Chapter No 20-پارہ نمبر    ‹           The Story-28 سورت القصص ›Ayah No-49 ایت نمبر
| قُلْ فَاْتُوْا بِكِتٰبٍ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ هُوَ اَهْدٰى مِنْهُمَاۤ اَتَّبِعْهُ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ |
| آسان اُردو | (آپﷺ ان لوگوں سے)کہیں: اگر تم سچے ہو تو پھر اللہ کی طرف سے ایک ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے زیادہ ہدایت دیتی ہو کہ میں اُس کی پیروی کروں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (ان سے) کہو : اچھا اگر تم سچے ہو تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب اور ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت پر مشتمل ہو، میں اس کی اتباع کرلوں گا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | (اے نبیؐ،) ان سے کہو، "اچھا تو لاؤ اللہ کی طرف سے کوئی کتاب جو اِن دونوں سے زیادہ ہدایت بخشنے والی ہو اگر تم سچے ہو، میں اسی کی پیروی اختیار کروں گا" |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ تو اللہ کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں کتابوں سے زیادہ ہدایت کی ہو میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم سچے ہو |
| احمد علی | کہہ دو پس الله کے ہاں سے کوئی ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں سے ہدایت میں بڑھ کر ہو کہ میں اس پر چلوں اگر تم سچے ہو |
| فتح جالندھری | کہہ دو کہ اگر سچے ہو تو تم خدا کے پاس سے کوئی کتاب لے آؤ جو ان دونوں (کتابوں) سے بڑھ کر ہدایت کرنے والی ہو۔ تاکہ میں بھی اسی کی پیروی کروں |
| طاہر القادری | آپ فرما دیں کہ تم اللہ کے حضور سے کوئی (اور) کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیادہ ہدایت والی ہو (تو) میں اس کی پیروی کروں گا اگر تم (اپنے الزامات میں) سچے ہو، |
| علامہ جوادی | تو آپ کہہ دیجئے کہ اچھا تم پروردگار کی طرف سے کوئی کتاب لے آؤ جو دونوں سے زیادہ صحیح ہو اور میں اس کا اتباع کرلوں اگر تم اپنی بات میں سچے ہو |
| ایم جوناگڑھی | کہہ دے کہ اگر سچے ہو تو تم بھی اللہ کے پاس سے کوئی ایسی کتاب لے آؤ جو ان دونوں سے زیاده ہدایت والی ہو میں اسی کی پیروی کروں گا |
| حسین نجفی | آپ کہیے! کہ تم سچے ہو تو اللہ کی طرف سے کوئی ایسی کتاب لاؤ جو ان دونوں (توراۃ، قرآن) سے زیادہ ہدایت کرنے والی ہو تو میں اسی کی پیروی کروں گا۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: then bring a Book from before Allah, that is better in guidance than these two shall follow it--if ye are truth- tellers. |
| M.M.Pickthall: | Say (unto them, O Muhammad): Then bring a scripture from the presence of Allah that giveth clearer guidance than these two (that) I may follow it, if ye are truthful. |
| Saheeh International: | Say, "Then bring a scripture from Allah which is more guiding than either of them that I may follow it, if you should be truthful."Say, "Then bring a scripture from Allah which is more guiding than either of them that I may follow it, if you should be truthful." |
| Shakir: | Say: Then bring some (other) book from Allah which is a better guide than both of them, (that) I may follow it, if you are truthful. |
| Yusuf Ali: | Say: "Then bring ye a Book from Allah, which is a better guide than either of them, that I may follow it! (do), if ye are truthful!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
علمی ایت
قرآن اور تورات کے بارے میں