اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 23-پارہ نمبر                      The Troops-39 سورت الزمر Ayah No-14 ایت نمبر

قُلِ اللّٰهَ اَعْبُدُ مُخْلِصًا لَّهٗ دِیْنِیْۙ
آسان اُردو (آپﷺ) کہیں: میں اللہ کی ہی عبادت کرتا ہوں اُسی کے لیے میں اپنا دین (عبادت) مخلص کر کے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہہ دو کہ : میں تو اللہ کی عبادت اس طرح کرتا ہوں کہ میں نے اپنی بندگی صرف اسی کے لیے خالص کرلی ہے۔
ابو الاعلی مودودی کہہ دو کہ میں تو اپنے دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اُسی کی بندگی کروں گا
احمد رضا خان تم فرماؤ میں اللہ ہی کو پوجتا ہوں نرا اس کا بندہ ہوکر،
احمد علی کہہ دو میں خالص الله ہی کی اطاعت کرتے ہوئے اس کی عبادت کر تا ہوں
فتح جالندھری کہہ دو کہ میں اپنے دین کو (شرک سے) خالص کرکے اس کی عبادت کرتا ہوں
طاہر القادری فرما دیجئے: میں صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں، اپنے دین کو اسی کے لئے خالص رکھتے ہوئے،
علامہ جوادی کہہ دیجئے کہ میں صرف اللہ کی عبادت کرتا ہوں اور اپنی عبادت میں مخلص ہوں
ایم جوناگڑھی کہہ دیجئے! کہ میں تو خالص کر کے صرف اپنے رب ہی کی عبادت کرتا ہوں
حسین نجفی آپ(ص) کہئے کہ میں اللہ کی عبادت کرتا ہوں اسی کیلئے اپنے دین کو خالص کرتے ہوئے۔
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: it is Allah I worship, making for Him my religion exclusive
M.M.Pickthall: Say: Allah I worship, making my religion pure for Him (only).
Saheeh International: Say, "Allah [alone] do I worship, sincere to Him in my religion,
Shakir: Say: Allah (it is Whom) I serve, being sincere to Him in my obedience:
Yusuf Ali: Say: "It is Allah I serve, with my sincere (and exclusive) devotion:
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

دین کو اللہ کے لیے خالص کر کے اللہ کی ہی عبادت کرنا سنتِ نبوی ہے
علمی ایت
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے