَشَدًا اور کہیں: ہو سکتا ہے کہ میرا رب مجھے اس سیدھے رستے کے بھی قریب ترین کے لیے ہدایت دے دے اصحاب الکہف 18:24
قُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْاۚ (آپؐ) کہیں: اللہ ہی باخبر ہے ہے اُس(عرصے) سے جو وہ واقعی سوئے. اصحاب الکہف 18:26
وَ قُلِ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّكُمْ (آپؐ) کہیں (اے لوگو! یہ قرآن) تمہارے رب کی طرف سے سچائی ہے آپﷺ کو حکم 18:29
قُلْ سَاَتْلُوْا عَلَیْكُمْ مِّنْهُ ذِكْرًاؕ . (آپؐ) کہیں: میں تم پر اُس کے ذکر میں سے پڑھوں (بتاؤں)گا تاریخی آیت 18:83
قُلْ هَلْ نُنَبِّئُكُمْ بِالْاَخْسَرِیْنَ اَعْمَالًاؕ (آپؐ) کہیں: کیا میں تمہیں اعمال کے لحاظ سے خسارے والے بتاؤں؟ کافرین 18:103
قُلْ لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ مِدَادًا لِّكَلِمٰتِ رَبِّیْ (آپ) کہیں: اگرچہ سمندر میرے رب کے الفاظ(لکھنے) کے لیے روشنائی (سیاہی) بن جائے شان باری تعالی 18:109
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ (آپؐ) کہیں: میں صرف تمہاری طرح کا ایک عام انسان (بشر) ہوں. میری طرف وحی آتی ہے آپﷺ کے بارے 18:110
قُلْ مَنْ كَانَ فِی الضَّلٰلَةِ فَلْیَمْدُدْ لَهُ الرَّحْمٰنُ مَدًّاۚ کہیں: وہ (انسان) جو گمراہی میں ہوتا ہے پھر رحمان واقعی اُس کے لیے ایک ڈھیل دیے جاتا ہے گمراہ لوگوں کے لیے 19:75
وَ یَسْــٴَـلُوْنَكَ عَنِ الْجِبَالِ فَقُلْ یَنْسِفُهَا رَبِّیْ نَسْفًاۙ اور وہ (لوگ)آپﷺسے پہاڑوں کے بارے میں پوچھتے ہیں.پھر (آپﷺ)کہیں: میرا رب اُنکوایک راکھ بنا کر بکھیر دے گا یوم قیامت 20:105
وَ قُلْ رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا ،اور کہیں: میرے رب! مجھے زیادہ علم دے قرآن کے بارے 20:114
قُلْ كُلٌّ مُّتَرَبِّصٌ فَتَرَبَّصُوْاۚ کہیں: سب انتظار کر رہے ہیں پھر تم (لوگ)بھی انتظار کرو! لوگوں کا اعتراض 20:135
قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْۚ (آپﷺ) کہیں: (اس بارے میں) اپنے ثبوت لاؤ. ایک سوال 21:24
قُلْ مَنْ یَّكْلَؤُكُمْ بِالَّیْلِ وَ النَّهَارِ مِنَ الرَّحْمٰنِؕ (آپﷺ) کہیں: (کہ) رات اور دن کو تمہیں رحمان (کے عذاب) سے کون بچا سکتا ہے؟ آپﷺ کے بارے 21:42
قُلْ اِنَّمَاۤ اُنْذِرُكُمْ بِالْوَحْیِ ﳲ (آپﷺ) کہیں: (اے لوگو!) میں تمہیں صرف وحی سے ہی خبردار کرتا ہوں آپﷺ کے بارے 21:45
قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ (آپﷺ) کہیں:میری طرف صرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے آپﷺ کے بارے 21:108
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ اٰذَنْتُكُمْ عَلٰى سَوَآءٍؕ پھر اگر وہ پھرتے ہیں پھرآپﷺ کہیں: میں نے تو تمہیں برابری پر(یکساں) بتا دیا ہے آپﷺ کے بارے 21:109
قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ (آپﷺ) کہیں: اے لوگو! بے شک!میں تمہارے لئے صرف واضح طور پر ڈرانے والا(نذیر) ہوں آپﷺ کے بارے میں 22:49
وَ اِنْ جٰدَلُوْكَ فَقُلِ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ اور اگر وہ (لوگ)آپﷺ سے جھگڑا کریں پھر آپﷺ کہیں: اللہ جانتا ہے اُس بارے میں جو تم کرتے ہو ایک اصول 22:67
قُلْ اَفَاُنَبِّئُكُمْ بِشَرٍّ مِّنْ ذٰلِكُمْ١ؕ اَلنَّارُ١ؕ . (آپﷺ) کہیں: کیا پھرمیں تمہیں اس (انکار، ناگواری) سے بھی بد ترین(چیز) بتاؤں؟ آگ! جب ہماری واضح آیات پڑھی جاتی ہیں 22:72
فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ نَجّٰنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَ ، تو پھر کہو: تعریف اللہ ہی کے لئے ہے، جس نے ہمیں ظالمین (نافرمانبرداروں) کی قوم سے نجات دی نوحؑ کے بارے 23:29
وَ قُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّ اَنْتَ خَیْرُ الْمُنْزِلِیْنَ اور کہو: میرے رب! مجھے کسی پاک جگہ اُتار دینا، اور تُو ہی ہے جو سب سے بہتر منزل (جگہ)پر اتارتا ہے نوحؑ کے بارے 23:29
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ (آپﷺ) کہیں: کس کی ہے زمین اور جو اس(زمین) میں ہے اگر تم واقعی جانتے ہو؟ اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:84
