اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 18-پارہ نمبر                The Believers-23 سورت المومنون  Ayah No-118 ایت نمبر

وَ قُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَ ارْحَمْ وَ اَنْتَ خَیْرُ الرّٰحِمِیْنَ۠
آسان اُردو اور (آپﷺ) کہیں: میرے رب!معاف کر دے اور رحم فرما اور تُو ہی رحم کرنے والوں میں سے سب سے بہترین ہے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی اور تم (اے پیغمبر) یہ کہو کہ : میرے پروردگار ! ہماری خطائیں بخش دے، اور رحم فرمادے، تو سارے رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔
ابو الاعلی مودودی اے محمدؐ، کہو، "میرے رب درگزر فرما، اور رحم کر، اور تو سب رحیموں سے اچھا رحیم ہے"
احمد رضا خان اور تم عرض کرو، اے میرے رب بخش دے اور رحم فرما اور تو سب سے برتر رحم کرنے والا،
احمد علی اورکہو اے میرے رب معاف کر اور رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
فتح جالندھری اور خدا سے دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے بخش دے اور (مجھ پر) رحم کر اور تو سب سے بہتر رحم کرنے والا ہے
طاہر القادری اور آپ عرض کیجئے: اے میرے رب! تو بخش دے اور رحم فرما اور تو (ہی) سب سے بہتر رحم فرمانے والا ہے،
علامہ جوادی اور پیغمبر علیھ السّلام آپ کہئے کہ پروردگار میری مغفرت فرما اور مجھ پر رحم کر کہ تو بہترین رحم کرنے والا ہے
ایم جوناگڑھی اور کہو کہ اے میرے رب! تو بخش اور رحم کر اور تو سب مہربانوں سے بہتر مہربانی کرنے واﻻ ہے
حسین نجفی اور (اے رسول(ص)) آپ کہئے! اے میرے پروردگار! تو بخش دے اور رحم فرما۔ اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے۔
=========================================
M.Daryabadi: And say thou: my Lord! forgive and have mercy, and Thou art the Best of the merciful ones.
M.M.Pickthall: And (O Muhammad) say: My Lord! Forgive and have mercy, for Thou art best of all who show mercy.
Saheeh International: And, [O Muhammad], say, "My Lord, forgive and have mercy, and You are the best of the merciful."
Shakir: And say: O my Lord! forgive and have mercy, and Thou art the best of the Merciful ones.
Yusuf Ali: So say: "O my Lord! grant Thou forgiveness and mercy for Thou art the Best of those who show mercy!"
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

نبی اکرمﷺ سے کہا گیا کہ یہ دعا کریں