Chapter No 7-پارہ نمبر    ‹                  The Cattle-6 سورت الانعام ›Ayah No-64 ایت نمبر
قُلِ اللّٰهُ یُنَجِّیْكُمْ مِّنْهَا وَ مِنْ كُلِّ كَرْبٍ ثُمَّ اَنْتُمْ تُشْرِكُوْنَ |
آسان اُردو | (آپؐ) کہیں: اللہ ہی تمہیں اس (خوف) سے اور تمام تکلیفوں (مصیبتوں) سے نجات دیتا ہے پھر تم (لوگ) شرک کرتے ہو |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | کہو، اللہ تمہیں اُس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اُس کا شریک ٹھیراتے ہو |
ابو الاعلی مودودی | کہو، اللہ تمہیں اُس سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے پھر تم دوسروں کو اُس کا شریک ٹھیراتے ہو |
احمد رضا خان | تم فرماؤ اللہ تمہیں نجات دیتا ہے اس سے اور ہر بے چینی سے پھر تم شریک ٹھہراتے ہو |
احمد علی | کہہ دو الله تمہیں اس سے اور ہر سختی سے بچا تا ہے تم پھر بھی شرک کرتے ہو |
فتح جالندھری | کہو کہ خدا ہی تم کو اس (تنگی) سے اور ہر سختی سے نجات بخشتا ہے۔ پھر (تم) اس کے ساتھ شرک کرتے ہو |
طاہر القادری | فرما دیجئے کہ اﷲ ہی تمہیں اس (مصیبت) سے اور ہر تکلیف سے نجات دیتا ہے تم پھر (بھی) شرک کرتے ہو، |
علامہ جوادی | کہہ دیجئے کہ خد اہی تمہیں ان تمام ظلمات سے اور ہر کرب و بے چینی سے نجات دینے والا ہے اس کے بعد تم لوگ شرک اختیار کرلیتے ہو |
ایم جوناگڑھی | آپ کہہ دیجئے کہ اللہ ہی تم کو ان سے نجات دیتا ہے اور ہر غم سے، تم پھر بھی شرک کرنے لگتے ہو |
حسین نجفی | (اے رسول(ص)) کہیئے اللہ تمہیں ان سے اور ہر رنج و غم سے نجات دیتا ہے پھر بھی تم شرک کرتے ہو۔ |
M.Daryabadi: | Say thou: Allah delivereth you therefrom and from every pain, yet ye thereafter associate. |
M.M.Pickthall: | Say: Allah delivereth you from this and from all affliction. Yet ye attribute partners unto Him. |
Saheeh International: | Say, "It is Allah who saves you from it and from every distress; then you [still] associate others with Him." |
Shakir: | Say: Allah delivers you from them and from every distress, but again you set up others (with Him). |
Yusuf Ali: | Say "It is Allah that delivereth you from these and all (other) distresses: and yet ye worship false gods!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی
تکلیف دور اور انسان شرک کی طرف چل پڑتا ہے