اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-85 ایت نمبر

سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ١ؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ
آسان اُردو وہ کہیں گے: اللہ کے لئے ہی ہے (پھرآپﷺ) کہیں: کیا پھر تم یاد (غور، نصیحت) نہیں کرو گے؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی وہ ضرور یہی کہیں گے کہ : یہ سب کچھ اللہ کا ہے۔ کہو کہ : کیا پھر بھی تم سبق نہیں لیتے ؟
ابو الاعلی مودودی یہ ضرور کہیں گے اللہ کی کہو، پھر تم ہوش میں کیوں نہیں آتے؟
احمد رضا خان اب کہیں گے کہ اللہ کا تم فرماؤ پھر کیوں نہیں سوچتے
احمد علی وہ فوراً کہیں گے الله کاہے کہہ دو پھر تم کیوں نہیں سمجھتے
فتح جالندھری جھٹ بول اٹھیں گے کہ خدا کا۔ کہو کہ پھر تم سوچتے کیوں نہیں؟
طاہر القادری وہ فوراً بول اٹھیں گے کہ (سب کچھ) اللہ کا ہے، (تو) آپ فرمائیں: پھر تم نصیحت قبول کیوں نہیں کرتے؟،
علامہ جوادی یہ فورا کہیں گے کہ اللہ کے لئے ہے تو کہئے کہ پھر سمجھتے کیوں نہیں ہو
ایم جوناگڑھی فوراً جواب دیں گے کہ اللہ کی، کہہ دیجیئے کہ پھر تم نصیحت کیوں نہیں حاصل کرتے
حسین نجفی وہ ضرور کہیں گے کہ اللہ کیلئے ہیں۔ تو کہئے کہ تم غور کیوں نہیں کرتے؟
=========================================
M.Daryabadi: They will surely say: God's. Say thou: will ye not then heed?
M.M.Pickthall: They will say: Unto Allah. Say: Will ye not then remember?
Saheeh International: They will say, "To Allah." Say, "Then will you not remember?"
Shakir: They will say: Allah's. Say: Will you not then mind?
Yusuf Ali: They will say, "To Allah!" say: "Yet will ye not receive admonition?"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایت نمبر 74
پچھلی ایت میں کیے گے سوال کا جواب دیتے ہیں