اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 27-پارہ نمبر                  The Mount-52 سورت الطور Ayah No-31 ایت نمبر

قُلْ تَرَبَّصُوْا فَاِنِّیْ مَعَكُمْ مِّنَ الْمُتَرَبِّصِیْنَؕ
آسان اُردو (آپﷺ اُن سے) کہیں: تم انتظار کرو. پھربے شک! میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہہ دو کہ : کرلو انتظار، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کررہا ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اِن سے کہو اچھا انتظار کرو، میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
احمد رضا خان تم فرماؤ انتظار کیے جاؤ میں بھی تمہارے انتظار میں ہوں
احمد علی کہہ دو تم انتظار کرتے رہو بے شک میں بھی تمہارے ساتھ منتظر ہوں
فتح جالندھری کہہ دو کہ انتظار کئے جاؤ میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں
طاہر القادری فرما دیجئے: تم (بھی) منتظر رہو اور میں بھی تمہارے ساتھ (تمہاری ہلاکت کا) انتظار کرنے والوں میں ہوں،
علامہ جوادی تو آپ کہہ دیجئے کہ بیشک تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
ایم جوناگڑھی کہہ دیجئے! تم منتظر رہو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں ہوں
حسین نجفی آپ کہئے! کہ تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرنے والوں میں سے ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: waits verily I am, with you, among the waiters.
M.M.Pickthall: Say (unto them): Except (your fill)! Lo! I am with you among the expectant.
Saheeh International: Say, "Wait, for indeed I am, with you, among the waiters."
Shakir: Say: Wait, for surely I too with you am of those who wait.
Yusuf Ali: Say thou: "Await ye!- I too will wait along with you!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے