Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-47 ایت نمبر
| قُلْ مَا سَاَلْتُكُمْ مِّنْ اَجْرٍ فَهُوَ لَكُمْ١ؕ اِنْ اَجْرِیَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ١ۚ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: جو میں تم سے اجر(بدلہ) مانگا ہو پس وہ تمہارے لیے ہی ہو. نہیں ہے میرا اجر(کسی اور پر) ماسوائے کہ اللہ پر(واجب) ہے. وہ ہر چیز پر گواہ ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہو : میں نے اگر اس بات پر تم سے کوئی اجرت مانگی ہو تو وہ تمہاری ہے۔ میرا اجر تو اللہ کے سوا کسی کے ذمے نہیں ہے، اور وہ ہر چیز کا مشاہدہ کرنے والا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن سے کہو، "اگر میں نے تم سے کوئی اجر مانگا ہے تو وہ تم ہی کو مبارک رہے میرا اجر تو اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے" |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ میں نے تم سے اس پر کچھ اجر مانگا ہو تو وہ تمہیں کو میرا اجر تو اللہ ہی پر ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے، |
| احمد علی | کہہ دو اس پر جو اجرات میں نے تم سے مانگی ہو وہ تمہارے ہی پاس رہے میری مزدوری تو الله ہی پر ہے اوروہ ہر چیز پر گواہ ہے |
| فتح جالندھری | کہہ دو کہ میں نے تم سے کچھ صلہ مانگا ہو تو وہ تم ہی کو (مبارک رہے) ۔ میرا صلہ خدا ہی کے ذمے ہے۔ اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے |
| طاہر القادری | فرما دیجئے: میں نے (اس اِحسان کا) جو صلہ تم سے مانگا ہو وہ بھی تم ہی کو دے دیا، میرا اجر صرف اﷲ ہی کے ذمّہ ہے، اور وہ ہر چیز پر نگہبان ہے، |
| علامہ جوادی | کہہ دیجئے کہ میں جو اجر مانگ رہا ہوں وہ بھی تمہارے ہی لئے ہے میرا حقیقی اجر تو پروردگار کے ذمہ ہے اور وہ ہر شے کا گواہ ہے |
| ایم جوناگڑھی | کہہ دیجیئے! کہ جو بدلہ میں تم سے مانگوں وه تمہارے لئے ہے میرا بدلہ تو اللہ تعالیٰ ہی کے ذمے ہے۔ وه ہر چیز سے باخبر (اور مطلع) ہے |
| حسین نجفی | کہہ دیجئے! میں نے (تبلیغِ رسالت(ص) کے سلسلہ میں) تم سے جو اجر مانگا ہے وہ تمہارے ہی (فائدہ کے) لئے ہے میری اجرت تو بس اللہ کے ذمہ ہے اور وہ ہر چیز پر گواہ ہے۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: whatsoever hire might have asked of you is yours; my hire is with Allah only. And He is of everything a Witness. |
| M.M.Pickthall: | Say: Whatever reward I might have asked of you is yours. My reward is the affair of Allah only. He is Witness over all things. |
| Saheeh International: | Say, "Whatever payment I might have asked of you - it is yours. My payment is only from Allah, and He is, over all things, Witness." |
| Shakir: | Say: Whatever reward I have asked of you, that is only for yourselves; my reward is only with Allah, and He is a witness of all things. |
| Yusuf Ali: | Say: "No reward do I ask of you: it is (all) in your interest: my reward is only due from Allah: And He is witness to all things." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت
محکم ایت