Chapter No 25-پارہ نمبر    ‹     Ornaments of Gold-43 سورت الزخرف ›Ayah No-88 ایت نمبر
| وَ قِیْلِهٖ یٰرَبِّ اِنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ لَّا یُؤْمِنُوْنَۘ |
| آسان اُردو | اور اُس(نبی اکرمﷺ) کا کہنا: اے میرے رب! بے شک! یہ وہ لوگ ہیں (کہ) وہ ایمان نہیں لاتے ہیں |
| (آسان اُردو ترجمے میں بریکٹ میں لکھے الفاظ، قرآن کی عبارت کا حصہ نہیں۔ یہ صرف فقرہ مکمل کرنے اور سمجھانے کے لیےہیں) |
| ایم تقی عثمانی | اور اللہ کو پیغمبر کی اس بات کا بھی علم ہے کہ : یا رب ! یہ ایسے لوگ ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔ |
| ابو الاعلی مودودی | قسم ہے رسولؐ کے اِس قول کی کہ اے رب، یہ وہ لوگ ہیں جو مان کر نہیں دیتے |
| احمد رضا خان | مجھے رسول کے اس کہنے کی قسم کہ اے میرے رب! یہ لوگ ایمان نہیں لاتے، |
| احمد علی | اور قسم ہے رسول کے یا رب پکارنے کی بے شک یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایمان نہ لائیں گے |
| فتح جالندھری | اور (بسااوقات) پیغمبر کہا کرتے ہیں کہ اے پروردگار یہ ایسے لوگ ہیں کہ ایمان نہیں لاتے |
| طاہر القادری | اور اُس (حبیبِ مکرّم) کے (یوں) کہنے کی قسم کہ یا ربّ! بیشک یہ ایسے لوگ ہیں جو ایمان (ہی) نہیں لاتے، |
| علامہ جوادی | اور اسی کو اس قول کا بھی علم ہے کہ خدایا یہ وہ قوم ہے جو ایمان لانے والی نہیں ہے |
| ایم جوناگڑھی | اور ان کا (پیغمبر کا اکثر) یہ کہنا کہ اے میرے رب! یقیناً یہ وه لوگ ہیں جو ایمان نہیں ﻻتے |
| حسین نجفی | اور اسی (اللہ) کو رسول(ص) کے اس قول کا عِلم ہے کہ اے میرے پروردگار! یہ لوگ ایمان نہیں لاتے۔ |
| M.Daryabadi: | And We hear his saying: my Lord! verily these are a people who believe not. |
| M.M.Pickthall: | And he saith: O my Lord! Lo! these are a folk who believe not. |
| Saheeh International: | And [Allah acknowledges] his saying, "O my Lord, indeed these are a people who do not believe." |
| Shakir: | Consider his cry: O my Lord! surely they are a people who do not believe. |
| Yusuf Ali: | (Allah has knowledge) of the (Prophet's) cry, "O my Lord! Truly these are people who will not believe!" |
آیت کے متعلق اہم نقاط
ایت کا پچھلی ایت سے تسلسل ہے
شان باری تعالی