Chapter No 7-پارہ نمبر    ‹                  The Cattle-6 سورت الانعام ›Ayah No-66 ایت نمبر
وَ كَذَّبَ بِهٖ قَوْمُكَ وَ هُوَ الْحَقُّ١ؕ قُلْ لَّسْتُ عَلَیْكُمْ بِوَكِیْلٍؕ |
آسان اُردو | اورآپؐ کے لوگوں نے اس (قرآن) کو جھٹلایا ہے اور وہ حق( سچائی)ہے (آپؐ) کہیں: کہ میں تم پرایک وکیل (ذمہ دار) نہیں ہوں |
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
ایم تقی عثمانی | اور (اے پیغبر) تمہاری قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلایا ہے، حالانکہ وہ بالکل حق ہے۔ تم کہہ دو کہ : مجھ کو تمہاری ذمہ داری نہیں سونپی گئی |
ابو الاعلی مودودی | تمہاری قوم اُس کا انکار کر رہی ہے حالانکہ وہ حقیقت ہے اِن سے کہہ دو کہ میں تم پر حوالہ دار نہیں بنایا گیا ہوں |
احمد رضا خان | اور اسے جھٹلایا تمہاری قوم نے اور یہی حق ہے، تم فرماؤ میں تم پر کچھ کڑوڑا (حاکمِ اعلیٰ) نہیں |
احمد علی | اور تیری قوم نے اسے جھٹلایا ہے حالانکہ وہ حق ہے کہہ دو میں تمہارا ذمہ دار نہیں بنایا گیا |
فتح جالندھری | اور اس (قرآن) کو تمہاری قوم نے جھٹلایا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ کہہ دو کہ میں تمہارا داروغہ نہیں ہوں |
طاہر القادری | اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلا ڈالا حالانکہ وہ سراسر حق ہے۔ فرما دیجئے: میں تم پر نگہبان نہیں ہوں، |
علامہ جوادی | اور آپ کی قوم نے اس قرآن کی تکذیب کی حالانکہ وہ بالکل حق ہے تو آپ کہہ دیجئے کہ میں تمہارا نگہبان نہیں ہوں |
ایم جوناگڑھی | اور آپ کی قوم اس کی تکذیب کرتی ہے حاﻻنکہ وه یقینی ہے۔ آپ کہہ دیجئے کہ میں تم پر تعینات نہیں کیا گیا ہوں |
حسین نجفی | اور آپ کی قوم نے اس (قرآن) کو جھٹلایا حالانکہ وہ حق ہے کہہ دیجیے کہ میں تمہارا وکیل (نگہبان) نہیں ہوں۔ |
M.Daryabadi: | And thy people belie it, while it is certain to befall. Say thou: I am not over you a trustee. |
M.M.Pickthall: | Thy people (O Muhammad) have denied it, though it is the Truth. Say: I am not put in charge of you. |
Saheeh International: | But your people have denied it while it is the truth. Say, "I am not over you a manager." |
Shakir: | And your people call it a lie and it is the very truth. Say: I am not placed in charge of you. |
Yusuf Ali: | But thy people reject this, though it is the truth. Say: "Not mine is the responsibility for arranging your affairs; |
آیت کے متعلق اہم نقاط
محکم: ایک ایسی ایت جس میں کوئی چیز کرنے یہ نہ کرنے کا حکم ہوتا ہے.کوئی ایت پوری کی پوری محکم ہو سکتی ہے یا مذکورہ ایت کا کوئی حصہ محکم ہو سکتا ہے
تاریخی اور علمی ایت ہے
تاریخی کیوں کہ آپؐ کے وقت کے لوگوں کی بات ہے
علمی کہ قران سچائی ہے اور نبی اکرم ؐ کا یہ بتا دینا کہ میں تم پر وکیل نہیں ہوں