اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 14-پارہ نمبر              Al-Hijr-15 سورت الحجر         Ayah No-89 ایت نمبر

وَ قُلْ اِنِّیْۤ اَنَا النَّذِیْرُ الْمُبِیْنُۚ
آسان اُردو اور (آپؐ)کہیں: بے شک! میں، میں واضح(طور پر) ایک نذیر(ڈرانے والا) ہوں
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور (کفر کرنے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو بس کھلے الفاظ میں تنبیہ کرنے والا ہوں۔
ابو الاعلی مودودی اور (نہ ماننے والوں سے) کہہ دو کہ میں تو صاف صاف تنبیہ کرنے والا ہوں
احمد رضا خان اور فرماؤ کہ میں ہی ہوں صاف ڈر سنانے والا (اس عذاب سے)،
احمد علی اور کہہ دو بے شک میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
فتح جالندھری اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں
طاہر القادری اور فرما دیجئے کہ بیشک (اب) میں ہی (عذابِ الٰہی کا) واضح و صریح ڈر سنانے والا ہوں،
علامہ جوادی اور یہ کہہ دیں کہ میں تو بہت واضح انداز سے ڈرانے والا ہوں
ایم جوناگڑھی اور کہہ دیجئے کہ میں تو کھلم کھلا ڈرانے واﻻ ہوں
حسین نجفی اور کہہ دیجیے کہ میں تو عذاب سے کھلا ہوا ڈرانے والا ہوں۔
=========================================
M.Daryabadi: And say thou: verily I! I am a plain warner.
M.M.Pickthall: And say: Lo! I, even I, am a plain warner,
Saheeh International: And say, "Indeed, I am the clear warner" -
Shakir: And say: Surely I am the plain warner.
Yusuf Ali: And say: "I am indeed he that warneth openly and without ambiguity,"-
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں