اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Saba-34 سورت سبا Ayah No-48 ایت نمبر

قُلْ اِنَّ رَبِّیْ یَقْذِفُ بِالْحَقِّ١ۚ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ
آسان اُردو (آپﷺ) کہیں: میرا رب حق سے چوٹ لگاتا ہے. وہ غیب کا جاننے والا ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہہ دو کہ : میرا پروردگار حق کو اوپر سے بھیج رہا ہے۔ وہ غیب کی ساری باتوں کو خوب جاننے والا ہے۔
ابو الاعلی مودودی ان سے کہو "میرا رب (مجھ پر) حق کا القا کرتا ہے اور وہ تمام پوشیدہ حقیقتوں کا جاننے والا ہے"
احمد رضا خان تم فرماؤ بیشک میرا رب حق پر القا فرماتا ہے بہت جاننے والا سب نبیوں کا،
احمد علی کہہ دو میرا رب سچا دین برسا رہا ہے اور وہ چھپی ہوئی چیزوں کو خوب جانتا ہے
فتح جالندھری کہہ دو کہ میرا پروردگار اوپر سے حق اُتارتا ہے (اور وہ) غیب کی باتوں کا جاننے والا ہے
طاہر القادری فرما دیجئے: میرا رب (انبیاء کی طرف) حق کا القاء فرماتا ہے (وہ) سب غیبوں کو خوب جاننے والا ہے،
علامہ جوادی کہہ دیجئے کہ میرا پروردگار حق کو برابر دل میں ڈالتا رہتا ہے اور وہ برابر غیب کا جاننے والا ہے
ایم جوناگڑھی کہہ دیجیئے! کہ میرا رب حق (سچی وحی) نازل فرماتا ہے وه ہر غیب کا جاننے واﻻ ہے
حسین نجفی کہہ دیجئے! کہ میرا پروردگار جوکہ بڑا غیب دان ہے حق کو (باطل پر) ڈالتا (مارتا) ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: verily my Lord hurleth the truth: the Knower of things hidden.
M.M.Pickthall: Say: Lo! my Lord hurleth the truth. (He is) the Knower of Things Hidden.
Saheeh International: Say, "Indeed, my Lord projects the truth. Knower of the unseen."
Shakir: Say: Surely my Lord utters the truth, the great Knower of the unseen.
Yusuf Ali: Say: "Verily my Lord doth cast the (mantle of) Truth (over His servants),- He that has full knowledge of (all) that is hidden."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
اللہ باری تعالی کا طریقہ
محکم ایت