Chapter No 30-پارہ نمبر    ‹       The Unity-112 سورت الاخلاص         ›Ayah No-1 ایت نمبر
| بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ |
| اللہ کے نام سے جو رحمان (اور) رحیم ہے |
| قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: (کہ) وہ اللہ ہے، ایک ہے۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہہ دو : بات یہ ہے کہ اللہ ہر لحاظ سے ایک ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کہو، وہ اللہ ہے، یکتا |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ وہ اللہ ہے وہ ایک ہے |
| احمد علی | کہہ دووہ الله ایک ہے |
| فتح جالندھری | کہو کہ وہ (ذات پاک جس کا نام) الله (ہے) ایک ہے |
| طاہر القادری | (اے نبئ مکرّم!) آپ فرما دیجئے: وہ اﷲ ہے جو یکتا ہے، |
| علامہ جوادی | اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے |
| ایم جوناگڑھی | آپ کہہ دیجئے کہ وه اللہ تعالیٰ ایک (ہی) ہے |
| حسین نجفی | (اے رسول(ص)) آپ(ص) کہہ دیجئے! کہ وہ (اللہ) ایک ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: He is Allah, the One! |
| M.M.Pickthall: | Say: He is Allah, the One! |
| Saheeh International: | Say, "He is Allah, [who is] One, |
| Shakir: | Say: He, Allah, is One. |
| Yusuf Ali: | Say: He is Allah, the One and Only; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
سورت کی ابتداء
محکم ایت کیوں کہ اس میں حکم ہے
کہ کہو کہ اللہ ایک ہے
یہ حکم نبی اکرمﷺ کو دیا گیا ہے اور مومنین اس کی اتباع کرتے ہوے اطاعت الہی اور اطاعت رسولﷺ کرتے ہیں