Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-28 ایت نمبر
| یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ قُلْ لِّاَزْوَاجِكَ اِنْ كُنْتُنَّ تُرِدْنَ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا فَتَعَالَیْنَ اُمَتِّعْكُنَّ وَ اُسَرِّحْكُنَّ سَرَاحًا جَمِیْلًا |
| آسان اُردو | اے نبیﷺ! اپنی بیویوں سے کہہ دیں: اگر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو، تو پھرآؤ! میں تمہیں کچھ فاہدہ دوں اور ایک اچھے طریقے سے تمہیں فارغ کر دوں گا (یعنی طلاق دے دوں گا) |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اے نبی ! اپنی بیویوں سے کہو کہ : اگر تم دنیوی زندگی اور اس کی زینت چاہتی ہو تو آؤ، میں تمہیں کچھ تحفے دے کر خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے غیب بتانے والے (نبی)! اپنی بیبیوں سے فرمادے اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں مال دُوں اور اچھی طرح چھوڑ دُوں |
| احمد رضا خان | اے غیب بتانے والے (نبی)! اپنی بیبیوں سے فرمادے اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں مال دُوں اور اچھی طرح چھوڑ دُوں |
| احمد علی | اے نبی اپنی بیویوں سے کہہ دو اگر تمہیں دنیا کی زندگی اور اس کی آرائش منظور ہے تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دلا کر اچھی طرح سے رخصت کر دوں |
| فتح جالندھری | اے پیغمبر اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم دنیا کی زندگی اور اس کی زینت وآرائش کی خواستگار ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ مال دوں اور اچھی طرح سے رخصت کردوں |
| طاہر القادری | اے نبیِ (مکرَّم!) اپنی اَزواج سے فرما دیں کہ اگر تم دنیا اور اس کی زینت و آرائش کی خواہش مند ہو تو آؤ میں تمہیں مال و متاع دے دوں اور تمہیں حسنِ سلوک کے ساتھ رخصت کر دوں، |
| علامہ جوادی | پیغمبر آپ اپنی بیویوں سے کہہ دیجئے کہ اگر تم لوگ زندگانی دنیا اور اس کی زینت کی طلبگار ہو تو آؤ میں تمہیں متاغِ دنیا دے کر خوبصورتی کے ساتھ رخصت کردوں |
| ایم جوناگڑھی | اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دو کہ اگر تم زندگانی دنیا اور زینت دنیا چاہتی ہو تو آؤ میں تمہیں کچھ دے دﻻ دوں اور تمہیں اچھائی کے ساتھ رخصت کر دوں |
| حسین نجفی | اے نبی! اپنی بیویوں سے کہہ دیجئے کہا گر تم دنیاوی زندگی اور اس کی زیب و زینت چاہتی ہو تو آؤ کہ تمہیں کچھ مال و متاع دے کر اچھے طریقے سے رخصت کروں۔ |
| M.Daryabadi: | Prophet! say unto thy wives: if it be that ye seek the world's life and the adornment thereof, then come I shall make a provision for you and I shall release you with a handsome release. |
| M.M.Pickthall: | O Prophet! Say unto thy wives: If ye desire the world's life and its adornment, come! I will content you and will release you with a fair release. |
| Saheeh International: | O Prophet! say to your wives: If you desire this world's life and its adornment, then come, I will give you a provision and allow you to depart a goodly departing |
| Shakir: | O Prophet! say to your wives: If you desire this world's life and its adornment, then come, I will give you a provision and allow you to depart a goodly departing |
| Yusuf Ali: | O Prophet! Say to thy Consorts: "If it be that ye desire the life of this World, and its glitter,- then come! I will provide for your enjoyment and set you free in a handsome manner. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
تاریخی ایت
اس ایت سے لیکر ایت نمبر 34 تک تسلسل ہے اور عنوان نبی اکرمﷺ کی ازواج مطہرۃ کے بارے میں ہے
ایت سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی اکرمﷺ کے ہاں دنیوای زندگی کی زینت اور اسائش نہیں تھی یا آپﷺ کو ایسی چیزوں سے کوئی غرض نہیں تھی