اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-86 ایت نمبر

قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ
آسان اُردو (آپﷺ) کہیں: سات آسمانوں کا رب اور عرشِ عظیم کا رب کون ہے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی کہو کہ : سات آسمانوں کا مالک اور عالی شان عرش کا مالک کون ہے ؟
ابو الاعلی مودودی ان سے پوچھو، ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کا مالک کون ہے؟
احمد رضا خان تم فرماؤ کون ہے مالک سوتوں آسمانوں کا اور مالک بڑے عرش کا،
احمد علی ان سے پوچھو کہ ساتوں آسمانوں اور عرش عظیم کا مالک کون ہے
فتح جالندھری (ان سے) پوچھو کہ سات آسمانوں کا کون مالک ہے اور عرش عظیم کا (کون) مالک (ہے؟)
طاہر القادری (ان سے دریافت) فرمائیے کہ ساتوں آسمانوں کا اور عرشِ عظیم (یعنی ساری کائنات کے اقتدارِ اعلیٰ) کا مالک کون ہے؟،
علامہ جوادی پھر مزید کہئے کہ ساتوں آسمان اور عرش اعظم کامالک کون ہے
ایم جوناگڑھی دریافت کیجیئے کہ ساتوں آسمان کا اور بہت باعظمت عرش کا رب کون ہے؟
حسین نجفی آپ کہئے کہ سات آسمانوں اور اس بڑے تخت سلطنت کا پروردگار کون ہے؟
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: who is Lord of the seven heavens and Lord of the mighty throne?
M.M.Pickthall: Say: Who is Lord of the seven heavens, and Lord of the Tremendous Throne?
Saheeh International: Say, "Who is Lord of the seven heavens and Lord of the Great Throne?"
Shakir: Say: Who is the Lord of the seven heavens and the Lord of the mighty dominion?
Yusuf Ali: Say: "Who is the Lord of the seven heavens, and the Lord of the Throne (of Glory) Supreme?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایت نمبر 74
ان ایسے لوگوں سے نبی اکرم کو یہ سوال کرنے کو کہا گیا