Chapter No 15-پارہ نمبر   ‹       The Children of Israel-17 سورت بنی اسرائیل  ›Ayah No-81 ایت نمبر
| وَ قُلْ جَآءَ الْحَقُّ وَ زَهَقَ الْبَاطِلُؕ اِنَّ الْبَاطِلَ كَانَ زَهُوْقًا |
| آسان اُردو | اور (آپؐ) کہیں: حق آ چکا ہے اور باطل(جھوٹ) مٹ گیا ہے. بے شک! باطل ہے ہی مٹنے (ختم) ہونے والا |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور کہو کہ : حق آن پہنچا، اور باطل مٹ گیا، اور یقینا باطل ایسی ہی چیز ہے جو مٹنے والی ہے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | اور اعلان کر دو کہ "حق آ گیا اور باطل مٹ گیا، باطل تو مٹنے ہی والا ہے" |
| احمد رضا خان | اور فرماؤ کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بیشک باطل کو مٹنا ہی تھا |
| احمد علی | اور کہہ دو کہ حق آیا اور باطل مٹ گیا بے شک باطل مٹنے ہی والا تھا |
| فتح جالندھری | اور کہہ دو کہ حق آگیا اور باطل نابود ہوگیا۔ بےشک باطل نابود ہونے والا ہے |
| طاہر القادری | اور فرما دیجئے: حق آگیا اور باطل بھاگ گیا، بیشک باطل نے زائل و نابود ہی ہو جانا ہے، |
| علامہ جوادی | اور کہہ دیجئے کہ حق آگیا اور باطل فنا ہوگیا کہ باطل بہرحال فنا ہونے والا ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور اعلان کردے کہ حق آچکا اور ناحق نابود ہوگیا۔ یقیناً باطل تھا بھی نابود ہونے واﻻ |
| حسین نجفی | اور کہیئے! کہ حق آگیا اور باطل مٹ گیا۔ یقیناً باطل تو تھا ہی مٹنے والا۔ |
| M.Daryabadi: | And say thou: the truth is come, and falsehood hath vanished; verily falsehood is ever vanishing. |
| M.M.Pickthall: | And say: Truth hath come and falsehood hath vanished away. Lo! falsehood is ever bound to vanish |
| Saheeh International: | And say, "Truth has come, and falsehood has departed. Indeed is falsehood, [by nature], ever bound to depart." |
| Shakir: | And say: The truth has come and the falsehood has vanished; surely falsehood is a vanishing (thing). |
| Yusuf Ali: | And say: "Truth has (now) arrived, and Falsehood perished: for Falsehood is (by its nature) bound to perish." |
آیت کے متعلق اہم نقاط
آیت کا پچھلی آیت یا آیات سے تسلسل ہے یعنی ایک عنوان یا بات ہے جو کہ تسلسل سے ہو رہی ہے
رات کو جاگنا اور قرآن پڑھنا
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
اللہ تعالی نے نبی اکرمؐ کو دعا سکھائی