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ وہ کہیں گے: اللہ کے لئے ہی ہے (پھرآپﷺ) کہیں: کیا پھر تم یاد (غور، نصیحت) نہیں کرو گے؟ اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:85
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ (آپﷺ) کہیں: سات آسمانوں کا رب اور عرشِ عظیم کا رب کون ہے؟ اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:86
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ وہ کہیں گے: اللہ کے لئے ہی ہے. (پھر آپﷺ) کہیں: کیا پھر تم تقوی نہیں کرو گے؟ اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:87
قُلْ مَنْۢ بِیَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَیْءٍ (آپﷺ) کہیں: کون ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کا اختیار ہے اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:88
سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ وہ کہیں گے: اللہ کے لئے ہی ہے (پھر آپﷺ) کہیں: پھر تم کسطرح جادو کا شکار ہو؟ اللہ کے احکامات سے بےخبر 23:89
قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِیَنِّیْ مَا یُوْعَدُوْنَۙ (آپﷺ) کہیں: میرے رب! اگر تُو مجھے دکھلا دے جو اُن سے وعدہ کیا گیا ہے شان الہی 23:93
وَ قُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّیٰطِیْنِۙ اور (آپﷺ) کہیں: میرے رب! میں شیطان کی تدبیروں سے تیری پناہ مانگتا ہوں آپﷺ کے بارے 23:97
وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠ اور (آپﷺ) کہیں: میرے رب!معاف کر دے اور رحم فرما اور تُو ہی رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے آپﷺ کی دعا 23:118
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَ یَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ١ؕ (آپﷺ) مومنین مردوں سے کہیں کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں اور اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کیا کریں معاشرتی اداب 24:29
وَ قُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ یَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ (آپﷺ) مومنین عورتوں سے کہہ دیں کہ وہ اپنی نظریں نیچی رکھا کریں معاشرتی اداب 24:31
قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا١ۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ١ؕ . (آپﷺ) کہیں: قسمیں نہ کھاؤ؛اطاعت(فرمانبرداری) جانی پہچانی ہو. ہدایت سے پھرنے والے 24:53
قُلْ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ١ۚ (آپﷺ) کہیں: اللہ کی اطاعت(فرمانبرداری) کرو اور اُس کے رسولﷺ کی اطاعت(فرمانبرداری) کرو. محکم ایت 24:54
قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِیْ یَعْلَمُ السِّرَّ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ (آپﷺ) کہیں: اُس نے اس (قرآن) کو نازل کیا ہے، وہ آسمانوں اور زمین میں خفیہ(چیزوں) کو جانتا ہے قرآن کے بارے 25:6
قُلْ اَذٰلِكَ خَیْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِیْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ١ؕ آپﷺ کہیں: کیا یہ(اس طرح کاعذاب) بہتر ہے یا کہ ابدی باغ جس کا متقین (نیک کام کرنے والے اور برا ہیوں سے دور رہنے والوں) سے وعدہ کیا گیا ہے؟ تقابلی جائزہ 25:15
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ (آپﷺ)کہیں: میں تم (لوگوں) سے اس(تبلیغ) پر کوئی اجر نہیں مانگتا آپﷺ کے بارے 25:56
قُلْ مَا یَعْبَؤُا بِكُمْ رَبِّیْ لَوْ لَا دُعَآؤُكُمْ١ۚ (آپﷺ)کہیں: کہ میرے رب کو تم سے کوئی سروکار نہیں اگرتمہارا(اُسی کو) پکارنا نہ ہوا تو. رحمان کے بندے 25:77
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ پھر اگروہ (رشتہ دار) آپﷺ کی نافرمانی کریں، توپھر کہیں: بے شک!میں تو بری الذمہ ہوں اُس سے جو تم کرتے ہو قران کے ذکر بعد، نبی اکرمﷺ کو حکم 26:216
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ وَ سَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِیْنَ اصْطَفٰى١ؕ (آپﷺ) کہیں: تعریف اللہ کے لیے ہی ہے اور سلامتی اُس کے بندوں پر ہے جن کواُس نے منتخب کیا! لوطؑ اور قوم 27:59
