Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Pilgrimage-22 سورت الحج  ›Ayah No-48 ایت نمبر
| وَ كَاَیِّنْ مِّنْ قَرْیَةٍ اَمْلَیْتُ لَهَا وَ هِیَ ظَالِمَةٌ ثُمَّ اَخَذْتُهَا١ۚ وَ اِلَیَّ الْمَصِیْرُ۠ |
| آسان اُردو | اور کتنی ہی(بستیوں) میں سے ایک بستی، اُس کو میں مہلت دیتا رہا اور وہ ظالم(نافرمان) تھی پھر میں نے اُس کو پکڑ لیا، اور میری طرف ہی (تمہاری) واپسی ہے |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کتنی ہی بستیاں ایسی تھیں جنہیں میں نے مہلت دی تھی، اور وہ ظلم کرتی رہیں، پھر میں نے انہیں پکڑ میں لے لیا، اور سب کو آخر کار میرے پاس ہی لوٹنا ہوگا۔ |
| ابو الاعلی مودودی | کتنی ہی بستیاں ہیں جو ظالم تھیں، میں نے ان کو پہلے مہلت دی، پھر پکڑ لیا اور سب کو واپس تو میرے پاس ہی آنا ہے |
| احمد رضا خان | اور کتنی بستیاں کہ ہم نے ان کو ڈھیل دی اس حال پر کہ وہ ستمگار تھیں پھر میں نے انہیں پکڑا اور میری ہی طرف پلٹ کر آتا ہے |
| احمد علی | اور کتنی بستیوں کو میں نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر میں نے انہیں پکڑا اور میری طرف ہی پھر کر آنا ہے |
| فتح جالندھری | اور بہت سی بستیاں ہیں کہ میں ان کو مہلت دیتا رہا اور وہ نافرمان تھیں۔ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا۔ اور میری طرف ہی لوٹ کر آنا ہے |
| طاہر القادری | اور کتنی ہی بستیاں (ایسی) ہیں جن کو میں نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر میں نے انہیں (عذاب کی) گرفت میں لے لیا، اور (ہر کسی کو) میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے، |
| علامہ جوادی | اور کتنی ہی بستیاں تھیں جنہیں ہم نے مہلت دی حالانکہ وہ ظالم تھیں پھر ہم نے انہیں اپنی گرفت میں لے لیا اور بالآخر سب کی بازگشت ہماری ہی طرف ہے |
| ایم جوناگڑھی | بہت سی ﻇلم کرنے والی بستیوں کو میں نے ڈھیل دی پھر آخر انہیں پکڑ لیا، اور میری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے |
| حسین نجفی | اور کتنی ہی ایسی بستیاں ہیں جن کو میں نے مہلت دی۔ حالانکہ وہ ظالم تھیں۔ پھر میں نے انہیں پکڑ لیا اور (آخرکار) میری طرف لوٹ کر آنا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And how many a city did give reins to, While it wronged itself, then took hold of it! and unto Me is the return. |
| M.M.Pickthall: | And how many a township did I suffer long though it was sinful! Than I grasped it. Unto Me is the return. |
| Saheeh International: | And for how many a city did I prolong enjoyment while it was committing wrong. Then I seized it, and to Me is the [final] destination. |
| Shakir: | And how many a town to which I gave respite while it was unjust, then I overtook it, and to Me is the return. |
| Yusuf Ali: | And to how many populations did I give respite, which were given to wrong-doing? in the end I punished them. To me is the destination (of all). |
آیت کے متعلق اہم نقاط
تاریخی ایت