Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-108 ایت نمبر
| قُلْ اِنَّمَا یُوْحٰۤى اِلَیَّ اَنَّمَاۤ اِلٰهُكُمْ اِلٰهٌ وَّاحِدٌۚ فَهَلْ اَنْتُمْ مُّسْلِمُوْنَ |
| آسان اُردو | (آپﷺ) کہیں:میری طرف صرف وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود صرف ایک معبود ہے، پھر کیا تم (اُسکے ہی) فرمانبردار ہوگے؟ |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | کہہ دو کہ : مجھ پر تو یہی وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا بس ایک ہی خدا ہے۔ تو کیا تم اطاعت قبول کرتے ہو ؟ |
| ابو الاعلی مودودی | اِن سے کہو "میرے پاس جو وحی آتی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا خدا صرف ایک خدا ہے، پھر کیا تم سرِ اطاعت جھکاتے ہو؟" |
| احمد رضا خان | تم فرماؤ مجھے تو یہی وحی ہوتی ہے کہ تمہارا خدا نہیں مگر ایک اللہ تو کیا تم مسلمان ہوتے ہو، |
| احمد علی | کہہ دو مجھے تو یہی حکم آیا ہے کہ تمہارا معبود ایک معبود ہے پھر کیا اس کے آگے سر جھکاتے ہو |
| فتح جالندھری | کہہ دو کہ مجھ پر (خدا کی طرف سے) یہ وحی آتی ہے کہ تم سب کا معبود خدائے واحد ہے۔ تو تم کو چاہیئے کہ فرمانبردار بن جاؤ |
| طاہر القادری | فرما دیجئے کہ میری طرف تو یہی وحی کی جاتی ہے کہ تمہارا معبود فقط ایک (ہی) معبود ہے، تو کیا تم اسلام قبول کرتے ہو، |
| علامہ جوادی | آپ کہہ دیجئے کہ ہماری طرف صرف یہ وحی آتی ہے کہ تمہارا خدا ایک ہے تو کیا تم اسلام لانے والے ہو |
| ایم جوناگڑھی | کہہ دیجئے! میرے پاس تو پس وحی کی جاتی ہے کہ تم سب کا معبود ایک ہی ہے، تو کیا تم بھی اس کی فرمانبرداری کرنے والے ہو؟ |
| حسین نجفی | آپ کہہ دیجئے! کہ میری طرف جو کچھ وحی کی گئی ہے وہ یہ ہے کہ تمہارا الٰہ بس ایک الہ ہے۔ تو کیا تم اس کے آگے سر جھکاتے ہو؟ |
| M.Daryabadi: | Say thou: this only hath been revealed unto me, that your god is only One God. submit ye then?! |
| M.M.Pickthall: | Say: It is only inspired in me that your God is One God. Will ye then surrender (unto Him)! |
| Saheeh International: | Say, "It is only revealed to me that your god is but one God; so will you be Muslims [in submission to Him]?" |
| Shakir: | Say: It is only revealed to me that your Allah is one Allah; will you then submit? |
| Yusuf Ali: | Say: "What has come to me by inspiration is that your Allah is One Allah: will ye therefore bow to His Will (in Islam)?" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے