اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-84 ایت نمبر

قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَ مَنْ فِیْهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو (آپﷺ) کہیں: کس کی ہے زمین اور جو اس(زمین) میں ہے اگر تم واقعی جانتے ہو؟
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی (اے پیغمبر ! ذرا ان سے) کہو کہ : یہ ساری زمین اور اس میں بسنے والے کس کی ملکیت ہیں ؟ بتاؤ اگر جانتے ہو۔
ابو الاعلی مودودی ان سے کہو، بتاؤ اگر تم جانتے ہو، کہ یہ زمین اور اس کی ساری آبادی کس کی ہے؟
احمد رضا خان تم فرماؤ کس کا مال ہے زمین اور جو کچھ اس میں ہے اگر تم جانتے ہو
احمد علی ان سے پوچھو یہ زمین اور جو کچھ اس میں ہے کس کا ہے اگر تم جانتے ہو
فتح جالندھری کہو کہ اگر تم جانتے ہو تو بتاؤ کہ زمین اور جو کچھ زمین میں ہے سب کس کا مال ہے؟
طاہر القادری (ان سے) فرمائیے کہ زمین اور جو کوئی اس میں (رہ رہا) ہے (سب) کس کی مِلک ہے، اگر تم (کچھ) جانتے ہو،
علامہ جوادی تو ذرا آپ پوچھئے کہ یہ زمین اور اس کی مخلوقات کس کے لئے ہے اگر تمہارے پاس کچھ بھی علم ہے
ایم جوناگڑھی پوچھیئے تو سہی کہ زمین اور اس کی کل چیزیں کس کی ہیں؟ بتلاؤ اگر جانتے ہو؟
حسین نجفی آپ کہہ دیجیے اگر تم جانتے ہو تو (بتاؤ) کہ زمین اور جو اس میں رہتے ہیں کس کیلئے ہیں؟
=========================================
M.Daryabadi: Say thou: whose is the earth and whosoever is therein, if you know?
M.M.Pickthall: Say: Unto Whom (belongeth) the earth and whosoever is therein, if ye have knowledge?
Saheeh International: Say, [O Muhammad], "To whom belongs the earth and whoever is in it, if you should know?"
Shakir: Say: Whose is the earth, and whoever is therein, if you know?
Yusuf Ali: Say: "To whom belong the earth and all beings therein? (say) if ye know!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
یعنی وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایت نمبر 74
ان ایسے لوگوں سے نبی اکرم کو یہ سوال کرنے کو کہا گیا