Chapter No 11-پارہ نمبر    ‹                 Jonah-10 سورت یونس               ›Ayah No-58 ایت نمبر
| قُلۡ بِفَضۡلِ اللّٰهِ وَبِرَحۡمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلۡيَـفۡرَحُوۡا ؕ هُوَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ |
| آسان اُردو | (اے پیغمبر) کہو کہ : اللہ کے فضل سے اور اسکی رحمت سے ، لہذا اسی پر تو انہیں خوش ہونا چاہیے، یہ بہتر ہے اُس سے جووہ جمع کرتے ہیں۔ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | (اے پیغمبر) کہو کہ : یہ سب کچھ اللہ کے فضل اور رحمت سے ہوا ہے، لہذا اسی پر تو انہیں خوش ہونا چاہیے، یہ اس تمام دولت سے کہیں بہتر ہے جسے یہ جمع کر کر کے رکھتے ہیں۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے نبیؐ، کہو کہ “یہ اللہ کا فضل اور اس کی مہربانی ہے کہ یہ چیز اس نے بھیجی، اس پر تو لوگوں کو خوشی منانی چاہیے، یہ اُن سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ سمیٹ رہے ہیں" |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ اللہ ہی کے فضل اور اسی کی رحمت اور اسی پر چاہیے کہ خوشی کریں وہ ان کے سب دھن دولت سے بہتر ہے، |
| احمد علی | کہہ دو (قرآن) الله کے فضل اور اس کی رحمت سےہے سو اسی پر انہیں خوش ہونا چاہیئے یہ ان چیزوں سے بہتر ہے جو جمع کرتے ہیں |
| فتح جالندھری | کہہ دو کہ (یہ کتاب) خدا کے فضل اور اس کی مہربانی سے (نازل ہوئی ہے) تو چاہیئے کہ لوگ اس سے خوش ہوں۔ یہ اس سے کہیں بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں |
| طاہر القادری | فرما دیجئے: (یہ سب کچھ) اللہ کے فضل اور اس کی رحمت کے باعث ہے (جو بعثتِ محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے تم پر ہوا ہے) پس مسلمانوں کو چاہئے کہ اس پر خوشیاں منائیں، یہ اس (سارے مال و دولت) سے کہیں بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں، |
| علامہ جوادی | پیغمبر کہہ دیجئے کہ یہ قرآن فضل و رحماُ خدا کا نتیجہ ہے لہٰذا انہیں اس پر خوش ہونا چاہئے کہ یہ ان کے جمع کئے ہوئے اموال سے کہیں زیادہ بہتر ہے |
| ایم جوناگڑھی | آپ کہہ دیجئے کہ بس لوگوں کو اللہ کے اس انعام اور رحمت پر خوش ہونا چاہئے۔ وه اس سے بدرجہا بہتر ہے جس کو وه جمع کر رہے ہیں |
| حسین نجفی | (اے رسول) کہیے کہ (یہ سب کچھ) خدا کے خاص فضل اور اس کی خصوصی رحمت کا نتیجہ ہے اس لئے چاہیے کہ لوگ خوشی منائیں یہ چیز اس دولتِ دنیا سے بہتر ہے جسے وہ جمع کرتے ہیں۔ |
| M.Daryabadi: | Say thou: in the grace of Allah and in His mercy--therein let them therefore rejoice: far better it is than that which they amass. |
| M.M.Pickthall: | Say: In the bounty of Allah and in His mercy: therein let them rejoice. It is better than what they hoard. |
| Saheeh International: | Say, "In the bounty of Allah and in His mercy - in that let them rejoice; it is better than what they accumulate." |
| Shakir: | Say: In the grace of Allah and in His mercy-- in that they should rejoice; it is better than that which they gather. |
| Yusuf Ali: | Say: "In the bounty of Allah. And in His Mercy,- in that let them rejoice": that is better than the (wealth) they hoard. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
٭یعنی قرآن جو اللہ کی رحمت، ہدایت سینوں کے لیے شفاءاس پر عمل کر کے اس کے مطابق زندگی گزاریں اور اس پر خوشی منائیں بجائے اس کے کہ لوگ مال و دولت جمع کرنے کی کوشش میں ہی ساری زندگی صرف کر دیں یعنی انسان کی زندگی کا مقصد اللہ کی ہدایت کے مطابق زندگی گزرانا ہونا چاہیے نہ کہ دنیاوی چیزوں کا مقصد ہی زندگی کا محور بن کر رہ جائے