اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 15-پارہ نمبر          The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  Ayah No-95 ایت نمبر

قُلْ لَّوْ كَانَ فِی الْاَرْضِ مَلَائِكَةٌ یَّمْشُوْنَ مُطْمَئِنِّينَ لَنَزَّلْنَا عَلَیْهِمْ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَكًا رَّسُوْلًا
آسان اُردو (آپؐ) کہیں: اگر زمین میں مطمئن چلتے پھرتے فرشتے ہوتے تو واقعی ہم اُن پر آسمان سے ایک فرشتہ ہی رسول نازل کرتے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہہ دو کہ : اگر زمین میں فرشتے ہی اطمینان سے چل پھر رہے ہوتے تو بیشک ہم آسمان سے کسی فرشتے کو رسول بنا کر ان پر اتار دیتے۔
ابو الاعلی مودودی اِن سے کہو اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چل پھر رہے ہوتے تو ہم ضرور آسمان سے کسی فرشتے ہی کو اُن کے لیے پیغمبر بنا کر بھیجتے
احمد رضا خان تم فرماؤ اگر زمین میں فرشتے ہوتے چین سے چلتے تو ان پر ہم رسول بھی فرشتہ اتارتے
احمد علی کہہ دو اگر زمین میں فرشتے اطمینان سے چلتے پھرتے ہوتے تو ہم آسمان سے ان پر فرشتہ ہی رسول بنا کر بھیجتے
فتح جالندھری کہہ دو کہ اگر زمین میں فرشتے ہوتے (کہ اس میں) چلتے پھرتے (اور) آرام کرتے (یعنی بستے) تو ہم اُن کے پاس فرشتے کو پیغمبر بنا کر بھیجتے
طاہر القادری فرما دیجئے: اگر زمین میں (انسانوں کی بجائے) فرشتے چلتے پھرتے سکونت پذیر ہوتے تو یقیناً ہم (بھی) ان پر آسمان سے کسی فرشتہ کو رسول بنا کر اتارتے،
علامہ جوادی تو آپ کہہ دیجئے کہ اگر زمین میں ملائکہ اطمینان سے ٹہلتے ہوتے تو ہم آسمان سے ملک ہی کو رسول بناکر بھیجتے
ایم جوناگڑھی آپ کہہ دیں کہ اگر زمین میں فرشتے چلتے پھرتے اور رہتے بستے ہوتے تو ہم بھی ان کے پاس کسی آسمانی فرشتے ہی کو رسول بنا کر بھیجتے
حسین نجفی کہہ دیجئے! کہ اگر زمین میں (انسان کی بجائے) فرشتے ہوتے جو اطمینان و آرام سے چلتے پھرتے تو ہم ضرور ان پر آسمان سے کسی فرشتہ کو رسول(ص) بنا کر بھیجتے۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: were there in the earth angels walking about contentedly, We would surely have sent down unto them from the heaven an angel as an apostle.
M.M.Pickthall: Say: If there were in the earth angels walking secure, We had sent down for them from heaven an angel as messenger.
Saheeh International: Say, "If there were upon the earth angels walking securely, We would have sent down to them from the heaven an angel [as a] messenger."
Shakir: Say: Had there been in the earth angels walking about as settlers, We would certainly have sent down to them from the heaven an angel as an apostle.
Yusuf Ali: Say, "If there were settled, on earth, angels walking about in peace and quiet, We should certainly have sent them down from the heavens an angel for a messenger."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
علمی ایت
ایت کا گزشتہ ایات سے تسلسل ہے