اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 13-پارہ نمبر            The Thunder-13 سورت الرعد         Ayah No-43 ایت نمبر

وَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًا١ؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِیْدًۢا بَیْنِیْ وَ بَیْنَكُمْ١ۙ وَ مَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِ۠
آسان اُردو اور جو (لوگ)کفر کرتے ہیں کہتے ہیں: آپؐ( اللہ کے )رسول نہیں ہیں( آپؐ) کہیں: اللہ میرے درمیان اور تمہارے درمیان گواہ کافی ہے اور وہ (بھی)جس کے پاس (الہامی) کتاب کا علم ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور جن لوگوں نے کفر اپنا لیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ : تم پیغمبر نہیں ہو۔ کہہ دو کہ : میرے اور تمہارے درمیان گواہی کے لیے اللہ کافی ہے، نیز ہر وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔
ابو الاعلی مودودی > یہ منکرین کہتے ہیں کہ تم خدا کے بھیجے ہوئے نہیں ہو کہو "میرے اور تمہارے درمیان اللہ کی گواہی کافی ہے اور پھر ہر اُس شخص کی گواہی جو کتاب آسمانی کا علم رکھتا ہے"
احمد رضا خان اور کافر کہتے ہی تم رسول نہیں، تم فرماؤ اللہ گواہ کافی ہے مجھ میں اور تم میں اور وہ جسے کتاب کا علم ہے
احمد علی اور کہتے ہیں کہ تو رسول نہیں ہے کہہ دو میرے اور تمہارے درمیان الله گواہ کافی ہے اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے
فتح جالندھری اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ تم (خدا کے) رسول نہیں ہو۔ کہہ دو کہ میرے اور تمہارے درمیان خدا اور وہ شخص جس کے پاس کتاب (آسمانی) کا علم ہے گواہ کافی ہیں
طاہر القادری > اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ پیغمبر نہیں ہیں، فرما دیجئے: (میری رسالت پر) میرے اور تمہارے درمیان اﷲ بطورِ گواہ کافی ہے اور وہ شخص بھی جس کے پاس (صحیح طور پر آسمانی) کتاب کا علم ہے،
علامہ جوادی اور یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجئے کہ ہمارے اور تمہارے درمیان رسالت کی گواہی کے لئے خدا کافی ہے اور وہ شخص کافی ہے جس کے پاس پوری کتاب کا علم ہے
ایم جوناگڑھی یہ کافر کہتے ہیں کہ آپ اللہ کے رسول نہیں۔ آپ جواب دیجئے کہ مجھ میں اور تم میں اللہ گواہی دینے واﻻ کافی ہے اور وه جس کے پاس کتاب کا علم ہے
حسین نجفی اور کافر لوگ کہتے ہیں کہ آپ رسول نہیں ہیں کہہ دیجیے کہ میرے اور تمہارے درمیان بطور گواہ اللہ کافی ہے اور وہ شخص جس کے پاس کتاب کا علم ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And those who disbelieve say: thou art not a sent one. Say thou: Allah is a sufficient witness between me and you, and also he with whom is knowledge of the Book.
M.M.Pickthall: They who disbelieve say: Thou art no messenger (of Allah). Say: Allah, and whosoever hath knowledge of the Scripture, is sufficient witness between me and you.
Saheeh International: And those who have disbelieved say, "You are not a messenger." Say, [O Muhammad], "Sufficient is Allah as Witness between me and you, and [the witness of] whoever has knowledge of the Scripture."
Shakir: And those who disbelieve say: You are not a messenger. Say: Allah is sufficient as a witness between me and you and whoever has knowledge of the Book.
Yusuf Ali: The Unbelievers say: "No messenger art thou." Say: "Enough for a witness between me and you is Allah, and such as have knowledge of the Book."
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

کتاب کا علم رسالت پر یقین کا ذریعہ ہے