ءَاِلٰهٌ مَّعَ اللّٰهِ١ؕ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ ؟کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے؟ (آپﷺ) کہیں: اگر تم (مشرکین) واقعی سچے ہو تو اپنے ثبوت لاؤ سوال کیا گیا ہے 27:64
قُلْ لَّا یَعْلَمُ مَنْ فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ الْغَیْبَ اِلَّا اللّٰهُ١ؕ (آپﷺ) کہیں: آسمانوں اور زمین میں کوئی بھی غیب(پوشیدہ) کو نہیں جانتا ماسوائے اللہ کے؛ شان الہی 27:65
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُجْرِمِیْنَ (آپﷺ اُن سے) کہیں: کہ زمین میں گھومو پھر دیکھو کہ مجرمین کا انجام کیسا ہو اتھا خاک ہونے کے بعد زندہ ہونا 27:69
قُلْ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنَ رَدِفَ لَكُمْ بَعْضُ الَّذِیْ تَسْتَعْجِلُوْنَ (آپﷺ) کہیں: ہو سکتا ہے کہ جس (عذاب) کی تم جلدی چاہتے ہو اُس کا کچھ (حصہ) تمہارے پیچھے ہی ہو.(یعنی نزدیک ہی ہو). جزا و سزا کا وعدہ 27:72
وَ مَنْ ضَلَّ فَقُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ اور جو کوئی گمراہ ہوتاہے(اپنی ہی نقصان کرتا ہے) پھر (آپﷺ اُس کو) کہیں: بے شک! میں تو صرف خبردار کرنے والوں میں سے ہوں آپﷺ کو حکم 27:92
وَ قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ سَیُرِیْكُمْ اٰیٰتِهٖ فَتَعْرِفُوْنَهَا١ؕ اور(آپﷺ) کہیں: تعریف اللہ کی ہی ہے جو تمہیں اپنی نشانیاں دکھائے گاپھر تم اُن (نشانیوں) کو پہچان لو گے. آپﷺ کو حکم 27:93
قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ (آپﷺ ان لوگوں سے)کہیں: اگر تم سچے ہو تو پھر اللہ کی طرف سے ایک ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے زیادہ ہدایت دیتی ہو کہ میں اُس کی پیروی کروں (یعنی قرآن اور موسیؑ کی کتاب) 28:49
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ الَّیْلَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا کہ اگر اللہ تم پر قیامت کے دن تک مسلسل رات ہی بنا دے لوگوں سے سوال 28:71
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ جَعَلَ اللّٰهُ عَلَیْكُمُ النَّهَارَ سَرْمَدًا اِلٰى یَوْمِ الْقِیٰمَةِ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا کہ اگر اللہ تم پر قیامت کے دن تک مسلسل دن بنا دے، لوگوں سے سوال 28:72
قُلْ رَّبِّیْۤ اَعْلَمُ مَنْ جَآءَ بِالْهُدٰى وَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْن (آپﷺ) کہیں: میرا رب جانتا ہے جو ہدایت لے کر آتا ہے اور جو(کہ) وہ واضح گمراہی میں ہے آپﷺ کے بارے 28:85
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ بَدَاَ الْخَلْقَ (آپﷺ) کہیں: زمین میں پھرو پھر دیکھو کسطرح اللہ نے تخلیق کو شروع کیا لوگوں سے سوال 29:20
١ؕ قُلْ اِنَّمَا الْاٰیٰتُ عِنْدَ اللّٰهِ آپﷺ کہیں: نشانیاں تو صرف اللہ کے پاس ہیں، نشانیوں کے بارے 29:50
قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ شَهِیْدًا١ۚ (آپﷺ اُن لوگوں سے) کہیں: اللہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان ایک گواہ کافی ہے کتاب الہی کے بارے 29:52
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ (آپﷺ) کہیں: تعریف اللہ کے لیے ہی ہے! لیکن اُن (لوگوں) میں سے اکثر نہیں سمجھتے اللہ نے 29:63
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا (آپﷺ) کہیں: زمین میں پھرو (یعنی مشاہدہ کرو) اور پھر دیکھو لوگوں کو حکم 30:42
قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ١ؕ بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ (آپﷺ) کہیں: تعریف (صرف) اللہ کی ہی ہے. نہیں اُن(کافرین) میں سے اکثر(اس حقیقت کو)نہیں جانتے ہیں کافرین سے سوال 31:25
قُلْ یَتَوَفّٰكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِیْ وُكِّلَ بِكُمْ (آپﷺ) کہیں: تمہیں فوت کرے گا موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے ایک حقیقت 32:11
قُلْ یَوْمَ الْفَتْحِ لَا یَنْفَعُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِیْمَانُهُمْ وَ لَا هُمْ یُنْظَرُوْنَ (آپﷺ اُن سے) کہیں: فتح والے دن، جو لوگ کفر کرتے ہیں، اُن کا (اُس دن) ایمان (لانا اُن کو) کوئی فاہدہ نہیں دے گا، اور نہ ہی اُن کو کوئی مہلت (افاقہ) دیا جائے گا لوگوں کو جواب 32:29
قُلْ لَّنْ یَّنْفَعَكُمُ الْفِرَارُ اِنْ فَرَرْتُمْ مِّنَ الْمَوْتِ اَوِ الْقَتْلِ وَ اِذًا لَّا تُمَتَّعُوْنَ اِلَّا قَلِیْلًا (آپﷺ اُن سے) کہیں: تمہیں فرار فاہدہ نہیں دے گااگر تم موت یا قتل سے (بچنے کو) فرار ہوتے ہواور تب تو تم آسانی نہیں پاؤ گے ماسوائے کم (عرصہ کے) جنگ خندق 33:15
قُلْ مَنْ ذَا الَّذِیْ یَعْصِمُكُمْ مِّنَ اللّٰهِ (آپﷺ اُن سے) کہیں: کون ہے وہ جو تمہیں اللہ سے بچا لے گا جنگ خندق 33:15
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا ے نبیﷺ! اپنی بیویوں سے کہہ دیں: اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو، نبی اکرمﷺ کے بارے 33:28
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ وَ بَنٰتِكَ وَ نِسَآءِ الْمُؤْمِنِیْنَ اے نبی اکرمﷺ! اپنی بیویوں اور اپنی بیٹیوں اور مومنین کی عورتوں سے کہیں کہ اپنے پر اپنی چادریں اوڑھ لیا کریں 33:59
یَسْئَلُكَ النَّاسُ عَنِ السَّاعَةِ١ؕ قُلْ اِنَّمَا عِلْمُهَا عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ لوگ آپﷺ سے (قیامت کی) گھڑی کے بارے پوچھتے ہیں.(آپﷺ) کہیں: کہ اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے. ساعت کے بارے میں 33:63
قُلْ بَلٰى وَ رَبِّیْ لَتَاْتِیَنَّكُمْ١ۙ (آپﷺ) کہیں: نہیں،اور میرے رب کی قسم! یہ واقعی تمہیں آ رہی ہے. ساعت 34:3
قُلِ ادْعُوا الَّذِیْنَ زَعَمْتُمْ مِّنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ۚ (آپﷺ) کہیں: پکارو اُن لوگوں کو جن کاتمہیں اللہ کے سواگمان (زعم) ہے! اللہ کے سوا دوسروں کو کچھ سمجھنے والے 34:22
قُلْ مَنْ یَّرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ قُلِ اللّٰهُ١ۙ (آپﷺ) کہیں: تمہیں آسمانوں اور زمین سے کون(رزق) دیتا ہے؟ (آپﷺ) کہیں: اللہ سوال کیا گیا ہے 34:23
قُلْ لَّا تُسْئَلُوْنَ عَمَّاۤ اَجْرَمْنَا وَ لَا نُسْئَلُ عَمَّا تَعْمَلُوْنَ (آپﷺ) کہیں: تم سے نہیں پوچھا جائے گا جو ہم نے جرم (گناہ) کیا اور ہم سے نہیں پوچھا جائے گا جو تم کرتے ہو ہر کوئی اپنے کیے کا جواب دہ 34:23
قُلْ یَجْمَعُ بَیْنَنَا رَبُّنَا ثُمَّ یَفْتَحُ بَیْنَنَا بِالْحَقِّ١ؕ وَ هُوَ الْفَتَّاحُ الْعَلِیْمُ (آپﷺ) کہیں: ہمارا رب ہم سب کو اکھٹا لے آئے گا،پھر وہ ہمارے درمیان سچائی (انصاف) سے فیصلہ کر دے گا اور وہ جج(منصف) ہے جاننے والا اللہ کا فیصلہ 34:26
قُلْ اَرُوْنِیَ الَّذِیْنَ اَلْحَقْتُمْ بِهٖ شُرَكَآءَ كَلَّا١ؕ بَلْ هُوَ اللّٰهُ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ (آپﷺ) کہیں: مجھے وہ لوگ دکھاؤ جن کو تم نے شریک بنا کر اس (اللہ) کے ساتھ ملا رکھا ہے. نہیں.: وہ اللہ ہے زبردست طاقتور عقلمند ہے سوال 34:26
قُلْ لَّكُمْ مِّیْعَادُ یَوْمٍ لَّا تَسْتَاْخِرُوْنَ عَنْهُ سَاعَةً وَّ لَا تَسْتَقْدِمُوْنَ (آپﷺ) کہیں: تمہارے لیے ایک ایسے دن کا وعدہ ہے اُس سے تم نہ ہی ایک گھڑی (پل) پیچھے رہو گے اور نہ ہی تم(اُس سے)آگے ہو گے (مشرک لوگ) 34:30
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ (آپﷺ) کہیں: بے شک! میرا رب رزق کشادہ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور (جس کے لیے چاہے) کم کر دیتا ہے. رزق کے بارے میں 34:36
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖ وَ یَقْدِرُ لَهٗ١ؕ (آپﷺ) کہیں: بے شک میرا رب اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور (جس کے لیے چاہے) اُس کو کم کر دیتا ہے. رزق کے بارے 34:39
قُلْ اِنَّمَاۤ اَعِظُكُمْ بِوَاحِدَةٍ١ۚ اَنْ تَقُوْمُوْا لِلّٰهِ مَثْنٰى وَ فُرَادٰى (آپﷺ) کہیں: میں صرف تمہیں ایک چیز کی نصیحت کرتا ہوں: کہ تم اللہ کے لیے اُٹھ کھڑے ہو جاؤ، دو دو ہو کر اورایک ایک ہو کر وارننگ 34:46
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: جو میں تم سے اجر(بدلہ) مانگا ہو پس وہ تمہارے لیے ہی ہو. نہیں ہے میرا اجر(کسی اور پر) ماسوائے کہ اللہ پر(واجب) ہے رسالت کا 34:47
قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: جو میں تم سے اجر(بدلہ) مانگا ہو پس وہ تمہارے لیے ہی ہو. نہیں ہے میرا اجر(کسی اور پر) ماسوائے کہ اللہ پر(واجب) ہے رسالت کا 34:47
قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ (آپﷺ) کہیں: میرا رب حق سے چوٹ لگاتا ہے. وہ غیب کا جاننے والا ہے شان الہی 34:48
قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ (آپﷺ) کہیں: سچائی آ چکی ہے اور باطل ظاہر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ دوبارہ آئے گا شان الہی 34:49
قُلْ اِنْ ضَلَلْتُ فَاِنَّمَاۤ اَضِلُّ عَلٰى نَفْسِیْ١ۚ (آپﷺ)کہیں: اگر میں گمراہ ہو ں، تو پس میں اپنی جان کے خلاف ہی گمراہ ہوں آپﷺ کے بارے 34:50
قُلْ اَرَءَیْتُمْ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے اپنے شریکوں کودیکھا ہے جن کو تم اللہ کے سواپکارتے ہو؟ تمام انسانوں کو 35:40
قُلْ یُحْیِیْهَا الَّذِیْۤ اَنْشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ١ؕ وَ هُوَ بِكُلِّ خَلْقٍ عَلِیْمُۙ (آپﷺ) کہیں: وہی ان (ہڈیوں) کو زندہ کرے گاجس نے ان کو پہلی بار بھی پیدا کیا تھا اور وہ ہر پیدا کی ہوئی چیز سے باخبر ہے انسان کی فطرت 36:79
قُلْ نَعَمْ وَ اَنْتُمْ دَاخِرُوْنَۚ (آپﷺ) کہیں: ہاں، واقعی؛ اور تم (نہ صرف دوبارہ پیدا کئے جاؤ گے بلکہ) ذلیل بھی کئے جاؤ گے لوگوں کو جواب 37:18
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ (آپﷺ اُن سے) کہیں: میں تو صرف ڈرانے والا ہی ہوں، اور کوئی معبود نہیں ماسوائے اللہ کے، واحد، مطلق (قہار)ہے آپﷺ کو حکم 38:65
قُلْ هُوَ نَبَؤٌا عَظِیْمٌۙ آپﷺ کہیں: وہ ( یعنی قیامت) بہت بڑی خبر ہے آپﷺ کو حکم 38:67
قُلْ مَاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ مِنْ اَجْرٍ وَّ مَاۤ اَنَا مِنَ الْمُتَكَلِّفِیْنَ (آپﷺ لوگوں سے) کہیں: میں تم سے اس پر کوئی اجر (چندہ) نہیں مانگتا اور نہ ہی میں بناوٹ کرنے والوں میں سے ہوں (تبلیغ) 38:86
قُلْ تَمَتَّعْ بِكُفْرِكَ قَلِیْلًا اِنَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ النَّارِ (آپﷺ) کہیں: اپنے کفر سے تھوڑا سا آرام کرلے. بے شک! تُو(ایسے انسان) آگ کے ساتھیوں میں سے ہو گا سبحان اللہ 39:8
قُلْ هَلْ یَسْتَوِی الَّذِیْنَ یَعْلَمُوْنَ وَ الَّذِیْنَ لَا یَعْلَمُوْنَ١ؕ (آپﷺ) کہیں: کیا جاننے والے اورنہ جاننے والے (جاہل) لوگ برابر ہو سکتے ہیں؟ ایک سوال ہے 39:9
قُلْ یٰعِبَادِ الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوْا رَبَّكُمْ١ؕ (آپﷺ) کہیں: اے میرے بندو جو ایمان لائے ہو! اپنے رب سے ڈرو (رب کا تقوی کرو) 39:10
قُلْ اِنِّیْۤ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ مُخْلِصًا لَّهُ الدِّیْنَۙ (آپﷺ) کہیں: بے شک! مجھے حکم دیا گیا ہے کہ اللہ کی عبادت کروں، دین(عبادت) کو اُسی کا مخلص کرکے آپﷺ کو حکم 39:11
قُلْ اِنِّیْۤ اَخَافُ اِنْ عَصَیْتُ رَبِّیْ عَذَابَ یَوْمٍ عَظِیْمٍ آپﷺ) کہیں: بیشک اگر میں اپنے رب کی نافرمانی کروں، تو مجھے ایک عظیم دن کے عذاب کا خوف ہے آپﷺ کو حکم 39:13
قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ (آپﷺ) کہیں: میں اللہ کی ہی عبادت کرتا ہوں اُسی کے لیے میں اپنا دین (عبادت) مخلص کر کے آپﷺ کو حکم 39:14
١ؕ قُلْ اِنَّ الْخٰسِرِیْنَ الَّذِیْنَ خَسِرُوْۤا اَنْفُسَهُمْ وَ اَهْلِیْهِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ١ؕ (آپﷺ) کہیں: بے شک خسارے والے ہیں جو لوگ اپنا اور اپنے گھر والوں کا قیامت کے دن خسارہ کریں گے لوگوں کو وارننگ 39:15
قُلْ اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: کیا پھرتم نے دیکھا جن کو تم اللہ کے سواپکارتے ہو، ایک اصول 39:38
قُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ١ؕ عَلَیْهِ یَتَوَكَّلُ الْمُتَوَكِّلُوْنَ آپﷺ کہیں: اللہ ہی میرے لیے کافی ہے. اُس پر ہی بھروسہ کرنے والے بھروسہ (توکل) کرتے ہیں سوال 39:38
قُلْ یٰقَوْمِ اعْمَلُوْا عَلٰى مَكَانَتِكُمْ اِنِّیْ عَامِلٌ١ۚ فَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَۙ (آپﷺ) کہیں: اے میرے لوگو! اپنے مقام پر تم کام کرتے رہو. میں بھی (اپنے مقام پر) کام کر رہا ہوں. پس تم جلدی جان جاؤ گے فیصلہ اللہ کا ہی ہوگا 39:39
