اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 22-پارہ نمبر              Saba-34 سورت سبا Ayah No-49 ایت نمبر

قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ مَا یُبْدِئُ الْبَاطِلُ وَ مَا یُعِیْدُ
آسان اُردو (آپﷺ) کہیں: سچائی آ چکی ہے اور باطل ظاہر نہیں ہو سکتا اور نہ ہی وہ دوبارہ آئے گا
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہہ دو کہ : حق آچکا ہے اور باطل میں نہ کچھ شروع کرنے کا دم ہے نہ دوبارہ کرنے کا۔
ابو الاعلی مودودی کہو "حق آگیا ہے اور اب باطل کے کیے کچھ نہیں ہو سکتا"
احمد رضا خان تم فرماؤ حق آیا اور باطل نہ پہل کرے اور نہ پھر کر آئے
احمد علی کہہ دو حق آ گیا ہے اور جھوٹے معبود نہ پہلی بار پیدا کرتے ہیں اور نہ دوبارہ پیدا کریں گے
فتح جالندھری کہہ دو کہ حق آچکا اور (معبود) باطل نہ تو پہلی بار پیدا کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پیدا کرے گا
طاہر القادری فرما دیجئے: حق آگیا ہے اور باطل نہ (کچھ) پہلی بار پیدا کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے،
علامہ جوادی آپ کہہ دیجئے کہ حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کرسکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے
ایم جوناگڑھی کہہ دیجیئے کہ حق آچکا باطل نہ تو پہلے کچھ کرسکا ہے اور نہ کرسکے گا
حسین نجفی آپ(ص) کہہ دیجئے! حق آگیا ہے اور باطل نہ کچھ ایجاد کر سکتا ہے اور نہ دوبارہ پلٹا سکتا ہے (بالکل مٹ گیا ہے)۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: the truth is come, and falsehood shall neither originate nor be restored."
M.M.Pickthall: Say: The Truth hath come, and falsehood showeth not its face and will not return.
Saheeh International: Say, "The truth has come, and falsehood can neither begin [anything] nor repeat [it]."
Shakir: Say: The truth has come, and the falsehood shall vanish and shall not come back.
Yusuf Ali: Say: "The Truth has arrived, and Falsehood neither creates anything new, nor restores anything."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

منفرد ایت
علمی ایت
محکم ایت