Chapter No 14-پارہ نمبر    ‹           Al-Hijr-15 سورت الحجر         ›Ayah No-90 ایت نمبر
| كَمَاۤ اَنْزَلْنَا عَلَى الْمُقْتَسِمِیْنَۙ |
| آسان اُردو | جسطرح کہ ہم نازل کرتے ہیں تقسیم کرنے (یعنی فرقے بنانے) والوں پر |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (یہ تنبیہ قرآن عظیم کے ذریعے اسی طرح نازل کی گئی ہے) جیسے ہم نے ان تفرقہ کرنے والوں پر نازل کی تھی۔ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ اُسی کی طرح کی تنبیہ ہے جیسی ہم نے اُن تفرقہ پردازوں کی طرف بھیجی تھی |
| احمد رضا خان | جیسا ہم نے بانٹنے والوں پر اتارا، |
| احمد علی | جیسا ہم نے (عذاب) ان بانٹنے والو ں پر بھیجا ہے |
| فتح جالندھری | (اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر نازل کیا جنہوں نے تقسیم کردیا |
| طاہر القادری | جیسا (عذاب) کہ ہم نے تقسیم کرنے والوں (یعنی یہود و نصارٰی) پر اتارا تھا، |
| علامہ جوادی | جس طرح کہ ہم نے ان لوگوں پر عذاب نازل کیا ہے جو کتاب خدا کا حصہ ّبانٹ کرنے والے تھے |
| ایم جوناگڑھی | جیسے کہ ہم نے ان تقسیم کرنے والوں پر اتارا |
| حسین نجفی | (اے رسول) جس طرح ہم نے تقسیم کرنے والوں پر اپنا کلام نازل کیا تھا۔ (اسی طرح) آپ پر بھی نازل کیا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Even as We sent down on the dividers - |
| M.M.Pickthall: | Such as We send down for those who make division, |
| Saheeh International: | Just as We had revealed [scriptures] to the separators |
| Shakir: | Like as We sent down on the dividers |
| Yusuf Ali: | (Of just such wrath) as We sent down on those who divided (Scripture into arbitrary parts),- |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
نبی اکرمﷺ کے بارے میں