Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-49 ایت نمبر
| قُلْ یٰۤاَیُّهَا النَّاسُ اِنَّمَاۤ اَنَا لَكُمْ نَذِیْرٌ مُّبِیْنٌۚ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں: اے لوگو! بے شک!میں تمہارے لئے صرف واضح طور پر ڈرانے والا(نذیر) ہوں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) کہہ دو کہ : اے لوگو ! میں تو تمہیں وضاحت کے ساتھ خبردار کرنے والا ہوں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے محمدؐ، کہہ دو کہ "لوگو، میں تو تمہارے لیے صرف وہ شخص ہوں جو (برا وقت آنے سے پہلے) صاف صاف خبردار کردینے والا ہوں |
| احمد رضا خان | تم فرمادو کہ اے لوگو! میں تو یہی تمہارے لیے صریح ڈر سنانے والا ہوں، |
| احمد علی | کہہ دو اے لوگو میں تو صرف تمہیں صاف صاف ڈرانے والا ہوں |
| فتح جالندھری | (اے پیغمبر) کہہ دو کہ لوگو! میں تم کو کھلم کھلا نصیحت کرنے والا ہوں |
| طاہر القادری | فرما دیجئے: اے لوگو! میں تو محض تمہارے لئے (عذابِ الٰہی کا) ڈر سنانے والا ہوں، |
| علامہ جوادی | آپ کہہ دیجئے کہ انسانو ! میں تمہارے لئے صرف واضح طور پر ڈرانے والا ہوں |
| ایم جوناگڑھی | اعلان کر دو کہ لوگو! میں تمہیں کھلم کھلا چوکنا کرنے واﻻ ہی ہوں |
| حسین نجفی | (اے رسول(ص)) آپ کہہ دیجئے! اے لوگو! میں تو صرف تمہیں ایک کھلا ہوا (عذاب خدا سے) ڈرانے والا ہوں۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: mankind! I am unto you only a warner manifest. |
| M.M.Pickthall: | Say: O mankind! I am only a plain warner unto you. |
| Saheeh International: | Say, "O people, I am only to you a clear warner." |
| Shakir: | Say: O people! I am only a plain warner to you. |
| Yusuf Ali: | Say: "O men! I am (sent) to you only to give a Clear Warning: |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد ایت
علمی ایت