Chapter No 17-پارہ نمبر   ‹             The Prophets-21 سورت الانبیاء  ›Ayah No-107 ایت نمبر
| وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَ |
| آسان اُردو | اورہم نے آپﷺ کو ارسال نہیں کیا ماسوائے کہ جہانوں کے لئے رحمت |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغمبر) ہم نے تمہیں سارے جہانوں کے لیے رحمت ہی رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اے محمدؐ، ہم نے جو تم کو بھیجا ہے تو یہ دراصل دنیا والوں کے حق میں ہماری رحمت ہے |
| احمد رضا خان | اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے |
| احمد علی | او رہم نے توتمہیں تمام جہان کے لوگوں کے حق میں رحمت بنا کر بھیجا ہے |
| فتح جالندھری | اور (اے محمدﷺ) ہم نے تم کو تمام جہان کے لئے رحمت (بنا کر) بھیجا ہے |
| طاہر القادری | اور (اے رسولِ محتشم!) ہم نے آپ کو نہیں بھیجا مگر تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر، |
| علامہ جوادی | اور ہم نے آپ کو عالمین کے لئے صرف رحمت بناکر بھیجا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ہم نے آپ کو تمام جہان والوں کے لئے رحمت بنا کر ہی بھیجا ہے |
| حسین نجفی | (اے رسول) ہم نے آپ کو تمام عالمین کیلئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ |
| M.Daryabadi: | And We have not sent thee except as a mercy unto the Worlds. |
| M.M.Pickthall: | We sent thee not save as a mercy for the peoples |
| Saheeh International: | And We have not sent you, [O Muhammad], except as a mercy to the worlds. |
| Shakir: | And We have not sent you but as a mercy to the worlds. |
| Yusuf Ali: | We sent thee not, but as a Mercy for all creatures. |
آیت کے متعلق اہم نقاط
منفرد یا الگ آیت: ایک الگ بات یا موضوع کے بارے میں ہے