Chapter No 18-پارہ نمبر   ‹             The Believers-23 سورت المومنون  ›Ayah No-87 ایت نمبر
| سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ |
| آسان اُردو | وہ کہیں گے: اللہ کے لئے ہی ہے. (پھر آپﷺ) کہیں: کیا پھر تم تقوی نہیں کرو گے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | وہ ضرور یہی کہیں گے کہ : یہ سب کچھ اللہ کا ہے۔ کہو کہ : کیا پھر بھی تم اللہ سے نہیں ڈرتے ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | یہ ضرور کہیں گے اللہ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ |
| احمد رضا خان | اب کہیں گے یہ اللہ ہی کی شان ہے، تم فرماؤ پھر کیوں نہیں ڈرتے |
| احمد علی | وہ فوراً کہیں گے الله ہے کہہ دوکیاپھر تم الله سے نہیں ڈرتے |
| فتح جالندھری | بےساختہ کہہ دیں گے کہ یہ (چیزیں) خدا ہی کی ہیں، کہو کہ پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟ |
| طاہر القادری | وہ فوراً کہیں گے: یہ (سب کچھ) اللہ کا ہے (تو) آپ فرمائیں: پھر تم ڈرتے کیوں نہیں ہو، |
| علامہ جوادی | تو یہ پھر کہیں گے کہ اللہ ہی ہے تو کہئے کہ آخر اس سے ڈرتے کیوں نہیں ہو |
| ایم جوناگڑھی | وه لوگ جواب دیں گے کہ اللہ ہی ہے۔ کہہ دیجیئے کہ پھر تم کیوں نہیں ڈرتے؟ |
| حسین نجفی | وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ ہے! کہئے کیا تم پھر بھی پرہیزگار نہیں بنتے (اس سے نہیں ڈرتے؟)۔ |
| M.Daryabadi: | They will surely say: God. Say thou: will ye not then fear? |
| M.M.Pickthall: | They will say: Unto Allah (all that belongeth). Say: Will ye not then keep duty (unto Him)? |
| Saheeh International: | They will say, "[They belong] to Allah." Say, "Then will you not fear Him?" |
| Shakir: | They will say: (This is) Allah's. Say: Will you not then guard (against evil)? |
| Yusuf Ali: | They will say, "(They belong) to Allah." Say: "Will ye not then be filled with awe?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایت نمبر 74
پچھلی ایت میں کیے گے سوال کا جواب دیتے ہیں