اَمِ اتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ شُفَعَآءَ١ؕ قُلْ اَوَ لَوْ كَانُوْا لَا یَمْلِكُوْنَ شَیْئًا وَّ لَا یَعْقِلُوْنَ کیا وہ (یعنی لوگ)اللہ کے سواشفاعت کرنے والے بناتے (چنتے) ہیں؟ (آپﷺ) کہیں: کیا!چاہے وہ کسی چیز کا بھی اختیار نہ رکھتے ہوں اور نہ ہی وہ عقل رکھتے ہوں؟ (تو پھر بھی تم اُن سے شفاعت کی توقع رکھتے ہو) 39:43
قُلْ لِّلّٰهِ الشَّفَاعَةُ جَمِیْعًا١ؕ (آپﷺ) کہیں: اللہ کے لیے ہی تمام شفاعت (کا اختیار)ہے. (تو پھر بھی تم اُن سے شفاعت کی توقع رکھتے ہو) 39:44
قُلِ اللّٰهُمَّ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ عٰلِمَ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ (آپﷺ) کہیں: ہمارے اللہ! آسمانوں اور زمین کو پیدا کرنے والے! غیب اور حاضر کو جاننے والے اختلافات کا فیصلہ 39:46
قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیْنَ اَسْرَفُوْا عَلٰۤى اَنْفُسِهِمْ لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں: اے میرے بندو! جنہوں نے اپنے آپ پر زیادتی کی ہے! (کہ) اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہوں رحمت الہی 39:53
قُلْ اَفَغَیْرَ اللّٰهِ تَاْمُرُوْٓنِّیْۤ اَعْبُدُ اَیُّهَا الْجٰهِلُوْنَ (آپﷺ کافرین سے) کہیں: کیا تم مجھے اللہ کے سواکسی اور کی عبادت کرنے کا حکم کرتے ہو، اوہ! اے جاہلو اللہ کی عبادت 39:64
قُلْ اِنِّیْ نُهِیْتُ اَنْ اَعْبُدَ الَّذِیْنَ تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ لَمَّا جَآءَنِیَ الْبَیِّنٰتُ مِنْ رَّبِّیْ (آپﷺ) کہیں: بے شک مجھے منع کر دیا گیا ہے کہ میں عبادت کروں اُن کی جنہیں تم اللہ کے سوا پکارتے ہوجبکہ میرے پاس میرے رب کی طرف سے صاف ثبوت آ چکے ہیں شان باری تعالی 40:66
قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ (آپﷺ)کہیں: بے شک میں تو صرف تمہاری طرح کا ایک بشر (فانی انسان) ہوں. میری طرف یہ وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک ہی معبود ہے کتاب اللہ 41:6
قُلْ اَئِنَّكُمْ لَتَكْفُرُوْنَ بِالَّذِیْ خَلَقَ الْاَرْضَ فِیْ یَوْمَیْنِ وَ تَجْعَلُوْنَ لَهٗۤ اَنْدَادًا١ؕ (آپﷺ مشرکین سے) کہیں: کیا تم واقعی اُس سے کفر کرتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں پیدا کیا، اور تم اُس کے ہمسر (برابری کرنے والے) بناتے ہو؟ شان الہی 41:9
فَاِنْ اَعْرَضُوْا فَقُلْ اَنْذَرْتُكُمْ صٰعِقَةً مِّثْلَ صٰعِقَةِ عَادٍ وَّ ثَمُوْدَؕ پھر اگر وہ (مشرکین) منہ مو ڑجاتے ہیں، تو پھر کہیں: میں تمہیں ایک چیخ سے ڈراتا ہوں جیسے کہ عاد اور ثمود کی چیخ تھی(جو اُن پر آن پڑی)؛ آپﷺ کا کہنا 41:13
ءَؔاَعْجَمِیٌّ وَّ عَرَبِیٌّ١ؕ قُلْ هُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا هُدًى وَّ شِفَآءٌ١ؕ کیا! عجمی(زبان) اور عربی؟۔۔۔(آپﷺ اُن سے) کہیں: وہ (قرآن) اُن لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں ہدایت اور شفاء ہے؛ قرآن کے متعلق 41:44
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ ثُمَّ كَفَرْتُمْ بِهٖ مَنْ اَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِیْ شِقَاقٍۭ بَعِیْدٍ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا، کہ اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہے پھر تم اس سے کفر(انکار) بھی کرتے ہو۔۔۔۔ تو اُس سے زیادہ گمراہ اور کون ہو سکتا ہے جو دُور کے شک میں ہو؟ قرآن کے متعلق 41:52
وَ قُلْ اٰمَنْتُ بِمَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ مِنْ كِتٰبٍ١ۚ وَ اُمِرْتُ لِاَعْدِلَ بَیْنَكُمْ١ؕ اورکہیں: میں اُس پر ایمان لاتا ہوں جو کتاب سے اللہ نے نازل کیا ہے، اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل (انصاف) کروں آپﷺ کو حکم 42:15
قُلْ لَّاۤ اَسْئَلُكُمْ عَلَیْهِ اَجْرًا اِلَّا الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبٰى١ؕ (آپﷺ) کہیں: میں تم (مشرکین)سے اس (تبلیغ) پرکوئی اجر (بدلہ) نہیں مانگتا ماسوائے رشتہ داری میں محبت کے جنت کی 42:23
قُلْ اِنْ كَانَ لِلرَّحْمٰنِ وَلَدٌ١ۖۗ فَاَنَا اَوَّلُ الْعٰبِدِیْنَ (آپﷺ) کہیں: کہ اگر رحمان کا کوئی بیٹا ہوتا. پھرمیں (اُس کی) عبا دت کرنے والوں میں سے اول ہوتا رحمان کا بیٹا نہ ہونا 43:81
فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ پس پھر (آپﷺ) اُن سے در گزر کریں (یا اُن کو برداشت کریں) اور کہیں: سلام! پھر عنقریب وہ (بے ایمان لوگ)جان جائیں گے آپﷺ کو حکم 43:89
قُلْ لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا یَغْفِرُوْا لِلَّذِیْنَ لَا یَرْجُوْنَ اَیَّامَ اللّٰهِ (آپﷺ) کہیں اُن لوگوں کو جو ایمان والے ہیں کہ وہ ان لوگوں کو معاف کر دیں جو اللہ کے دنوں کی اُمید(توقع) نہیں رکھتے؛ تاکہ وہ (اللہ ایسی) قوم کو جزا(بدلہ) دے اُس وجہ سے جو وہ کمایا(یعنی کیا)کرتے تھے 45:14
قُلِ اللّٰهُ یُحْیِیْكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ (آپﷺ اُن سے) کہیں. اللہ ہی تمہیں زندگی دیتا ہے، پھر وہی تمہیں موت دیتا ہے شان باری تعالی 45:26
قُلْ اَرَءَیْتُمْ مَّا تَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَرُوْنِیْ مَا ذَا خَلَقُوْا مِنَ الْاَرْضِ (آپﷺ)کہیں: کیا تم نے سوچا ہے کہ جن (لوگوں)کو تم اللہ کے سواپکارتے ہو؟ مجھے دکھاؤ (کہ) اُن (لوگوں)نے زمین سے کیا پیدا کیا ہے (کافرین) 46:4
اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰهُ١ؕ قُلْ اِنِ افْتَرَیْتُهٗ فَلَا تَمْلِكُوْنَ لِیْ مِنَ اللّٰهِ شَیْئًا١ؕ یا وہ کہتے ہیں: کہ اُس نے اس کو خود گھڑا ہے؟ (آپﷺ) کہیں: اگر میں نے اس کو خود بنایا ہے، تو پھر بھی تمہیں میرے لیے اللہ سے(بچانے کا) ذرا بھر بھی اختیار نہیں ہے؟ قرآن کے بارے 46:8
قُلْ مَا كُنْتُ بِدْعًا مِّنَ الرُّسُلِ وَ مَاۤ اَدْرِیْ مَا یُفْعَلُ بِیْ وَ لَا بِكُمْ١ؕ (آپﷺ) کہیں: میں (اللہ کے) رسولوں میں سے کوئی نئی چیز نہیں ہوں، اور میں نہیں جانتا مجھ سے یا تم(لوگوں) سے کیا(سلوک) کیا جائے گا. آپﷺ کے بارے 46:9
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ كَانَ مِنْ عِنْدِ اللّٰهِ وَ كَفَرْتُمْ بِهٖ (آپﷺ) کہیں: کیا تم (کافرین)نے دیکھا کہ اگر یہ (قرآن) اللہ کی طرف سے ہے اور تم نے اس سے کفر (انکار) کردیا ہے آپﷺ کے بارے 46:10
قُلْ فَمَنْ یَّمْلِكُ لَكُمْ مِّنَ اللّٰهِ شَیْئًا اِنْ اَرَادَ بِكُمْ ضَرًّا اَوْ اَرَادَ بِكُمْ نَفْعًا١ؕ (آپﷺ اُن سے) کہیں: پھر کون ہے جو تمہارے لیے اللہ سے کسی چیز کا بھی اختیار رکھتا ہو اگر وہ (اللہ)تمہیں تکلیف دینے کا اراداہ کرے یا تمہیں نفع دینے کا ارادہ کرے؟ جنگ میں نہ جانے والے 48:11
١ؕ قُلْ لَّنْ تَتَّبِعُوْنَا كَذٰلِكُمْ قَالَ اللّٰهُ مِنْ قَبْلُ (آپﷺ اُن سے) کہیں: تم ہر گز ہماری پیروی نہیں کرو گے اسطرح سے ہی اللہ نے پہلے ہی کہہ دیا ہے. تاریخی آیت 48:15
قُلْ لِّلْمُخَلَّفِیْنَ مِنَ الْاَعْرَابِ (آپﷺ) کہیں خانہ بدوش عربوں میں سے جو پیچھے (گھروں میں) رہ گے تھے تاریخی آیت 48:16
قَالَتِ الْاَعْرَابُ اٰمَنَّا١ؕ قُلْ لَّمْ تُؤْمِنُوْا وَ لٰكِنْ قُوْلُوْۤا اَسْلَمْنَا خانہ بدوش عرب کہتے ہیں: ہم ایمان لائے. (آپﷺ اُن سے) کہیں: تم ایمان نہیں لائے ہو، بلکہ کہو کہ " ہم فرمانبرداری کرتے ہیں تاریخی آیت 49:14
قُلْ اَتُعَلِّمُوْنَ اللّٰهَ بِدِیْنِكُمْ (آپﷺ اُن سے) کہیں: کیا تم اللہ کو اپنا مذہب سکھاؤ گے ایک سوال 49:16
یَمُنُّوْنَ عَلَیْكَ اَنْ اَسْلَمُوْا١ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوْا عَلَیَّ اِسْلَامَكُمْ وہ (لوگ) آپﷺ پر احسان کرتے ہیں کہ وہ اسلام لائے ہیں. (آپﷺ) کہیں: اپنی فرمانبرداری (اسلام لانے کو) مجھ پر احسان نہ کرو تاریخی آیت 49:17
قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ (آپﷺ اُن سے) کہیں: تم انتظار کرو. پھربے شک! میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں آپﷺ کے متعلق 52:31
قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ (آپﷺ اُن سے) کہیں: بے شک! پہلے وقتوں کے بھی اور پچھلے وقتوں کے بھی (لوگ) بائیں ہاتھ والے ساتھی 56:49
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ هَادُوْۤا اِنْ زَعَمْتُمْ اَنَّكُمْ اَوْلِیَآءُ لِلّٰهِ مِنْ دُوْنِ النَّاسِ آپﷺ کہیں: اوہ تم جو یہودی ہو! اگر تمہارا خیال ہے کہ بے شک (اور) لوگوں کی بجائے تم ہی اللہ کے ولی(دوست، پسندیدہ)ہو یہودیوں کی خام خیالی 62:6
قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ (آپﷺ اُن یہودیوں سے) کہیں: بے شک! جس موت سے تم بھاگتے ہو پھر بے شک وہ تمہیں ملے گی یہودیوں کی خام خیالی 62:8
١ؕ قُلْ مَا عِنْدَ اللّٰهِ خَیْرٌ مِّنَ اللَّهْوِ وَ مِنَ التِّجَارَةِ١ؕ (آپﷺ) کہیں: جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ کھیل تماشے اور کاروبار سے بہتر ہے، صلوۃ جمعہ 62:11
قُلْ هُوَ الَّذِیْۤ اَنْشَاَكُمْ وَ جَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَ الْاَبْصَارَ وَ الْاَفْئِدَةَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ (آپﷺ ان سے) کہیں: وہ ہے جس نے تمہیں پیدا کیا ہے، اور تمہارے لئے کان اورآنکھیں اور دل بنائے ہیں. کم ہی ہے جو تم شکر کرتے ہو شان باری تعالی 67:23
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ (آپﷺ) کہیں: وہ ہے جو تمہیں زمین میں پھیلاتا ہے، اور اُسی کی طرف تم اکھٹے کئے جاؤ گے شان باری تعالی 67:24
قُلْ اِنَّمَا الْعِلْمُ عِنْدَ اللّٰهِ١۪ وَ اِنَّمَاۤ اَنَا نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌ (آپﷺ) کہیں: اس کا علم تو صرف اللہ کے پاس ہے، اورمیں تو صرف واضح طور پر ایک ڈرانے والا (نذیر) ہوں؛ وعدہ پورا ہونے کا جواب 67:26
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَهْلَكَنِیَ اللّٰهُ وَ مَنْ مَّعِیَ اَوْ رَحِمَنَا (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا(سوچا): کہ اگر اللہ مجھے ہلاک کر دے اور جو میرے ساتھ ہیں (اُنکو بھی) یا ہم پر رحم فرما دے، سوال 67:28
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا (آپﷺ) کہیں: وہ رحمان ہے. اُسی پر ہم ایمان رکھتے ہیں اور اُسی پر ہم بھروسہ کرتے ہیں. شان الہی 67:29
قُلْ اَرَءَیْتُمْ اِنْ اَصْبَحَ مَآؤُكُمْ غَوْرًا فَمَنْ یَّاْتِیْكُمْ بِمَآءٍ مَّعِیْنٍ۠ (آپﷺ) کہیں: کیا تم نے دیکھا(سو چا): کہ اگر تمہارا (سارا) پانی غائب ہو جائے،تو پھر کون ہے جو تمہارے پاس بہتا ہواپانی لے آئے؟ سوال 67:30
قَالَ اَوْسَطُهُمْ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْ لَوْ لَا تُسَبِّحُوْنَ کہا اُس نے جو اُن میں سے قدرے بہتر تھا: کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا: کیوں تم (اللہ کی) تسبیح نہیں کرتے ہو؟ باغات والوں کی مثال 68:28
قُلْ اُوْحِیَ اِلَیَّ اَنَّهُ اسْتَمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ فَقَالُوْۤا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَبًاۙ (آپﷺ) کہیں: کہ میری طرف وحی کی گی ہے کہ جنوں کے ایک گروہ نے سنا، پھر اُنہوں نے کہا: کہ بے شک! ہم نے ایک عجیب قرآن سنا ہے جنات اور قرآن 72:1
قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا (آپﷺ اُن سے) کہیں: کہ میں تو صرف اپنے رب کو ہی پکارتا ہوں، اور اس سے کسی کو بھی شریک نہیں کرتا ہوں تاریخی آیت 72:20
قُلْ اِنِّیْ لَاۤ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّ لَا رَشَدًا (آپﷺ)کہیں: بے شک! میں تمہارے لئے نقصان یا فاہدے (ہدایت)کا اختیار نہیں رکھتا تاریخی آیت 72:21
قُلْ اِنِّیْ لَنْ یُّجِیْرَنِیْ مِنَ اللّٰهِ اَحَدٌ١ۙ۬ وَّ لَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِهٖ مُلْتَحَدًاۙ (آپﷺ) کہیں: بے شک کوئی بھی ہر گزمجھے اللہ سے بچا نہیں سکتا ہے، نہ ہی میں اُس کے علاوہ کوئی پناہ پا سکتا ہوں ایک حقیقت 72:22
قُلْ اِنْ اَدْرِیْۤ اَقَرِیْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ اَمْ یَجْعَلُ لَهٗ رَبِّیْۤ اَمَدًا (آپﷺ) کہیں: میں نہیں جانتا کہ قریب ہے جو تم سے وعدہ کیا گیا ہے، یا کہ میرے رب نے اُس کے لئے ایک دور کا وقت مقرر کیا ہے اللہ جانتا ہے 72:25
فَقُلْ هَلْ لَّكَ اِلٰۤى اَنْ تَزَكّٰىۙ اور اس سے کہو کہ کیا تمہیں یہ خواہش ہے کہ تم سنور جاؤ ؟ موسی ؑ کی کہانی 79:18
قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَۙ !(آپﷺ) کہیں اے کافرو(نہ ماننے والو) آپﷺ کو حکم 109:1
قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ‌ (آپﷺ) کہیں: (کہ) وہ اللہ ہے، ایک ہے۔ آپﷺ کو حکم 112:1
قُلۡ اَعُوۡذُ بِرَبِّ الۡفَلَقِۙ‏ (آپﷺ) کہیں: میں صبح کے رب کی پناہ مانگتا ہوں آپﷺ کو حکم 113:1
قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِۙ (آپﷺ) کہیں: میں لوگوں کے رب کی پناہ مانگتا ہوں آپﷺ کو حکم 114:1