Chapter No 22-پارہ نمبر    ‹           Saba-34 سورت سبا ›Ayah No-4 ایت نمبر
| لِّیَجْزِیَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ؕ اُولٰٓئِكَ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِیْمٌ |
| آسان اُردو | تاکہ وہ(اللہ) اُن (لوگوں) کو جو ایمان لاتے اور نیک اعمال کرتے ہیں، جزا (بدلہ) دے. یہی ہیں (کہ)اُن کے لیے مغفرت اور عزت کا رزق ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اور قیامت اس لیے آئے گی) تاکہ جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک عمل کیے ہیں، اللہ ان کو انعام دے۔ ایسے لوگوں کے لیے مغفرت ہے اور باعزت رزق۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اُن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اُن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم |
| احمد رضا خان | تاکہ صلہ دے انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے یہ ہیں جن کے لیے بخشش ہے اور عزت کی روزی |
| احمد علی | تاکہ الله ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے انہیں کے لیے بخشش اور عزت والا رزق ہے |
| فتح جالندھری | اس لئے کہ جو لوگ ایمان لائے اور عمل نیک کرتے رہے ان کو بدلہ دے۔ یہی ہیں جن کے لئے بخشش اور عزت کی روزی ہے |
| طاہر القادری | تاکہ اﷲ ان لوگوں کو پورا بدلہ عطا فرمائے جو ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے۔ یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بخشِش اور بزرگی والا (اخروی) رِزق ہے، |
| علامہ جوادی | تاکہ وہ ایمان لانے والے اور نیک اعمال انجام دینے والوں کو جزا دے کہ ان کے لئے مغفرت اور باعزّت رزق ہے |
| ایم جوناگڑھی | تاکہ وه ایمان والوں اور نیکوکاروں کو بھلائی عطا فرمائے، یہی لوگ ہیں جن کے لئے مغفرت اور عزت کی روزی ہے |
| حسین نجفی | (اور قیامت اس لئے آئے گی) تاکہ خدا ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور نیک عمل کئے یہی وہ (خوش قسمت) لوگ ہیں جن کیلئے بخشش اور باعزت رزق ہے۔ |
| M.Daryabadi: | That He may recompense these who believed and worked righteous works. Those! theirs shall be forgiveness and a generous provision. |
| M.M.Pickthall: | That He may reward those who believe and do good works. For them is pardon and a rich provision. |
| Saheeh International: | That He may reward those who believe and do righteous deeds. Those will have forgiveness and noble provision. |
| Shakir: | That He may reward those who believe and do good; these it is for whom is forgiveness and an honorable sustenance. |
| Yusuf Ali: | That He may reward those who believe and work deeds of righteousness: for such is Forgiveness and a Sustenance Most Generous." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
علمی ایت