اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      Sad-38 سورت ص Ayah No-65 ایت نمبر

قُلْ اِنَّمَاۤ اَنَا مُنْذِرٌ١ۖۗ وَّ مَا مِنْ اِلٰهٍ اِلَّا اللّٰهُ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُۚ
آسان اُردو (آپﷺ اُن سے) کہیں: میں تو صرف ڈرانے والا ہی ہوں، اور کوئی معبود نہیں ماسوائے اللہ کے، واحد، مطلق (قہار)ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر) کہہ دو کہ : میں تو ایک خبردار کرنے والا ہوں، اور اس اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں جو ایک ہے، جو سب پر غالب ہے۔
ابو الاعلی مودودی (اے نبیؐ) اِن سے کہو، "میں تو بس خبردار کر دینے والا ہوں کوئی حقیقی معبود نہیں مگر اللہ، جو یکتا ہے، سب پر غالب
احمد رضا خان تم فرماؤ میں ڈر سنانے والا ہی ہوں اور معبود کوئی نہیں مگر ایک اللہ سب پر غالب،
احمد علی کہہ دو میں تو ایک ڈرانے والا ہوں اور الله کے سوا کوئی اور معبود نہیں ہے ایک ہے بڑا غالب
فتح جالندھری کہہ دو کہ میں تو صرف ہدایت کرنے والا ہوں۔ اور خدائے یکتا اور غالب کے سوا کوئی معبود نہیں
طاہر القادری فرما دیجئے: میں تو صرف ڈر سنانے والا ہوں، اور اﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا سب پر غالب ہے،
علامہ جوادی آپ کہہ دیجئے کہ میں تو صرف ڈرانے والا ہوں اور خدائے واحد و قہار کے علاوہ کوئی دوسرا خدا نہیں ہے
ایم جوناگڑھی کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف خبردار کرنے واﻻ ہوں اور بجز اللہ واحد غالب کے اور کوئی ﻻئق عبادت نہیں
حسین نجفی آپ کہہ دیجئے! کہ میں تو صرف (عذابِ خدا سے) ایک ڈرانے والا ہوں اور اللہ کے سوا جو یکتا اور غالب ہے اور کوئی خدا نہیں ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: I am but warner, and there is no god but Allah, the One, the Subduer.
M.M.Pickthall: Say (unto them, O Muhammad): I am only a warner, and there is no Allah save Allah, the One, the Absolute,
Saheeh International: Say, [O Muhammad], "I am only a warner, and there is not any deity except Allah, the One, the Prevailing.
Shakir: Say: I am only a warner, and there is no god but Allah, the One, the Subduer (of all):
Yusuf Ali: Say: "Truly am I a Warner: no god is there but the one Allah, Supreme and Irresistible,-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے