Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-36 ایت نمبر
| قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ یَّشَآءُ وَ یَقْدِرُ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: بے شک! میرا رب رزق کشادہ کر دیتا ہے جس کے لیے چاہتا ہے اور (جس کے لیے چاہے) کم کر دیتا ہے. لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) نہیں جانتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہہ دو کہ : میرا پروردگار ! جس کے لیے چاہتا ہے رزق کی فراوانی کردیتا ہے اور (جس کے لیے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے، لیکن اکثر لوگ اس بات کو سمجھتے نہیں ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، اِن سے کہو میرا رب جسے چاہتا ہے کشادہ رزق دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے نپا تلا عطا کرتا ہے، مگر اکثر لوگ اس کی حقیقت نہیں جانتے |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ بیشک میرا رب رزق وسیع کرتا ہے جس کے لیے چاہے اور تنگی فرماتا ہے لیکن بہت لوگ نہیں جانتے، |
| احمد علی | کہہ دو میرا رب جس کے لیے چاہتا ہے روزی کشادہ کر دیتا ہے اور کم کر دیتا ہے اور لیکن اکثر آدمی نہیں جانتے |
| فتح جالندھری | کہہ دو کہ میرا رب جس کے لئے چاہتا ہے روزی فراخ کردیتا ہے (اور جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کردیتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے |
| طاہر القادری | فرما دیجئے: میرا رب جس کے لئے چاہتا ہے رِزق کشادہ فرما دیتا ہے اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگ کر دیتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے، |
| علامہ جوادی | آ پ کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار جس کے رزق میں چاہتا ہے کمی یا زیادتی کردیتا ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ہیں |
| ایم جوناگڑھی | کہہ دیجیئے! کہ میرا رب جس کے لئے چاہے روزی کشاده کردیتا ہے اور تنگ بھی کردیتا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے |
| حسین نجفی | کہہ دیجئے! کہ میرا پروردگار (اپنے بندوں میں سے) جس کیلئے چاہتا ہے رزق کشادہ کر دیتا ہے اور جس کیلئے چاہتا ہے تنگ کر دیتا ہے لیکن اکثر لوگ (اس حقیقت کو) جانتے نہیں ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: verily my Lord expandeth the provision for whomsoever He will and stinteth it; but most of mankind know not. |
| M.M.Pickthall: | Say (O Muhammad): Lo! my Lord enlargeth the provision for whom He will and narroweth it (for whom He will). But most of mankind know not. |
| Saheeh International: | Say, "Indeed, my Lord extends provision for whom He wills and restricts [it], but most of the people do not know." |
| Shakir: | Say: Surely my Lord amplifies the means of subsistence for whom He pleases and straitens (for whom He pleases), but most men do not know. |
| Yusuf Ali: | Say: "Verily my Lord enlarges and restricts the Provision to whom He pleases, but most men understand not." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت کے کسی کا رزق زیادہ کرنا یا کم کرنا، یہ باری تعالی کی طاقت ہے