Home-ویب پیج

Chapter No 8-پارہ نمبر                      The Cattle-6 سورت الانعام Ayah No-149 ایت نمبر

قُلْ فَلِلّٰهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ١ۚ فَلَوْ شَآءَ لَهَدٰكُمْ اَجْمَعِیْنَ
آسان اُردو (آپؐ) کہیں: پھر اللہ کے لیے ہی فیصلہ کن دلیل (حجت)ہے ، پھر اگر وہ چاہتا تووہ واقعی تم سب کو ہدایت دے دیتا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر ! ان سے) کہو کہ : ایسی دلیل تو اللہ ہی کی ہے جو (دلوں تک) پہنچنے والی ہو۔ چنانچہ اگر وہ چاہتا تو تم سب کو (زبردستی) ہدایت پر لے آتا۔
ابو الاعلی مودودی پھر کہو (تمہاری اس حجت کے مقابلہ میں) "حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے، بے شک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا"
احمد رضا خان تم فرماؤ تو اللہ ہی کی حجت پوری ہے تو وہ چاہتا تو سب کی ہدایت فرماتا،
احمد علی کہہ دو پس الله کا الزام پورا ہو چکا پس اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت کردیتا
فتح جالندھری کہہ دو کہ خدا ہی کی حجت غالب ہے اگر وہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا
طاہر القادری فرما دیجئے کہ دلیلِ محکم تو اﷲ ہی کی ہے، پس اگر وہ (تمہیں مجبور کرنا) چاہتا تو یقیناً تم سب کو (پابندِ) ہدایت فرما دیتا٭، ٭ وہ حق و باطل کا فرق اور دونوں کا انجام سمجھانے کے بعد ہر ایک کو آزادی سے اپنا راستہ اختیار کرنے کا موقع دیتا ہے، تاکہ ہر شخص اپنے کئے کا خود ذمہ دار ٹھہرے اور اس پر جزا و سزا کا حق دار قرار پائے۔
علامہ جوادی کہہ دیجئے کہ اللہ کے پاس منزل تک پہنچانے والی دلیلیں ہیں وہ اگر چاہتا تو جبرا تم سب کو ہدایت دے دیتا
ایم جوناگڑھی آپ کہیے کہ بس پوری حجت اللہ ہی کی رہی۔ پھر اگر وه چاہتا تو تم سب کو راه راست پر لے آتا
حسین نجفی کہہ دیجئے! کہ اللہ کی دلیل زبردست ہے۔ اگر اللہ (اپنی مشیت قاہرہ سے) چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: with Allah resteth the argument evident. Wherefore, had He so willed, He would have guided you all.
M.M.Pickthall: Say - For Allah's is the final argument - Had He willed He could indeed have guided all of you.
Saheeh International: Say, "With Allah is the far-reaching argument. If He had willed, He would have guided you all."
Shakir: Say: Then Allah's is the conclusive argument; so if He please, He would certainly guide you all.
Yusuf Ali: Say: "With Allah is the argument that reaches home: if it had been His will, He could indeed have guided you all."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
مشرکوں کے بارے میں
علمی پہلو کہ اللہ کی مرضی کے بغیر کچھ نہیں ہوتا