اُردو عربی انڈکس Home-ویب پیج Page down-↓

Chapter No 25-پارہ نمبر        Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف Ayah No-89 ایت نمبر

فَاصْفَحْ عَنْهُمْ وَ قُلْ سَلٰمٌ١ؕ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَ
آسان اُردو پس پھر (آپﷺ) اُن سے در گزر کریں (یا اُن کو برداشت کریں) اور کہیں: سلام! پھر عنقریب وہ (بے ایمان لوگ)جان جائیں گے
(آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں)
===============================
ایم تقی عثمانی لہذا (اے پیغمبر) تم ان کی پرواہ نہ کرو، اور کہہ دو : سلام۔ کیونکہ عنقریب انہیں خود سب پتہ چل جائے گا۔
ابو الاعلی مودودی اچھا، اے نبیؐ، اِن سے درگزر کرو اور کہہ دو کہ سلام ہے تمہیں، عنقریب اِنہیں معلوم ہو جائے گا
احمد رضا خان تو ان سے درگزر کرو اور فرماؤ بس سلام ہے کہ آگے جان جائیں گے
احمد علی پس آپ بھی ان سے منہ پھیر لیں اور سلام کہہ دیں پس انہیں خو دمعلوم ہو جائے گا
فتح جالندھری تو ان سے منہ پھیر لو اور سلام کہہ دو۔ ان کو عنقریب (انجام) معلوم ہوجائے گا
طاہر القادری سو (میرے محبوب!) آپ اُن سے چہرہ پھیر لیجئے اور (یوں) کہہ دیجئے: (بس ہمارا) سلام، پھر وہ جلد ہی (اپنا حشر) معلوم کر لیں گے،
علامہ جوادی لہٰذا ان سے منہ موڑ لیجئے اور سلامتی کا پیغام دے دیجئے پھر عنقریب انہیں سب کچھ معلوم ہوجائے گا
ایم جوناگڑھی پس آپ ان سے منھ پھیر لیں اور کہہ دیں۔ (اچھا بھائی) سلام! انہیں عنقریب (خود ہی) معلوم ہوجائے گا
حسین نجفی (اے رسول(ص)) درگزر کرو۔اور کہو سلام ہو (خداحافظ) عنقریب انہیں (اپنا انجام) معلوم ہو جائے گا۔
=========================================
M.Daryabadi: Wherefore turn thou aside from them, and say: peace. presently they shall come to know.
M.M.Pickthall: Then bear with them (O Muhammad) and say: Peace. But they will come to know.
Saheeh International: So turn aside from them and say, "Peace." But they are going to know.
Shakir: So turn away from them and say, Peace, for they shall soon come to know.
Yusuf Ali: But turn away from them, and say "Peace!" But soon shall they know!
======================================

آیت کے متعلق اہم نقاط

ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے