Chapter No 21-پارہ نمبر    ‹           The Clans-33 سورت الحزاب ›Ayah No-27 ایت نمبر
| وَ اَوْرَثَكُمْ اَرْضَهُمْ وَ دِیَارَهُمْ وَ اَمْوَالَهُمْ وَ اَرْضًا لَّمْ تَطَئُوْهَا١ؕ وَ كَانَ اللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرً |
| آسان اُردو | اور اُس نے تم (مسلمانوں) کو ان کی زمین اور اُن کے گھروں اور اُن کے مالوں کا وارث بنا دیا، اور ایک زمین جس کو تم نے چُھوا نہیں تھا.اور اللہ تمام چیزوں پر طاقت رکھتا ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اللہ نے تمہیں ان کی زمین کا، ان کے گھروں کا اور ان کی دولت کا وارث بنادیا، اور ایک ایسی زمین کا بھی جس تک ابھی تمہارے قدم نہیں پہنچے اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اس نے تم کو ان کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے اموال کا وارث بنا دیا اور وہ علاقہ تمہیں دیا جسے تم نے کبھی پامال نہ کیا تھا اللہ ہر چیز پر قادر ہے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے تمہارے ہاتھ لگائے ان کی زمین اور ان کی زمین اور ان کے مکان اور ان کے مال اور وہ زمین جس پر تم نے ابھی قدم نہیں رکھا ہے اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے، |
| احمد علی | اور ان کی زمین اوران کے گھروں اور ان کےمالوں کا تمہیں مالک بنا دیا اور زمین کا جس پر تم نے کبھی قدم نہیں رکھا تھا اور الله ہر چیز پر قادر ہے |
| فتح جالندھری | اور اُن کی زمین اور ان کے گھروں اور ان کے مال کا اور اس زمین کا جس میں تم نے پاؤں بھی نہیں رکھا تھا تم کو وارث بنا دیا۔ اور خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے |
| طاہر القادری | اور اس نے تمہیں ان (جنگی دشمنوں) کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے اموال کا اوراس (مفتوحہ) زمین کا جِس میں تم نے (پہلے) قدم بھی نہ رکھا تھا مالک بنا دیا، اور اﷲ ہر چیز پر بڑا قادر ہے، |
| علامہ جوادی | اور پھر تمہیں ان کی زمین, ان کے دیار اور ان کے اموال اور زمینوں کا بھی وارث بنادیا جن میں تم نے قدم بھی نہیں رکھا تھا اور بیشک اللہ ہر شے پر قادر ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اس نے تمہیں ان کی زمینوں کا اور ان کے گھر بار کا اور ان کے مال کا وارث کر دیا اور اس زمین کا بھی جس کو تمہارے قدموں نے روندا نہیں، اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے |
| حسین نجفی | اور (خدا نے) تمہیں ان (کافروں) کی زمین کا اور ان کے گھروں کا اور ان کے اموال کا اور ان کی اس زمین کا جس پر تم نے قدم بھی نہیں رکھا تھا وارث بنا دیا اور اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And He caused you to inherit their land and their houses and their riches, and land which ye have not yet trodden. And Allah is over everything ever potent. |
| M.M.Pickthall: | And He caused you to inherit their land and their houses and their wealth, and land ye have not trodden. Allah is ever Able to do all things. |
| Saheeh International: | And He caused you to inherit their land and their homes and their properties and a land which you have not trodden. And ever is Allah, over all things, competent. |
| Shakir: | And He made you heirs to their land and their dwellings and their property, and (to) a land which you have not yet trodden, and Allah has power over all things. |
| Yusuf Ali: | And He made you heirs of their lands, their houses, and their goods, and of a land which ye had not frequented (before). And Allah has power over all things. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
تاریخی ایت
جنگ خندق کے بارے میں
٭آیت نمبر 9 سے لیکر اس آیت تک جنگ خندق کے بارے میں ہے. اگرچہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے لیکن ان آیات میں بہت سی سبق آموز چیزیں ہیں جن کا اطلاق ہر وقت اور ہر اس طرح کے حالات میں ہو سکتا ہے. اگر مسلمان اللہ سے مدد کی توقع رکھتے ہیں تو پھر ان کو اللہ کے احکامات کی سختی سے پابندی کرنی پڑے گی